۱۷۔ شر شیطان کے دفیعہ کی دعا
اللہم نا نعوذ ب من نزغات الشیطان الرجیم و یدہ و مائدہ ، و من الثق بامانیہ و مواعیدہ و غرورہ و مصائدہ .و ن یطمع نفسہ فی اضلالنا عن طاعت ، و امتہاننا بمعصیت ، و ن یحسن عندنا ما حسن لنا ، و ن یثقل علینا ما رہ الینا .اللہم اخساہ عنا بعبادت ، و ابتہ بدبنا فی محبت ، و اجعل بیننا و بینہ سترا لا یہتہ ، و ردما مصمتا لا یفتقہ .اللہم صل علی محمد و الہ ، و اشغلہ عنا ببعض اعداء ، و اعصمنا منہ بحسن رعایت ، و افنا خترہ ، و ولنا ظہرہ ، و اقطع عنا اثرہ .اللہم صل علی محمد و الہ ، و امتعنا من الہدی بمثل ضلالتہ ، و زودنا من التقوی ضد غوایتہ ، و اسل بنا من التقی خلاف سبیلہ من الردی .اللہم لا تجعل لہ فی قلوبنا مدخلا ، و لا توطنن لہ فیما لدینا منزلا .اللہم و ما سول لنا من باطل فعرفناہ ، و ذا عرفتناہ فقناہ ، و بصرنا ما نائدہ بہ ، و الہمنا ما نعدہ لہ ، و ایقظنا عن سن الغفل بالرون الیہ ، و احسن بتوفیق عوننا علیہ .اللہم و اشرب قلوبنا انار عملہ ، و الطف لنا فی نقض حیلہ .اللہم صل علی محمد و الہ ، و حول سلطانہ عنا ، و اقطع رجاہ من ، وادراہ عن الولوع بنا .اللہم صل علی محمد و الہ ، و اجعل ابانا و امہاتنا و اولادنا و اہالینا و ذوی ارحامنا و قراباتنا و جیراننا من الممنین و الممنات منہ فی حرز حارز ، و حصن حافظ ، و ہف مانع ، و البسہم منہ جننا واقی ، و اعطہم علیہ اسلح ماضی .اللہم و اعمم بذل من شہد ل بالربوبی ، و اخلص ل بالوحدانی ، و عاداہ ل بحقیق العبودی ، و استظہر ب علیہ فی معرف العلوم الربانی .اللہم احلل ما عقد ، و افتق ما رتق ، و افسخ ما دبر ، و ثبطہ ذا عزم ، و انقض ما ابرم .اللہم و اہزم جندہ ، و ابطل یدہ ، و اہدم ہفہ ، و ارغم انفہ .اللہم اجعلنا فی نظم اعدائہ ، و اعزلنا عن عداد اولیائہ ، لا نطیع لہ ذا استہوانا ، و لا نستجیب لہ ذا دعانا ، نامر بمناواتہ من اطاع امرنا ، و نعظ عن متابعتہ من اتبع زجرنا .اللہم صل علی محمد و الہ خاتم النبیین و سید المرسلین و علی اہل بیتہ الطیبین الطاہرین ، و اعذنا و اہالینا و اخواننا و جمیع الممنین و الممنات مما استعذنا منہ ، و اجرنا مما استجرنا ب من خوفہ .و اسمع لنا ما دعونا بہ ، و اعطنا ما اغفلناہ ، و احفظ لنا ما نسیناہ ، و صیرنا بذل فی درجات الصالحین و مراتب الممنین امین رب العالمین .
ترجمہ
اے اللہ ! ہم شیطان مردود کے وسوسوں ، مکروں اورحیلوں سے اوراس کی جھوٹی طفل تسلیوں پر اعتماد کرنے اوراس کے ہتھکنڈوں سے تیرے ذریعہ پناہ مانگتے ہیں اور اس بات سے کہ اس کے دل میں یہ طمع وخواہش پیدا ہو کہ وہ ہمیں تیری اطاعت سے بہکائے اورتیری معصیت کے ذریعہ ہماری رسوائی کا سامان کرے یا یہ کہ جس چیز کو وہ رنگ وروغن سے آراستہ کرے وہ ہماری نظروں میں کھب جائے یا جس چیز کو وہ بد نما ظاہر کرے وہ ہمیں شاق گزرے ۔ اے اللہ ! تو اپنی عبادت کے ذریعہ اسے ہم سے دور کردے اورتیری محبت میں محنت وجانفشانی کر نے کے باعث اسے ٹھکرا دے اورہمارے اوراس کے درمیان ایک ایسا پردہ جسے وہ چاک نہ کرسکے ۔ اور ایک ایسی ٹھوس دیوار جسے وہ توڑ نہ سکے حائل کر دے ۔ اے اللہ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل ہر اوراسے ہمارے بجائے اپنے کسی دشمن کے بہکانے میں مصروف رکھ اورہمیں اپنے حسن نگہداشت کے ذریعہ اس سے محفوظ کر دے ۔اس کے مکروفریب سے بچا لے اورہم سے روگردان کر دے اورہمارے راستے سے اس کے نقش قدم مٹا دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ویسی ہی ( محفوظ) ہدایت سے بہرہ مند فرما جیسی اس کی گمراہی (مستحکم)ہے اور ہمیں اس کی گمراہی کے مقابلہ میں تقوی وپرہیزگاری کا زاد راہ دے ۔ اوراس کی ہلاکت آفرین راہ کے خلاف رشد اورتقوے کے راستے پر لے چل ۔ اے اللہ ہمارے دلوں میں اسے عمل دخل کا موقع نہ دے اورہمارے پاس کی چیزوں میں اس کے لیے منزل مہیا نہ کر۔ اے اللہ وہ جس بے ہودہ بات کو خوشنما بنا کے ہمیں دکھائے وہ ہمیں پہنچوا دے اورجب پہنچوا دے تو اس سے ہمار ی حفاظت بھی فرما۔اورہمیں فریب دینے کے طور طریقوں میں بصیرت اور اس کے مقابلہ میں سروسامان کی تیاری کی تعلیم دے اوراس خواب غفلت سے جو اس کی طرف جھکا کا باعث ہو ہوشیار کردے اوراپنی توفیق سے اس کے مقابلہ میں کامل نصرت عطا فرما ۔ بارالہا ! اس کے اعمال سے ناپسندیدگی کا جذبہ ہمارے دلوں میں بھر دے۔ اوراس کے حیلوں کو توڑنے کی توفیق کرامت فرما۔اے اللہ تورحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اورشیطان کے تسلط کو ہم سے ہٹا دے اوراس کی امیدیں ہم سے قطع کر دے اورہمیں گمراہ کرنے کی حرص وآز سے اسے دور کر دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے باپ داداں ہماری ماں ، ہماری اولادوں ، ہمارے قبیلہ والوں ، عزیزوں ،رشتہ داروں اورہمسایہ میں رہنے والے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو اس کے شرسے ایک محکم جگہ حفاظت کرنے والے قلعہ اور روک تھام کرنے والی پناہ میں رکھ اور اس سے بچا لے جانے والی زرہیں انہیں پہنا اوراس کے مقابلہ میں تیز دھار والے ہتھیار انہیں عطا کر ۔ بارالہا!اس دعا میں ان لوگوں کو بھی شامل کر جو تیری ربوبیت کی گواہی دیں اوردوئی کے تصور کے بغیر تجھے یکتا سمجھیں اورحقیقت عبودیت کی روشنی میں تیری خاطر اسے دشمن رکھیں اور الہی علوم کے سیکھنے میں اس کے بر خلاف تجھ سے مدد چاہیں۔ اے اللہ !جو گرہ وہ لگائے اسے کھول دے ، جسے جوڑے اسے توڑ دے اور جو تدبیر کرے اسے ناکام بنا دے اورجب کوئی ارادہ کرے اسے روک دے ،اورجسے فراہم کرے اسے درہم برہم کر دے ۔ خدایا! اس کے لشکر کو شکست دے اس کے مکرو فریب کو ملیا میٹ کر دے، اس کی پناہ گاہ کو ڈھا دے، اس کی ناک رگڑ دے۔ اے اللہ ! ہمیں اس کے دشمنوں میں شامل کر اوراس کے دوستوں میں شمار ہونے سے علیحدہ کر دے تاکہ وہ ہمیں بہکائے تو اس کی اطاعت نہ کریں ۔ اور جب ہمیں پکارے تو اس کی آواز پر لبیک نہ کہیں اور جو ہمارا حکم مانے ہم اسے اس سے دشمنی رکھنے کا حکم دیں اورجو ہمارے روکنے سے بازآئے اسے اس کی پیروی سے منع کریں ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد پر جو تمام نبیوں کے خاتم اور سب رسولوں کے سر تاج ہیں اورا ن کے اہل بیت پر جو طیب وطاہر ہیں اور ہمارے عزیزوں ، بھائیوں ، اور تمام مومن مردوں اورمومنہ عورتوں کو اس چیز سے خوف کھاتے ہوئے ہم نے تجھ سے امان چاہی ہے اس سے امان دے اور جو درخواست کی ہے اسے منظور فرما اورجس کے طلب کرنے میں غفلت ہو گئی ہے اسے مرحمت فرما اورجسے بھول گئے ہیں اسے ہمارے لیے محفوظ رکھ اوراس وسیلہ سے ہمیں نیکو کاروں کے درجوں اوراہل ایمان کے مرتبوں تک پہنچا دے ۔ ہماری دعا قبول فرما اے تمام جہان کے پروردگار!
۱۸۔ دفع بلیات کے سلسلے میں دعا
اللہم ل الحمد علی حسن قضاء ، و بما صرفت عنی من بلاء ،فلا تجعل حظی من رحمت ما عجلت لی من عافیت فاون قد شقیت بما احببت و سعد غیری بما رہت .و ن ین ما ظلت فیہ و بت فیہ من ہذہ العافی بین یدی بلا لا ینقطع و وزر لا یرتفع فقدم لی ما اخرت ، و اخر عنی ما قدمت .فغیر ثیر ما عاقبتہ الفنا ، و غیر قلیل ما عاقبتہ البقا ، و صل علی محمد و الہ .
ترجمہ
اے اللہ ! تیرے ہی لیے حمد وستائش ہے تیرے بہترین فیصلہ پر اور اس بات پر کہ تو نے بلاں کا رخ مجھ سے موڑ دیا۔ تو میرا حصہ اپنی رحمت میں سے صرف اس دنیوی تندرستی میں منحصر نہ کر دے کہ میں اپنی اس پسندیدہ چیز کی وجہ سے (آخرت کی ) سعادتوں سے محروم رہوں اوردوسرا میری نا پسندیدہ چیز کی وجہ سے خوش بختی وسعادت حاصل کر لے جائے ۔ اور اگر یہ تندرستی کہ جس میں دن گزارا ہے یا رات بسر کی ہے کسی لازوال مصیبت کا پیش خیمہ اورکسی دائمی وبال کی تمہید بن جائے تو جس (زحمت واندوہ ) کو تو نے موخر کیا ہے اسے مقدم کر دے اور جس( صحت وعافیت کو مقدم کیا اسے موخر کر دے کیونکہ جس چیز کا نتیجہ فنا ہو وہ زیادہ نہیں اورجس کا انجام بقا ہو وہ کم نہیں ۔ اے اللہ تو محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما۔
۱۹۔ طلب باراں کی دعا
اللہم اسقنا الغیث ، و انشر علینا رحمت بغیث المغدق من السحاب المنساق لنبات ارض المونق فی جمیع الافاق .و امنن علی عباد بایناع الثمر ، و احی بلاد ببلوغ الزہر ، و اشہد ملائت الرام السفر بسقی من نافع ، دائم غزرہ ، واسع دررہ ، وابل سریع عاجل .تحیی بہ ما قد مات ، و ترد بہ ما قد فات ، و تخرج بہ ما ہو ات ، و توسع بہ فی الاقوات ، سحابا متراما ہنیئا مریئا طبقا مجلجلا ، غیر ملث ودقہ ، و لا خلب برقہ .اللہم اسقنا غیثا مغیثا مریعا ممرعا عریضا واسعا غزیرا ، ترد بہ النہیض ، و تجبر بہ المہیض .اللہم اسقنا سقیا تسیل منہ الظراب ، و تمل منہ الجباب ، و تفجر بہ الانہار ، و تنبت بہ الاشجار ، و ترخص بہ الاسعار فی جمیع الامصار ، و تنعش بہ البہائم و الخلق ، و تمل لنا بہ طیبات الرزق ، و تنبت لنا بہ الزرع ، و تدر بہ الضرع ، و تزیدنا بہ قو الی قوتنا .اللہم لا تجعل ظلہ علینا سموما ، و لا تجعل بردہ علینا حسوما ، و لا تجعل صوبہ علینا رجوما ، و لا تجعل ماہ علینا اجاجا .اللہم صل علی محمد و ال محمد ، و ارزقنا من برات السموات و الارض ، ن علی ل شی قدیر .
ترجمہ
بارالہا! ابر باراں سے ہمیں سیراب فرما اور ان ابروں کے ذریعہ ہم پر دامن رحمت پھیلا جو مو سلادھار بارشوں کے ساتھ زمین کے سبزہ خوش رنگ کی روئیدگی کا سروسامان لیے ہوئے اطراف عالم میں روانہ کئے جاتے ہیں اور پھلوں کے پختہ ہونے سے اپنے بندوں پر احسان فرما اورشگوفوں کے کھلنے سے اپنے شہروں کو زندگی نو بخش اوراپنے معزز وباوقار فرشتوں اورسفیروں کو ایسی نفع رساں بارش پر آمادہ کر جس کی فروانی دائم اورروانی ہمہ گیر ہو ۔ اوربڑی بوندوں والی تیزی سے آنے والی اورجلد برسنے والی ہو۔ جس سے تو مردہ چیزوں میں زندگی دوڑا دے ۔ گزری ہوئی بہاریں پلٹا دے اور جو چیزیں آنے والی ہیں انہیں نمودار کر دے اورسامان معیشت میں وسعت پید ا کر دے۔ ایسا ابر چھائے جو تہہ بہ تہہ ، خوش آئند وخوش گوار زمین پر محیط اورگھن گرج والا ہو اوراس کی بارش لگاتار نہ برسے ( کہ کھیتوں اورمکانوں کو نقصان پہنچے ) اورنہ اس کی بجلی دھوکا دینے والی ہو ( کہ چمکے گرجے اوربرسے نہیں ) بارالہا! ہمیں اس بارش سے سیراب کر جو خشک سالی کو دور کرنے والی( زمین سے ) سبزہ اگانے والی دشت وصحرا کو سر سبز کرنے والی بڑے پھیلاو اوربڑھا اوران تھاہ گہرا والی ہو جس سے تو مرجھائی ہوئی گھاس کی رونق پلٹا دے اورسوکھے سڑے سبزے میں جان پیدا کر دے ۔ خدایا!ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جس سے ٹیلوں پر سے پانی کے دھارے بہا دے ، کنویں چھلکا دے ، نہریں جاری کر دے ، درختوں کو ترو تازہ و شاداب کر دے، جو پاں اورانسانوں میں نئی روح پھونک دے، پاکیزہ روزی کا سروسامان ہمارے لیے مکمل کر دے ، کھیتوں کو سر سبز وشاداب کر دے اورچوپایوں کے تھنوں کو دودھ سے بھر دے اور اس کے ذریعہ ہماری قوت وطاقت میں مزید قوت کا اضافہ کر دے ۔ بارالہا!اس ابر کی سایہ افگنی کو ہمارے لئے جھلسا دینے والا لو کا جھونکا اس کی خنکی کو نحوست کا سرچشمہ اوراس کے برسنے کو عذاب کا پیش خیمہ اوراس کے پانی کو (ہمارے کام ودہن کے لیے )شور نہ قرار دینا۔بارالہا! رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہمیں آسمان وزمین کی برکتوں سے بہرہ مند کر اس لیے کہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔