ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد عام شہری مارے گئے ہیں۔
سری نگرسے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ہندوستانی فوجی حکام کا دعوی ہے کہ جموں کے سرحدی سیکٹرسامبھا میں پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری میں سات عام شہری مارے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں- ہندوستانی فوج کے ایک ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے منگل کی صبح سے جموں کے سرحدی سیکٹر پر فائرنک شروع کر دی جس میں سات عام شہری ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے-
دوسری طرف پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی حکام نے ہندوستانی فوجیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے- منگل کو اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں چھے پاکستانی شہریوں کے مارے جانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے-
ستمبر میں اوڑی فوجی کمیپ پر حملے کے بعد سے جس میں انیس ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئےتھے، لائن آف کنٹرول اور
source : abna24