اردو
Tuesday 5th of November 2024
0
نفر 0

جناب فاطمہ کی معنوی شخصیت

جناب فاطمہ کی معنوی شخصیت

تمام عورتوں کی سردار، حضرت فاطمہ کی معنوی شخصیت ہمارے ادراک اور ہماری توصیف سے بالاتر ہیں۔ یہ عظیم خاتون کہ جو معصومین (ع) کے زمرہ میں آتی ہیں ان کی اور ان کے خاندان کی محبت و ولایت دینی فریضہ ہے ۔ اور ان کاغصہ اور ناراضگی خدا کا غضب اور اسکی ناراضگی شمار ہوتی ہے (20) ان کی معنوی شخصیت کے گوشے ہم خاکیوں کی گفتار و تحریر میںکیونکر جلوہ گر ہوسکتے ہیں ؟
اس بناء پر ، فاطمہ کی شخصیت کومعصوم رہبروں کی زبان سے پہچاننا چاہئے ۔ اور اب ہم آپ کی خدمت میںجناب فاطمہ کے بارے میں ائمہ معصومین(ع) کے چند ارشادات پیش کرتے ہیں:
1۔ پیغمبراکرم (ص) نے فرمایا : جبرئیل نازل ہوئے اورانہوں نے بشارت دی کہ '' ... حسن (ع) و حسین (ع) جوانان جنّت کے سردار ہیں اور فاطمہ (ع) جنّت کی عورتوں کی سردار ہیں ۔ (21)
2۔ آنحضرت (ص) نے فرمایا: دنیا کی سب سے برتر چار عورتیں ہیں : مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد ، فاطمہ دختر محمد (ص) اور آسیہ دختر مزاحم ( فرعون کی بیوی) (22)
3۔ آپ (ص) نے یہ بھی فرمایا: '' خدا ، فاطمہ کی ناراضگی سے ناراض اور ان کی خوشی سے خوشنود ہوتا ہے'' ۔ (23)
4۔ امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا: '' اگر خدا ،امیرالمؤمنین کوخلق نہ کرتا تو روئے زمین پر آپ کا کوئی کفو نہ ہوتا '' ۔ (24)
5۔ امام جعفر صادق ۔سے سوال ہوا کہ : '' حضرت فاطمہ کا نام'' زہرا'' یعنی درخشندہ کیوں ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ : '' جب آپ محراب میں عبادت کے لئے کھڑی ہوتی تھیں تو آپ کا نور اہل آسمان کو اسی طرح چمکتا ہوا دکھائی دیتا تھا کہ جس طرح ستاروں کا نور ،زمین والوں کے لئے جگمگاتا ہے ۔ (25)

 
حوالہ جات :

20بحار الانوار جلد 34/19_ و26کشف الغمہ جلد 1مطبوعہ تبریز /458، الغدیر جلد 3/20 _
21 امالی مفید ص 3، امالی طوسی جلد 1 ص 83، کشف الغمہ جلد 1 ص 456_
22 بحار جلد 43/9_ 26 ... ... ... ... مناقب ابن شہر آشوب جلد3 ص 322_
23 بحار جلد 43/9_ کشف الغمہ جلد 1 ص 467 _
24 بحار جلد 43/19_ 26 ، کشف الغمہ مطبوعہ تبریز جلد ص 472_
25 بحار جلد 43 ص12، علل اشرائع مطبوعہ مکتبہ الداوری قم ص 181 '' قال : سئلت ابا عبدالله عن فاطمه ، لمَ سمیت زہراء فقال: لانّها کانت اذ اقامت فی محرابها زهر نورها لاهل السماء کما یزهر نور الکواکب لاهل الارض''_

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ثوبان کی شخصیت کیسی تھی؟ ان کی شخصیت اور روایتوں ...
روزہ اور تربیت انسانی میں اس کا کردار
قرآن میں مخلوقات الٰہی کی قسمیں
حكومت نہج البلاغہ كی روشنی میں
اسلام اور سیاست
آخری پیغام
قرآن کریم میں گفتگو کے طریقے
بدطینت لوگوں سے دوستی مت رکھو
مقاصدِ شریعت
شب يلدا کي تاريخ

 
user comment