اردو
Thursday 9th of January 2025
0
نفر 0

اخلاقیات کے بارے میں امام حسین کے اقوال

تقویٰ کی فضیلت میں آپ کا فرمان

اللہ تعالیٰ نے ضمانت دی ہے کہ جو تقویٰ اختیار کرے کہ جو وہ ناپسند کرتا ہے، اُس کو پسندیدہ چیز کے ساتھ بدل دے اور اُسے وہاں سے رزق دے جہاں کا گمان بھی

نہ ہو۔(تحف العقول:۲۴۰،بحارالانوار۷۸:۱ ۲۱)

عبادت میں لوگوں کی اقسام کے بارے میں

ایک قوم رغبت سے اللہ کی عبادت کرتی ہے، یہ تاجرانہ عبادت ہے۔ ایک قوم ڈر کر عبادت کرتی ہے، یہ غلامانہ عبادت ہے۔ ایک قوم اللہ کی عبادت شکر کیلئے کرتی ہے، یہ آزادوں کی عبادت ہے اور یہی سب سے افضل عبادت ہے۔ (تحف العقول:۲۴۶،بحارالانوار۷۸:۱ ۱۷)

اپنی معرفت کے بارے میں آپ کا فرمان

ہم اہلِ بیت ِ نبوت ہیں، رسالت کے کان ہیں اور ملائکہ کے آنے جانے کی جگہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہم سے آغاز کیا اور ہم پر ہی اختتام ہو گا۔(کامل ابن اثیر۳:۲۶۲)

امام کی معرفت کے بارے میں آپ کا فرمان

امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ ایک دن امام حسین علیہ السلام اپنے اصحاب کے پاس گئے اور فرمایا:

اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی معرفت کیلئے خلق کیا۔ جب پہچانا توعبادت کی۔ اس کی عبادت نے ماسوا اللہ کی عبادت سے بے نیاز کیا۔

ایک شخص نے سوال کیا: معرفت ِ خدا کیا ہے؟امام علیہ السلام نے فرمایا:

ہر زمانے کے لوگوں کو وقت کے امام کی معرفت ہونا چاہئے کیونکہ اس کی اطاعت ان پر

واجب ہے۔(نزہۃ الناظر:۸۰، علل الشرایع:۹،کنزالفوائد:۱:۱۵۱� �بحار۵:۲۱۲)

امام کی معرفت کے بارے میں آپ کا فرمان

امام کیا ہے؟ کتاب اللہ پر عامل ہو، عدل و انصاف اُس کا پیشہ ہو، حق کا پیروکار ہو۔ اپنے آپ کو اللہ کے فرامین کیلئے وقف کرے۔(تاریخ طبری۷:۲۳۵)

اپنی ہم نشینی کی ترغیب کیلئے آپ کا فرمان

جو ہمارے پاس آئے، وہ چار خصلتوں میں سے ایک خصلت سے خالی نہ ہوگا:محکم آیت، عادلانہ حکم، مفید دوستی اور علماء کی صحبت۔(کشف الغمہ۲:۳۲)

سیکھنے کے بارے میں آپ کا فرمان

علم کی تدریس معرفت کی آبیاری ہے۔ طویل تجربہ سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔ شرافت تقویٰ میں ہے۔ قناعت جسم کیلئے راحت کا سبب ہے۔(نزہۃ الناظر:۸۸)

جہاد کی اقسام کے بارے میں آپ کا فرمان

جہاد کی چار اقسام ہیں۔ دو جہاد فرض ہیں، ایک جہاد سنت ہے جو واجب سے پیوستہ ہے اور ایک جہاد مستحب ہے۔

دو واجب میں ایک جہادِ نفس ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں کے خلاف،یہ سب سے عظیم جہا دہے،نیز جہادجو کفار کے مقابلہ میں ہو، فرض ہے۔

وہ جہاد جو مستحب ہے مگر فرض کے ساتھ پیوستہ ہے، دشمن کے خلاف جہاد کرنا ہے۔ یہ پوری اُمت پر فرض ہے۔ اگر جہاد ترک کریں تو عذاب نازل ہوتا ہے۔ یہ عذاب اُمت کی وجہ سے ہے۔ یہ جہاد صرف امام پر مستحب ہے کہ وہ اُمت کے ساتھ دشمن کے مقابل آکر ان سے جہاد کرے۔

وہ جہاد جو مستحب ہے، ہر سنت کا احیاء وزندہ کرنا ہے۔ اس کے قیام کیلئے کوشش کرنا ہے۔ عمل اور کوشش اس راہ میں افضل اعمال ہیں کیونکہ اس سے سنت زندہ ہوتی ہے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کسی نیک عمل کی بنیاد رکھے، اس کو ثواب ہے اور جو اس پر عمل کرتا ہے، قیامت تک اس کے ثواب کے برابراجر ملتا ہے اور عامل کے اجر میں کمی نہیں ہوتی۔(تحف العقول:۲۴۳)

بڑائی اور بے نیازی کے بارے میں

رشتہ داروں پر احسان اور ان کی کوتاہیوں کو نظر انداز کرنا، خواہشات کی قلت ،جو اپنی ذات کیلئے کافی ہے ، اُس پر خوش رہنا بڑائی اور بے نیازی ہے۔(بحارالانوار۷۸:۱۰۲)

بخشش کے بارے میں آپ کا فرمان

جو تیرا عطیہ قبول کرے، اُس نے تیری بخشش میں تیری مدد کی۔(بحارالانوار۷۸:۱۲۷)

سلام کرنے کے بارے میں آپ کافرمان

سلام کرنے سے پہلے کسی کو گفتگوکی اجازت مت دو۔(تحف العقول:۲۴۶)

سلام کرنے کے بارے میں آپ کافرمان

سلام کیلئے ستر(۷۰) نیکیاں ہیں۔ انہتر(۶۹) سلام کرنے والے کو اور ایک نیکی جواب دینے والے کو ملتی ہے۔(تحف العقول:۲۴۸،بحارالانوار۷۸:۱ ۲۰)

معافی کے بارے میں آپ کا فرمان

بہترین معافی انتقام کی طاقت رکھتے ہوئے معاف کرنا ہے۔(نزہۃ الناظر:۸۱)

نیک کام میں اچھے اور بُرے کے ساتھ شامل ہونے کے بارے میں

آپ کی خدمت میں ایک شخص نے کہا: نیکی نا اہل سے کی جائے تو ضائع ہوجاتی ہے۔ امام علیہ السلام نے فرمایا:

"ایسا نہیں۔ نیکی کی مثال موسلہ دھار بارش کی سی ہے جو نیک و بد دونوں پر برستی ہے"۔تحف العقول:۲۴۵)

عملِ خیر کی ترغیب کے بارے میں آپ کا فرمان

اُس شخص کی طرح عمل کرو جویہ جانتا ہو کہ گناہ پر موأخذہ کیا جائے گا تو اس کو نیک کام کے برابر جزا ملے گی۔(کنزالفوائد۲:۳۲،بحارالا نوار۷۸:۱۲۷)

اطاعت، قدرت کے مطابق ہے

خدا نے کسی کی طاقت کم نہیں کی مگر اس سے اطاعت کو کم کیا اور جس کی قدرت کم کی تو اُس کی تکلیف کو اُس سے اٹھا لیا۔(تحف العقول:۲۲۴۶)

قبولیت کی نشانیوں کے بارے میں آپ کا فرمان

 

قبولیت کی نشانیاں یہ ہیں کہ عقل مندوں کی ہم نشینی اختیار کرے۔ جہالت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ غیر کافروں سے مناظرہ و جھگڑا کرے۔ انسان کے عالم ہونے کی دلیل یہ ہے کہ وہ اپنے قول کا پاس رکھے اور صحیح راستوں(حقائق) پر غور کرے۔(تحف العقول:۲۴۷)

صبر کے بارے میں آپ کا فرمان

اس چیز پر صبر کر جو تجھے پسند نہیں،جن موارد پر تیرا حق رکھا گیا ہے اور صبر کر ان پر جسے تو پسند کرتا ہے اور جس طرف تیری خواہشات تجھے بلائیں۔(مقصد الراغب:۱۳۷)

عقلِ کامل کے بارے میں آپ کا فرمان

عقل کامل نہیں ہوتی جب تک حق کی پیروی نہ کرے۔(اعلام الدین:۲۹۸)

بھائیوں کی اقسام کے بارے میں آپ کا فرمان

بھائیوں کی چار اقسام ہیں:

ایک بھائی وہ جو تیرے لئے اور تو اُس کیلئے۔

ایک بھائی وہ جس کیلئے صرف تم ہو۔

ایک بھائی وہ جو تیرا مخالف ہے

ایک بھائی وہ جس کیلئے نہ تم ہو اور نہ وہ تمہارے لئے ہے۔

وہ بھائی جو تیرے لئے اورتو اُس کیلئے ہو:

وہ ہے جو اخوت کے بھائی کی بقاء کا طالب ہو اور اخوت کے بعد بھائی کی موت کا طالب نہ ہو۔ یہ تیرے لئے اورتو اُس کیلئے ہے۔جب یہ بھائی چارہ مکمل ہو تو دونوں کی زندگی پاکیزہ ہوگی اور جب دونوں کے خیالات تناقض ہوں تو بھائی چارہ ختم ہوجاتا ہے۔

وہ بھائی جو تیرے لئے ہے:

وہ ہے جو لالچ سے خالی ہے۔ تیری نسبت سے اپنے تن من دھن کی طرف سے تیری جانب متوجہ ہے۔ جب بھائی اور دنیا سامنے آجائے تو بھائی کی طرف راغب ہے۔اُس کا وجود تیرے ہاتھ میں ہے۔

وہ بھائی جو تیرے خلاف ہے:

وہ انتظار کرتا ہے کہ کب تومصائب و آلام سے دوچار ہوتا ہے اور دوستوں کے درمیان تجھے جھٹلاتا ہے، تجھے حسد کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اُس پر خدا کی لعنت ہو۔

وہ بھائی نہ تو اُس کا بھائی ہے، نہ وہ تیرا بھائی ہے:

وہ عقل و خرد سے عاری ہے اور نادان ہے۔ وہ اپنے آپ کو تجھ سے برتر سمجھتا ہے اور جو تیرے پاس ہے، اُس پر حریصانہ نظر رکھتا ہے اور اُس کا طلب گار ہے۔(تحف العقول:

ٹیگز:،, آبیاری, آزاد, ابنِ آدم, اجازت, اجر, احسان, اختیار, اخلاق, اخلاقی, اخوت, اسلام, اسلامی, اطاعت, اعمال, افضل, اقوال, اللہ, اللہ تعالی, اللہ تعالیٰ, اللہ کی عبادت, امام, امام حسین, امت, انا, انتظار, انتقام, انسان, انصاف, اور, اُمت, بارش, بل, بھائ, بھائی, بھائی چارہ, بھائیوں, بہتری, بیت اللہ محسود, بے نیازی, تاریخ, تجربہ, تدریس, ترغیب, ترین, تشدد, تقوی, تقویٰ, توجہ, تکلیف, ثواب, جسم, جنسی, جواب, جھگڑا, جہاد, جہالت, حج, حدیث, حسد, حسین, حق, حقائق, حیاء, خانہ کعبہ, ختم, خدا, خدمت, خدیجہ, خلاف, خواہش, خواہشات, خیالات, خیر, دشمن, دل, دلیل, دنیا, دوست, دوستی, دہشت گردی, دین, ذات, ذمہ داری, راحت, رب, رزق, رسالت, رسول, رشتہ دار, رغبت, روایات, روایت, زندگی, زکواتہ, ستی, سلام, سنت, سوال, سپارہ, سی, سیاسی بصیرت, شازش, شام, شخص, شر, شرعی, شرعی سزا, شرعی مسائل, شکر, صبر, صرف, ضائع, طاقت, عالم, عبادت, عدل و انصاف, عذاب, عقل, علم, علماء, علی, عمل, غم, غیر اخلاقی حرکات, فرض, فضیلت, فکر, قبول, قدرت, قناعت, قوم, قیامت, لالچ, لعنت, لوگ, متوجہ, مثال, مدد, مستحب, مطابق, معاف, معافی, معرفت, مفید دوستی, مقابلہ, ملائکہ, مناظر, مناظرہ, موت, موسلہ دھار بارش, میں, نبوت, نسبت, نظر, نفس, نماز, نو روز, نگاہ, نیک, نیکی, و, واجب سے پیوستہ, وجود, وضو, وقت, وہ کاغذ کی کشتی, پاکیزہ, پردہ, پیروکار, پیروی, پیشہ, کا, کافروں, کام, کان, کتاب, کتاب اللہ, کوشش, کوڑے, کی, کے, گلابی روشنیوں, گمان, گناہ, ھائی, ہاتھ, ہم جنس پرستی, ہم نشینی, ہماری پہچان


source : http://pak.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کرامات امام جعفر صادق علیہ السلام
حب علي سے جنت کا حصول اور جہنم سے نجات ممکن ہے
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
امام زين العابدين عليه السلام کی حیات طیبہ
علی (ع) اور جھاد
امام زین العابدین علیہ السلام
امام حسن عسکری علیہ السلام کی زوجہ محترمہ کا مزار ...
سیرت النبی میں نرمی اور رواداری
جمادات اور نباتات خداوند متعال کی تسبیح کیسے ...
حضرت امام علي (ع)، جھاد ميں نبي اکرم (ص) کے ساتھ

 
user comment