اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیث

روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیث

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

 
روزہ بدن کی زکاة

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:لکل شیئی زکاة و زکاة الابدان الصیام.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: ہر چیز کے لئے زکواة ہے اور بدن کی زکاة روزہ ہے.
(الکافی، ج 4، ص 62، ح 3 )

روزہ آتش دوزخ کی ڈہال

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:الصوم جنة من النار.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزہ جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈہال کی حیثیت رکہتا ہے. «یعنی روزہ رکہنے کے واسطے سے انسان آتش جہنم سے محفوظ ہو جاتا ہے.»
(الکافی، ج 4 ص 162 )

روزہ کی اہمیت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:الصوم فی الحَرِّ جهاد
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: گرمی میں روزہ رکہنا جہاد ہے.
(بحار الانوار، ج 96، ص 257 )

روزے کی جزا

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: قال الله تعالی الصوم لی و انا اجزی به
رسول خدا نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے: روزہ میرے لئے ہے (اور میرا ہے) اور اس کی جزا میں ہی دیتا ہوں. (وسائل الشیعة ج 7 ص 294، ح 15 و 16 ; 27 و 30 )

طعام و شرابِ جنت نوش کرنے والے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:من منعه الصوم من طعام یشتهیه کان حقا علی الله ان یطعمه من طعام الجنة و یسقیه من شرابها.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جس شخص کو روزہ اس کی مطلوبہ غذاؤں سے منع کرکے رکہے خدا کی ذمہ داری ہے کہ اس کو جنت کی غذائیں کہلائے اور انہیں جنیتی شراب پلا دے.
(بحار الانوار ج 93 ص 331 )

خوشا بحال صائمین

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:طوبی لمن ظما او جاع لله اولئک الذین یشبعون یوم القیامة
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: خوش بخت ہیں وہ لوگ جو خدا کے لئے بہوکے اور پیاسے ہوئے ہیں یہ لوگ قیامت کی روز سیر و سیراب ہونگے.
(وسائل الشیعة، ج 7 ص 299، ح‌2)

جنت اور روزہ ‌داروں کا دروازہ

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:ان للجنة بابا یدعی الریان لا یدخل منه الا الصائمون.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے اور اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے.
(وسائل الشیعة، ج 7 ص 295، ح‌31. معانی الاخبار ص 116 )

مؤمنوں کی بہار

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: الشتاء ربیع المؤمن یطول فیه لیله  فیستعین به علی قیامه و یقصر فیه نهاره فیستعین به علی صیامه.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: سردیوں کا موسم مؤمن کی بہار ہے جس کی طویل راتوں سے وہ عبادت کے لئے استفادہ کرتا ہے اور اس کے چہوٹے دنوں مین روزے رکہتا ہے.
(وسائل الشیعة، ج 7 ص 302، ح 3)
 
ماہ رمضان کی فضیلت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:ان ابواب السماء تفتح فی اول لیلة من شهر رمضان و لا تغلق الی اخر لیلة منه
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرمود: آسمان کے دروازے ماہ رمضان کے پہلی رات کو کہلتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے.
(بحار الانوار، ج 93، ص 344)

ماہ رمضان کی اہمیت

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:لو یعلم العبد ما فی رمضان لود ان یکون رمضان السنة
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اگر بندہ «خدا» کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) وہ چاہتا کہ پورا سال ہی روزہ رمضان ہوتا.
(بحار الانوار، ج 93، ص 346)

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اولیائے الٰہی کیلئے عزاداری کا فلسفہ کیا ہے؟
امام محمد باقر (ع) كى سوانح عمري
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام)
قوم لوط (ع) كا اخلاق
عید مسلمان کی خوشی مگر شیطان کے غم کا دن ہے
علامہ اقبال کا حضرت فاطمة الزہراء (س) کی بارگاہ ...
جرمنی کے ایک شخص نے شیراز میں اسلام قبول کر لیا
يہوديت و نصرانيت ميں حکم حجاب
عاشورائے حسینی کا فاتح کون؟

 
user comment