اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

نماز بہترین عمل ہے

نماز دینی اعمال میں سے بہترین عمل  ہے۔اگر یہ درگاہ الٰھی میں قبول ہو گئی تو دوسری عبادات بھی قبول ہو جائیں گی اور اگر یہ قبول نہ ہوئی تو دوسرے اعمال بھی قبول نہ ہوں گے ۔ جس طرح انسان اگر دن رات میں پانچ دفعہ نہر میں نہائے دھوئے تو اس کے بدن پرگندگی  باقی نہیں  رہتی اسی طرح پانچ وقت نماز بھی انسان کو گناھوں سے پاک کر دیتی  ہے  بہتر  ہے  کہ انسان نماز اول وقت میں پڑ ھے ۔ جو شخص نماز کو معمولی اور غیر اہم سمجھے  وہ اس شخص کے مانند  ہے  جو نماز نہ پڑھتا ھو ۔ رسول اکر م (ص) نے فرمایا ہے  :” جو شخص نماز کو اھمیت نہ دے اور اسے معمولی چیز سمجھے  وہ عذاب آخرت کا مستحق  ہے  “۔ ایک دن رسول اکرم  (ص)مسجد میں تشریف فرما تھے  کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھنے میں مشغول ھو گیا لیکن رکوع اور سجود مکمل طور پر بجانہ لایا ۔ اس پر حضور  (ص)نے فرمایا کہ : اگر یہ شخص اس حالت میں مر جائے جبکہ اس کے نماز پڑھنے کا یہ طریقہ  ہے  تو یہ ہمارے دین پر  نہیں مرے گا ۔ پس انسان کو خیال رکھنا چاہیے کہ نماز جلدی جلدی نہ پڑ ھے  اور حالت نمازمیں خدا کی یاد سے غافل نہ ہو اور خشوع و خضوع اور سنجیدگی سے نماز پڑ ھے  اور یہ خیال رکھے  کہ کس ہستی سے کلام کر رہا  ہے  اپنے آپ کو خدا وند عالم کی عظمت اور بزرگی کے مقابلے میں حقیر اور نا چیز سمجھے


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بعثت ، ایک نئے انسان کی تعمیر کا پیغام ہے
امام موسی صدر: کربلا کے قاتلین امام حسین علیہ ...
قرآن مجید اور تسبیح سے استخارہ کرنے کی سند
مصحف امام علی علیہ السلام کی حقیقت کیا ہے؟
حق کو باطل سے پہچاننے کی صلاحیت
عبادات ميں سجدہ كى اہميت
حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت
امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ
اردو میں سات قرآنی کتب کی اشاعت
خودشناسى اور بامقصد زندگی

 
user comment