صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 29 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 29 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق الشباب القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی ذيلی تنظیم ہے جو صومالیہ میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے "مکه مکرمه" ہوٹل کے قریب کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔