رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ امداد رسانی میں سرعت اور دقت سے کام لیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدام اور کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شیراز کے امام جمعہ کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: ہم شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے درد و غم میں برابر کے شریک ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امداد رسانی میں مشغول اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ عوامی مشکلات کو دور کرنے کی سنجیدہ تلاش و کوشش کریں اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔