اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

علمى بنياد اور تاريخى سرچشمے

19

1_ علمى بنياد اور تاريخى سرچشمے

تقريبا سنہ 610عيسوى ميں پيغمبر اسلام (ص) كى دعوت كے ساتھ سرزمين مكہ ميں دين اسلام ظہور پذير ہوا، دين اسلام كى تاريخى شناخت كو اس زمانہ سے دومر حلوں ميں تقسيم كيا جا سكتا ہے:1_ دعوت كا مرحلہ،2_ پيغمبر اسلامى (ع) كى يثرب كى طرف ہجرت اور اسلامى حكومت كى تشكيل كا مرحلہ ، اسلامى حكومت كى تشكيل كے بعد اسلام ايك وسيع نشر و اشاعت كے دور ميںداخل ہوا_

اسلام كا اس زمانے كى ديگر تہذيبوں يعنى ايران، روم اور مصر كا ہمسايہ بننے سے ان تہذيبوں سے روابط كے اسباب فراہم ہوے ،پيغمبر اسلام (ص) نے صلح حديبيہ كے بعد (جسكى وجہ سے جزيرہ عرب ميں اسلام كى حاكميت مستحكم ہوئي) ہمسايہ ممالك كے حكام كو خطوط بھيج كر مسلمانوں كے ان سے روابط كے اسباب فراہم كيے، يہ صورت حال پيغمبر اكرم (ص) كے بعد خلفاء راشدين كے دور ، بنى اميہ اور بنى عباس كے دور ميں بھى بحال رہى ،بنى عباس كے دوركے وسط ميں اسلام تين براعظموں ايشياء ، آفريقا اور يورپ تك پھيل گيا، اس دورانيہ ميں دين اسلام كى جغرافيائي حدود مشرق ميں آج كے چين كى سرحد تك ، مغرب ميں آج كے مراكش تك كہ جو اس زمانے كے مغربى افريقا كى آخرى آبادى تھى ،شمال ميں تمام ماوراء النہر كا علاقہ اور جنوبى سائبريا، ايشيا صغير كا وسيع حصہ، بحيرہ روم كا تمام مشرقى ساحل اور پيرنيز pyreneesكى پہاڑ ياں جو كہ اسپين اور فرانس ميں حد فاصل ہيں اور جنوب ميں مجمع الجزائر يعنى جنوبى شرقى ايشيا، جزيرہ جافنا جو كہ سرى لنكا ميںہے اورصحراے افريقا كے جنوب تك پھيلى گئي تھيں_

اس وسيع و عريض سرزمين ميں جو گوناگون اقوام اور زبانوں كى حامل تھى اسلام كے پھيلنے سے لوگوں كے

 

20

در ميان الفت اور وحدت پيدا ہوگئي جبكہ اسلام كے ظہور سے پہلے انكى زندگى كے روز و شب لا حاصل جنگ و جدال ميں گزرتے تھے_(1)دين اسلام نے اسلامى تمدن اورديگر گذشتہ تہذيبوں اور ثقافتوںميں آراء وافكار كے تبادلہ كے حوالے سے اسباب فراہم كيے، اسكے بعد والے مرحلہ ميں قرآن مجيد كو محور قرار ديتے ہوئے اوران علاقوں ميںاسلام سے پہلے كے علوم سے بہترين فائدہ اٹھاتے ہوئے '' علوم اسلامي'' وجود ميں لائے گئے، اس كام كا آغاز دوسرى صدى ہجرى كے آخر ميں شروع ہوا اور اسكا عروج چھٹى صدى ميں تھا،'' ادب '' كا غنچہ چوتھى صدى ميں كھلا اور پانچويں ،چھٹى اور ساتويں ہجرى ميں اپنے عروج پر پہنچ گيا_

'' عرفان'' نظرى اور عملى كاپھول چو تھى سے چھٹى صدى تك كھلا اور نويں صدى تك اسكى خوشبو جارى رہي، ''آرٹ'' كو پانچويں اور چھٹى صدى ميں رونق ملى اور اس نے دسويں اور گيا رھويں صدى تك اپنا عروج كا زمانہ گزارا(1) دسويں صدى كے آخر اور گيا رھويں صدى كے اوائل ميں اسلامى تہذيب و تمدن كى بلندى اورعظمت متزلزل ہوگئي او ر يہ تمدن زوال پذير ہونے لگا، يہ انحطام اور تنزلى داخلى اور خارجى دونوں اسباب كى بناء پر تھى ، اكثريت كى رائے كے مطابق ممكن تھا اس تنزلى كى بناء پر اسلامى تہذيب كى بنياديںختم ہوجاتيں اور بالاخر اسلامى معاشروں ميں دين كا رنگ پھيكا پڑجاتا، ليكن اسلامى بيدارى كى تحريك سے معلوم ہوا كہ يہ انحطاط و تنزلى كا زمانہ اسلامى تہذيب و تمدن كے سفر ميں ايك عارضى وقفہ تھا_

اسلامى بيدارى كہ جو يورپ كے نئے نظريات كے مقابلے ميںاسلامى مفكرين كے اضطراب كا نتيجہ تھى در اصل سيد جمال الدين افغانى ، شيخ محمد عبدہ، عبدالرحمان كواكبى اور بہت سى ديگر شخصيات كے نظريات اور دعوت اسلامى كى بناء پر وجود ميں آئي ، قرآنى مفاہيم كى حفاظت اور پاسدارى كى طرف دوبارہ دعوت سے ايك ننے عصر دعوت كا آغاز ہوا ، اس دورانيہ كے بعد ہم اسلامى حكومت كى تشكيل كيلئے بہت سى تحريكوں كا سامنا كرتے ہيں كہ سب كا ہدف كمال مطلق تك رسائي يعنى مدينہ ميں زمانہ پيغمبر (ص) كے كامل نمونے تك پہنچنا تھا_


1) اس حوالے سے مزيد معلومات كيلئے رجوع فرمائيں: دائرة المعارف بزرگ اسلامى ، ج 8، ذيل '' اسلام''_

2) تاريخ تمدن اسلام مؤلف جرجى زيدان ، ترجمہ على جواہر كلام چاپ امير كبير ، تہران ، ص 150 _ 100 و ص 559_ 551_

 

21

بالآخريہ تحريكيں دوسرے اسباب كى معيت ميں ايران ميں امام خمينى كى قيادت ميں اسلامى حكومت كى تشكيل كا باعث بنيں،ليكن يہ تحريك صرف ايك مسلم ملك يعنى ايران تك محدود نہيں رہى بلكہ ہم ديگر اسلامى ممالك ميں بھى اسلامى تحريكوں كے ظہور كا مشاہدہ كر رہے ہيں كہ جو اسلامى اقدار كا احياء اور شريعت محمدي(ص) كے اجراء جيسے مقاصد كو پيش نظر ركھتى ہيں_

تعريفيں

اسلامى تہذيب و تمدن پر بحث كے ليے ضرورى ہے كہ اس موضوع كے اہم مفاہيم كى تعريف كريں ، ان مفاہيم ميں سب سے اہم '' تمدن '' ہے_

سيموئل ہينٹنگٹن كى نظر ميں تمدن سے مراد اعلى سطح كى ثقافتى گروہ بندى اور ثقافتى تشخص كا وسيع ترين درجہ ہے_(1) ہنرى لوكس تمدن كو باہمى پيوستہ كاايك ايسا مظہر سمجھتاہے جو اجتماعي، اقتصادي، سياسى مسائل حتى آرٹ اور ادب كو بھى سموئے ہوئے ہے_(2)

ديگر مغربى دانشور حضرات لفظ تمدن كو اجتماعى تغيركے معين مراحل كى وضاحت كيلئے استعمال كرتے ہيں ، جبكہ اسكے مقابلے ميں تمدن كو دانشور طبقہ يعنى معاشرے كا وہ ممتاز طبقہ جو كہ ذھانت، فطانت اور جدت كى خصوصيات كا حامل ہوتاہے معاشرے كى تدريجى ترقى اور تغيرات كے سايہ ميں غير معمولى دريافت سمجھتاہے_ (2)

الفرڈويبركى تعريف بھى ويل ڈيورنٹ كے مشابہہ ہے ، ويبر تمدن كو علم و ٹيكنالوجى كا ثمر سمجھتاہے، ڈيورنٹ كے خيال ميں جب كوئي عمومى ثقافت ترقى كے كسى درجہ تك پہنچتى ہے تو زراعت كى فكر پيدا ہوتى ہے ،يہ نظريہ بھى وبر كى رائے كى مانند تمدن كے لغوى معنى سے ليا گيا ہے كہ تمدن سے مراد شہرنشينى يعنى شہرى زندگى ہے_


1) ساموئل ھانتينگتون '' نظريہ برخورد تمدنہا'' ترجمہ مجتبى اميري، تہران، ص 47_

2) ہنرى لوكاس'' تاريخ تمدن '' ترجمہ عبدالحسين آذرنگ ،تہران ، ج 1 ، ص 7 و 16_

3)منير البعلبكى '' موسوعة المورد'' ، ج 3، 28_

 

22

زراعت كى طرف توجہ كے بعد تجارتى مبادلات اور شہروں كے باہمى تعلقات سے لوگوں كى شعورى سطح بلند ہوتى ہے، اسى بناء پران ميں اخلاقى خوبياںاور نيك خصلتيں پيدا ہوتى ہيں جو بھى پسنديدہ اخلاق اور حسن معاشرت كا حامل ہو اسے مہذب سمجھا جاتا ہے_

مشرقى دانشور حضرات نے بھى اہل مغرب كى مانند لفظ تمدن كى خاص تعريف اور مفہوم پيش كيا ہے :

ابن خلدون كے مطابق انسان كا اجتماعى ہونا تمدن ہے ،ايك اور دانشور كے نزديك ان تمام اخلاقى اور مادى اسباب كے مجموعہ كو تمدن كہتے ہيں كہ جو معاشرے كو موقع فراہم كرتا ہے كہ وہ اپنے تمام افراد ميں ہر فرد سے زندگى كے تمام مراحل ميں بچپن سے بڑھاپے تك كمال و رشد تك پہنچتے ميںضرورى تعاون كرے_(1)

مجموعى طور پر اس بنيادى مفہوم كى يوں تعريف كى جاسكتى ہے كہ تہذيب يا تمدن ، ثقافت كى ترقى و پيش رفت اور اجتماعى نظم كى قبوليت كا نتيجہ ہے يعنى صحرانشينى كے مرحلہ سے نكلنا اور اجتماعى امور كے منظم ہونے كى شاہراہ پرقدم ركھنا_

ايك اور مفہوم كہ جسكى يہاں تعريف ضرورى ہے '' ثقافت ''كا مفہوم ہے ، كلچر يا ثقافت اقوام كى ان تمام روايات ، عقائد ، آداب اور انفرادى ياخاندانى رہن سہن كے مجموعہ كا نام ہے كہ جسكى پابندى سے وہ ديگر اقوام اور قبائل سے منفرد ہو جاتے ہيں،دوسرے الفاظ ميں ثقافت كسى شخص يا گروہ كے خاص عقائد كے مجموعہ كا نام ہے چونكہ عقايد عام طور پر ذہنى ہوتے ہيں لہذا ثقافت بھى عينى اور خارجى پہلو كى حامل نہيں ہے_

تہذيب كا ثقافت سے ربط

تہذيب اور ثقافت كے آپس ميں تعلق كے باوجود يہ ايك دوسرے كيلئے لازم و مُلزوم نہيں ہيں كيونكہ ممكن ہے كہ كسى ثقافت كى بلندى كے باعث كوئي معاشرہ مہذب اور شہريت كا حامل ہوجائے اسى طرح ممكن ہے


1) ويل دورانت ، تاريخ تمدن ، مشرق زمين ، گہوارہ تمدن ،تہران ، ج 1 ، ص 5_

 

23

ايك معاشرہ ايك دوسرے تمدن كى پيروى ميں ترقى كرتے ہوئے ايسے تمدن كى صورت حال ميں سامنے آئے جو كہ اصلى تمدن (جس كى پيروى كى تھي) سے مختلف ہو ہو، دوسرى طرف يہ نكتہ بھى اہم ہے كہ تمدن اور شہريت كے بغير بھى ايك معاشرہ ثقافت كا حامل ہو سكتا ہے، آسٹريليا اور افريقہ كے اصلى باشندے كسى تمدن كے حامل نہ تھے ليكن عقائد و آداب اور رسوم كے مجموعہ كى شكل ميں مقامى ثقافت ركھتے تھے ،لہذا انسانى گروہ اگر چہ ابتدائي شكل ميں كيوں نہ ہوں اپنى خاص ثقافت كے حامل ہيں (1)

تہذيبوںكى پيدايش اور ترقى ميں مؤثر اسباب

تہذيبوںكى پيدايش اور ترقى ميں متعدد اسباب كا كردار ہے :ايك سبب امن اور سكون كا ہونا ہے ، يعنى اضطراب اور پريشانيوں كا كم ہونا ہے ، دوسرا سبب جو كہ در حقيقت ہر تہذيب كى اصلى روح ہے قومى غرور اور يكجہتى ہے يا ابن خلدون كى تعبير كے مطابق عصبيت وقوميت ہے_

اسكے بعد والا سبب اصول تعاون اور امداد ہے تا كہ ہم فكر گروہ تعاون اور اخلاقيات كى بنياد پر تمدن كى اساس قائم كريں ، ان اسباب كے ساتھ ساتھ '' اخلاق'' سے غافل نہيں ہونا چاہيے نيزتحمل ، بردبارى اور صبر اسى طرح وحدت و اتفاق اور دين كو قائم ركھنا سب تمدن سازى كے ديگر اسباب ميں شمار ہوتے ہيں_

ان سات بنيادى اجزا كے ساتھ ساتھ دو ديگر اسباب كا ذكر بھى ہونا چاہيے :

1) مناسب فلاح و بہبود_2) اقتصادى و معاشرتى دباؤ_

پہلا سبب كسى بھى معاشرہ ميں ايك تمدن كى بنياد بن سكتا ہے اور اسكو پانے سے (تمدن كى تشكيل كيلئے )تمام ضرورى توانائياںاور معاشرے ميں پائي جانے والى صلاحيتيں واضح ہو جاتى ہيں _اور دوسرے سبب كى خصوصيت يہ ہے كہ وہ معاشرہ كى ضرورتوں كو عياں كر ديتا ہے اور افراد كو ايك محور كے گرد جمع كر ديتا ہے، اسطرح سے تمدن كى پيدايش يا اسكى ترقى و پيش رفت كے حالات فراہم ہو جاتے ہيں_(2)


1) محمد تقى جعفري، فرہنگ پيرو، فرہنگ پيشرو ، تہران ، ص 1173_

2) ابولاكوست ، جہان بينى ابن خلدون ، ترجمہ مظفر مہدى ، تہران ، ص 38 _ 33_

 

24

تہذيبوںكے انحطاط اور زوال كے اسباب

بعض اہل نظر كا عقيدہ ہے كہ ہر تمدن اپنى پورى زندگى ميں كچھ مراحل طے كرتا ہے: ڈيورينٹ كى رائے كے مطابق ہر تمدن كے لوگ كچھ مدت كے بعد اپنے عقلى پيش رفت كى بناء پر توحيد اور مبدا ء معنوى كى پرستش كى بجائے علم و عقل كى ستايش ميں مشغول ہو جاتے ہيں، اسكے بعد اقدار اور علم ميں جنگ شروع ہو جاتى ہے ، معاشرے كى قوت محركہ بتدريج ختم ہوجاتى ہے اور اسكے بعد اس تہذيب كا دور انحطاط و زوال شروع ہوجاتا ہے_

ابن خلدون كى نظر ميں ہر تمدن تين مراحل كو طے كرتا ہےں: جنگ اور مقابلہ كا ابتدائي مرحلہ ، خود غرضى اور استبداد كا مرحلہ اور آخر كار رياكارى اور فساد كا مرحلہ جوكہ تمدن كا اختتام شمار ہوتاہے ، دور حاضر كے الجزائرى دانشور مالك بن بنى بھى اسى اساس پر اسلامى تمدن كے تين مراحل روح ، عقل اور غريزہ كو سمجھتے ہيں انكا عقيدہ ہے كہ: اسلامى تمدن ميں آٹھويں صدى ہجرى كے بعد سے خواہشات نفسانى كا روح پر غلبے كا مرحلہ شروع ہوا اور اسلامى تمدن ترقى كے مرحلہ سے دور ہوگيا_(1)

اسكے علاوہ اور بھى اسباب كو تہذيبوںكے زوال كے حوالے سے ذكر كيا گيا ہے مثلا معاشرہ ميں وحدت اور نظم كا فقدان ، بيرونى دشمنوں كا حملہ ، معاشرتى طبقات كى ساخت ميں انتشار تصنع اور بناوٹ كا پيدا ہونا اور تاجرانہ رويہ اور مزاج وغيرہ_

اخلاق ، ثقافت، تہذيب اور قانون

ہر معاشرے ميں اخلاق ، ثقافت ، تہذيب اور قانون ميں سے ہر ايك مفہوم كى پيش رفت و ترقى دوسرے مفہوم كى پيش رفت كے برابر ہے جبكہ ہر ايك كا انحطاط خواہ ناخواہ دوسرے كى تباہى و بربادى كى علامت ہے_


1) دانشنامہ جہان اسلام ، ج 4، ذيل بن بنى مالك ( محمد على مہتدي)_

 

25

جب اخلاق ترقى كرتا ہے اور لوگ اخلاقى اصولوں كا خيال ركھيں تو اعتماد كى فضا تعلقات وروابط كى پيش رفت كے اسباب فراہم كرتى ہے ، اور اس فضا كاپھيلاؤ معاشرہ كى ثقافت كو نماياں كرتا ہے ، اسى طرح ہر معاشرہ اپنے اجتماعى نظام كے اندر پانے جائے والى مفاہمت كى تقويت اور اسے محفوظ كرنے كيلئے قوانين كا محتاج ہے، لوگوں كا ان چار اسباب كے بارے ميں رويہ معاشرے كى ترقى و پيش رفت يا زوال و انحطاط كا باعث بنتاہے، جس طرح لوگوں كا ان چار اسباب كو قبول كرنا اور توجہ دينا معاشرے كى خوشبختى اور سعادت كا باعث ہے اسى طرح ان سے دورى اور منہ پھيرنا فساد، تباہى ، فحشاء اور آخر ميں معاشرے كى بربادى كا باعث ہے_

2) عصر دعوت سے فتوحات كے زمانہ تك اسلامى اور ثقافتى تاريخ كا خلاصہ

مورخين عرب كى تاريخ كو تين ادوار ميں تقسيم كرتے ہيں:

1) سبا اور حمير كا دور جو بہت ہى قديم زمانے ميں شروع اور پھر ختم ہو جاتا ہے_

2) دوسرا دور جاہليت كہ چھٹى صدى عيسوى سے شروع ہوتا ہے اور اسلام كے ظہور پر ختم ہو جاتا ہے_

3) اسلامى دور يعنى صدر اسلام سے اب تك_

تاريخ اور آثار قديمہ پر مبنى شواہد كے مطابق جزيرہ عرب ميں بہت سے مكاتب فكراور ثقافتى وتاريخى نظريات موجود تھے، حضرت ابراہيم (ع) نے اسى تمدن ميں اپنى دعوت كا آغاز كيا تھا ، بين النہرين اور شمال ميں آل غسان اور آل منذر اور جنوب ميں نجران و يمن كے لوگ عيسائي تھے، بازار جيسے مثلا ''بازار عكاظ ''شعرا اور اديبوں كے جمع ہونے كى جگہ تھے كہ جو عربى ثقافت كے اہم ترين ركن يعنى شاعرى كا محل ظہور تھے ،جس قبيلہ ميں كوئي زبردست اور بڑا شاعر ظاہر ہوتا اسكے افراد دوسروں پر فخر برترى كا اظہار كيا كرتے تھے_(1)

معاشرتى اور اجتماعى حوالے سے سياسى اور حكومتى عہدے لياقت اور طاقت كى بنياد پر نہيں بلكہ اپنى رسوم و


1) سيد جعفر شہيدي، تاريخ تحليلى اسلام، تہران 1366، ص 15 _ 14_

 

26

روايات اور وراثت كى بناء پر تقسيم ہوتے تھے، اسى ليے درخشان صلاحيتيں كو اپنے ظہور كاموقع نہيں ملتا تھا_ مكہ كے لوگ كعبہ كے وجود اور اسكى ہمسايگى كى بركت سے اور زمانہ جاہليت كے رسوم و رواج سے ما خوذ خاص روابط كى بناپر آرام و سكون كى زندگى گزاررہے تھے، مشترك دفاع ميں شركت كيا كرتے تھے_

اسى كے ساتھ ساتھ مكہ اور يثرب كے درميان واضح فرق اور امتياز نظر آتاہے ، مكہ كے لوگ تاجر اور دورانديش تھے جبكہ يثرب والے زراعت پيشہ اور سخت محنت كش شمار ہوتے تھے_

اس قسم كى فضاء ميں تقريبا 610 عيسوى ميں پيغمبر اسلام(ص) نے مكہ ميں اپنى دعوت كا آغاز كيا، اس دعوت كے نتيجے ميں مسلمانوں كا ايك گروہ مكہ ميں وجودميں آيا كہ جو اہل مكہ كى بدسلوكى اور رقابت كا شكارہوگيا_

بعثت كے گيا رھويں سال مدينہ كے ساكن قبيلہ خزرج كا ايك گروہ كہ جو حج كيلئے مكہ آئے تھے انہوں نے عقبہ ميں پڑاؤ كے دوران پيغمبر (ص) سے ملاقات كى اس ملاقات ميں پيغمبر اكرم(ص) نے انہيں اپنى اور اپنے دين كى شناخت كروائي اور ان لوگوں نے قبول كيا، اسكے ايك سال بعد قبيلہ خزرج كے بارہ مردوں اور ايك عورت نے اسى جگہ پيغمبر اكرم(ص) كى بيعت كى كہ اسلامى تاريخ ميں اسے پہلى بيعت عقبہ كہ نام سے ياد كيا جاتا ہے ، پيغمبر اكرم(ص) نے اسى بيعت كى بناء پر مصعب بن عمير كو پہلے داعى اسلام كے طور پر مدينہ ميں بھيجا تا كہ وہ مدينہ والوں كو قرآن ، اسلامى تعليمات اور نماز كے آداب سكھائيں چونكہ معلوم ہوچكا تھا كہ مدينہ اسلام اور مسلمانوں كيلئے مناسب پناہ گاہ ثابت ہوگى ، تو پيغمبر اكرم(ص) نے بعثت كے چودھويں سال بارہ ربيع الاول كو اپنى تاريخى ہجرت كي_

اسكے بعد پيغمبراكرم(ص) كے اصحاب دو گروہ ميں تقسيم ہوگئے : مہاجرين كہ جو مكہ سے آئے تھے ، او رانصار يعنى مدينہ كے ساكن كہ جنہوں نے اسى شہر ميں پيغمبر اكرم(ص) كا استقبال كيا_(1)

پيغمبر اكرم(ص) نے مدينہ ميں اسلامى معاشرے كى عمارت كو تين اہم بنيادوں پر قائم كيا يعنى مسجد بنائي گئي ،


1) دائرة المعارف بزرگ اسلامى و مجمع اڈريس_

 

27

مہاجرين اور انصار ميں عقد اخوت قائم ہوا اور مسلمانوں اور غير مسلم قبائل ميں با ہمى تعاون كا معاہدہ طے پايا، يعنى حقيقت ميں اسلامى سياسى معاشرہ بھى مدينہ كى طرف ہجرت كے بعد تشكيل پايا، مدينہ كى اسلامى حكومت ايك حكومت كيلئے ضرورى تمام لوازمات يعنى زمينى جگہ ، آبادى ، حاكميت اور دفترى اور انتظامى نظام كى حامل تھي_

اس اسلامى معاشرہ ميں ايك خصوصيت اوربھى تھى كہ جو اس زمانہ تك انسانى تاريخ ميں پہلے كہيں موجود نہ تھى وہ يہ كہ معاشرہ كى تشكيل كے اہم ركن يعنى قانون كى حاكميت تھى ، يعنى معاشرہ كے تمام افراد كيلئے بغير كسى امتياز كے ايك جيسا قانونى نظام قائم تھا_

ان اقدامات كے ذريعے پيغمبر اكرم (ص) نے اپنى منشاء كے مطابق مدينہ ميں بتدريج سياسى اور ادارہ جاتى نظام قائم كرديا، دينى عقايد كے گوہر سے استفادہ كرتے ہوئے اور انكے تحفظ اور انكى نشر و اشاعت _جو كہ آپكا معاشرہ ميں اصلى ہدف تھا_كى وجہ سے معاشرہ كى سياسى اور انتظامى حالت مستحكم ہوگئي، اسى طرح پيغمبر اكرم(ص) كى دس سالہ حكمرانى ميں تقريبا اسّى چھوٹى بڑى جنگيں بھى مدينہ ميں انجام پائيں، كہ پيغمبر اكرم(ص) يا بذات خود ان ميں شريك ہوتے تھے اور لشكر كى كمانڈ كرتے تھے يا خود مدينہ ميں تشريف فرما رہتے اور كسى ايك صحابى كو لشكر كے سپہ سالار كے طور پر روانہ كرتے ،ان جنگوں نے اسلام كى تازہ تشكيل شدہ حكومت كى سياسى اور فوجى حيثيت كو مضبوط كرنے ميں بہت بنيادى كردار ادا كيا_

پيغمبر اكرم(ص) نے مختلف قبائل مثلا يہودى اور عيسائي قبائل كے ساتھ معاہدے كيے ،پيغمبر(ص) نے ان معاہدوںميں ايك موزون اور كامياب حكمت كے ساتھ مدينہ كى نئي حكومت كے تحفظ اور ثبات كى ضمانت فراہم كى ، اسكے علاوہ ہمسايہ ممالك مثلا ايران ، روم ، مصر ، يمن اور حبشہ كے بادشاہوں اور حكام كى طرف خط بھيجے، مورخين كى نگاہوں ميں يہ خطوط پيغمبر اكرم (ص) خارجہ پاليسى كا كچھ حصہ شمار ہوتے ہيں_

ان اقدامات اور ديگر بے شمار شواہد كى بناء پريہ كہا جاسكتا ہے كہ ہجرت كے ابتدائي ايام ميں ہى اسلامى تمدن كى تشكيل كے مختلف پہلو ظاہر ہوچكے تھے اوريہ بات نازل شدہ آيات كے لہجے كے تغير سے بخوبى معلوم ہوتى ہے كہ دعوت اسلام كے ابتدائي ايام كے برعكس مدينہ ميں الہى آيات بيشتر احكام و حدود كے پہلوكى حامل ہيں اور ان ميں قوانين شريعت اور معاشرتى احكامات كى گفتگو ہوئي ہے _

 

28

اس كے بعد پيغمبر اكرم(ص) نے ادارہ جاتى اور محكمانہ نظام كے ابتدائي مراحل كى تشكيل كيلئے كوشش كى ، اپنے ليے معاونين كا انتخاب كيا اور ہر ايك كو ايك ذمہ دارى سپردكى ، اگلے مرحلے ميں اسلامى حاكميت كے پھيلاؤ كے ليے كاركنوں كا تقرر كيا ان ميں سے بعض زكوة اور صدقات كى وصولى ميں مشغول ہوئے اور دوسرے گروہ كو معاشرتى امور كو منظم كرنے كى ذمہ دارى سوپنى ،اس دور ميںجو دس سال تك چلا جو آيات الہى نازل ہوئيں ان ميں اسلامى حاكميت كے اركان كو مستحكم كرنے كى تاكيد ہوئي ،انہى سالوں ميںكچھ اور اقدام بھى ہوئے جن ميں غور و فكر كرنے سے پيغمبر اكرم (ص) كى اصلى ذمہ دارى اور انكے اندرونى ميلانات كى حقيقى تصوير سامنے آتى ہے_

گيارہ ہجرى كو پيغمبر اكرم (ص) كى وفات عظمى كے بعد انكى جانشينى والے مسئلہ ميں اختلاف پيدا ہوا ، بالاخرہ سقيفہ بنى ساعدہ كے ماجرا كے نتيجہ ميں حضرت ابوبكر كى بيعت انجام پائي ، ابوبكر نے بہت زيادہ كوشش اور ان لوگوں سے دو سال تك جنگ و جدال كرنے كے بعد كہ جو خليفہ كى حاكميت اور ايك مركزى حكومت كو قبول نہيں كرتے تھے_ بالاخرہ سارے جزيرہ عرب كو اپنى حكومت كے تحت لے ليا، اسكے بعد مذہب اسلام كى نشر و اشاعت كے حوالے سے شام اور عراق كى طرف لشكر بھيجے ،ابوبكر نے تير ھويں ہجرى ميں انتقال كيا ليكن اپنى وفات سے قبل حضرت عمر بن خطاب كو خليفہ نامزد كر ديا تھا _

حضرت عمر كى خلافت كا آغاز مصر ، ايران اور شام ميں فتوحات كے زمانہ ميں ہوا جس زمانہ ميں عرب اسلام كے زير سايہ طاقتور ہو رہے تھے اسى زمانہ ميں روم اور ايران كى حكومتيں با ہمى طويل اور لا حاصل جنگوں كے بعد كمزور اور ناتواں ہو چكى تھيں، ان ممالك كے لوگوں كى اپنى حكومتوں سے بيزارى لشكر اسلام كے استقبال كا باعث بنى _

آدھى صدى سے كمتر عرصہ ميں ہى ، اسلام ايران اور افريقہ كے غالب دين كے طور پر ابھرا مسلمانوں كى ان ممالك كے لوگوں كے عقائد اور آداب سے آشنائي نے مدينہ كى اجتماعى فضا كو بھى متغير كرديا تھا، دوسرى طرف سے مفتوحہ سرزمينوں كا نظم سنبھالنے كى وجہ سے مسلمانوں كو گوناگوں معلومات اور تجربات حاصل ہوئے ، يہى دور تھا كہ آہستہ آہستہ حكومت كے تمام سياسى ستونوں كو منظم كرنے كيلئے دفاتر اور محكمے وجود ميں آئے_

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد

 
user comment