وزیراعظم عمران خان سے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکوماس نے ملاقات کی اور انہائی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں پاک جرمنی تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
عمران خان اور ہائیکوماس کی گفتگو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پاکستان کےخطے امن کےلئے کئے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر شفقت محمود بھی موجود تھے
وزیراعظم اور جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات میں ملکی دفاعی اور سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
جرمن وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ پاکستان اور بھارت کےد رمیان کشیدگی پر تشویش ہے،مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
یاد رہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج ہی پاکستان پہنچے ہیں اور نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔