ثقافتی گروپ: شيخ الازہر نے عنقريب انڈونيشيا میں اس اسلامی سنٹر كے جديد شعبے كے افتتاح كی خبر دی ہے۔ بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد محمد الطيب نے كہا ہے كہ انڈونيشيا میں الازہر كے جديد شعبے كے افتتاح كا مقصد سب سے بڑے اسلامی ملك كے فارغ التحصيل طلباء كا اس سنٹر سے ارتباط قائم كرنا ہے۔ انہوں نے انڈونيشيا میں اپنے لاكھوں فارغ التحصيل طلباء كے بارے میں كہا كہ الازہر اسلامی سنٹر نے فيصلہ كيا ہے كہ آئندہ اس سنٹر كے فارغ التحصيل طلباء كے ساتھ ارتباط عالمی انجمن فارغ التحصيل كے ذريعے قائم كيا جائے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=599340