اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

کیا آسمان وزمین اور ارزاق کی خلقت چھ دنوں میں یا آٹھ دنوں میں ھوئی ھے ؟

زمین اور آسمانوں کی خلقت میں کتنے دن لگے ھیں ؟ قرآن مجید اس سلسله میں فرماتا ھے : سوره اعراف آیت نمبر ۵۴ : “ بیشک تمھارا پروردگار وه ھے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ھے ۔ “ سوره یونس آیت نمبر ۳ : “ بیشک تمھارا پروردگار وه ھے جس نے زمین و آسمان کو چھ دنوں میں پیدا کیا ھے ۔ ”سوره فرقان ، آیت نمبر ۵۹ : “ اس نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی مخلوقات کو چھ دنوں کے اندر پیدا کیا ھے ۔ ” سوره ھود ، آیت نمبر ۷ : ” اور وھی وه ھے جس نے آسمانوں اور زمینوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا ھے ۔ ”
مذکوره آیات واضح الفاظ میں بیان کرتی ھیں که خداوند متعال نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں کے اندر پیدا کیا ھے ۔ لیکن مندرجه ذیل آیات کے مطابق کچھ اور نتیجه نکلتا ھے : سوره فصلت آیت نمبر ۹ : ” آپ کھدیجئے که کیا تم لوگ اس خدا کا انکار کرتے ھو جس نے ساری زمین کو دودن میں پیدا کردیا ھے ۔” سوره فصلت آیت نمبر ۱۰ : ” اور اس نے اس زمین میں اوپر سے پھاڑ قرار دئے ھیں اور برکت رکھ دی ھے اور چار دن کے اندر تمام سامان معشیت کو مقرر کردیا ھے جو تمام طلبگاروں کے لئے مساوی حیثیت رکھتا ھے ۔ ” سوره فصلت کی آیت نمبر ۱۱ و ۱۲ : ” اس کے بعد اس نے آسمان کا رخ کیا ۔ ۔ ۔ پھر آسمانوں کو دو دن کے اندر سات آسمان بنا دئے ۔ ۔ ۔ “
اب ھم محاسبه کرتے ھیں : ۲دن ( زمین پیدا کرنے کے لئے ) + ۴ دن ( برکات پیدا کرنے کے لئے ) + ۲دن ( زمین پیدا کرنے کے لئے ) مساوی ھے ۸ دن نه که چھ دن ، نتیجه : ۶ مساوی ھے ۸ ؟ ! مشکل کھاں پر ھے ، کیا محمد بن عبدالله (ص ) کے معجزه میں مشکل ھے یا ریاضیات میں ؟

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بچہ اور فرائضدینی
آٹھویں امام : حضرت علی رضا علیہ السلام
آداب معاشرت رسول اکرم (ص )
اذان میں أشھد أن علیًّا ولی اللّہ
قرآن کا سیاسی نظام
عالمگیریت، تاریخ کا خاتمہ اور مہدویت
حضرت خدیجہ تاریخ کے آئینہ میں عورت کے مال سے مھر ...
قرآن کے بارے میں چالیس حدیثیں
دین اسلام کی خاتمیت کی حقیقت کیا ھے۔ اور جناب ...
شیعہ اثنا عشری عقائد کا مختصر تعارف

 
user comment