اردو
Saturday 11th of May 2024
0
نفر 0

امام محمد باقر (ع) کی شخصیت علمی

ائمہ اطہار کی زندگی کا تجزیہ کرتے وقت اس نکتہ کو ذہن میں رکھا جائے کہ معصوم کے یہاں زندگی کے طور طریقہ اور لوگوں کے ساتھ معاشرت اور فکری لحاظ سے کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ واحد اختلاف جو ان حضرات کے درمیان نظر آتا ہے وہ موقعیت کا اختلاف (Situational Difference) ہے اس لئے کہ ہرزمانے میں نئی اور مختلف مشکل وجود میں آتی ہے اور فکر اور سیاسی تقاضے مختلف ہوتے ہیں جبکہ مقاصد یکساں ہوتے ہیں۔ صلح امام حسن اور قیام امام حسین (ع) کے مقاصد ایک ہی تھے طریقے یعنی حکمتِ عملی (Strategy ) مختلف تھی۔

شیعہ ائمہ کی شخصیت کے مطالعہ کے سلسلہ میں ان کی علمی ،معنوی ار سیاسی زندگانی کا جائزہ ضروری ہے۔ ہر امام اپنے پیش رو کی طرح ہدایت و رشد ار دعوت الی اﷲ اور افہام و تبلیغ دین کا منشور عام کرتا رہا۔ آنحضرت کی وفات کے بعد امیر المومنین نے مسجد کوفہ کے منبر سے بار بار کہا \"\" سلونی قبل ان تفقدونی\"\" ( پوچھ لو مجھ سے قبل اس کے کہ تم مجھے گم کردوگے )۔ حسن بن علی علیہ السلام کو حکومت معاویہ نے مسلسل اجتماعی اور انفرادی دباؤ میں رکھا امام حسین نے یزیدی حکومت کے شریعت کے خلاف اقدامات کو قبول کرنے سے انکار کیا اور درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ان حالات میں بعد کربلا امام زین العابدین (ع)  نے معارف قرانی کو دعا و زاری کے قلب میں ڈھال کر اس کا اظہار کیا، امام سجاد کی شہادت (٩٥ھ) کے بعد امام باقر کو ١٩ سال کا عرصہ ملا (١١٤ھ تک ) اس عرصہ میں چونکہ بنی امیہ اور بنی عباس میں مملکتی چقلش ہو رہی تھی توامام باقر (ع) کے لئے ایسے ساز گار حالات پیدا ہوگئے کہ وہ عوام الناس کو علم و دانش کا راہ پر لگاسکے، یہ امام باقر (ع) کا بہت بڑا احسان ہے کہ تعلیم و تربیت اور شریعت کے مقام کی اہمیت کا احساس دلایا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کے رجحانات اہل بیت رسول کی طرف بڑھتے ہی گئے اور تقریباً ٤ ہزار افراد آپ کے درس سے فیضیاب ہوتے تھے۔

امام باقر (ع) کا یہ بنیادی کام مستقبل میں امام صادق کو فقہ، تفسیر اور اخلاقی امور پر تالیف و تدوین کا موقع ملا جو آج فقہ جعفری کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ شعبہ تعلیم سے تعلق کے باعث ان ائمہ کے تقسیم کار کو راقم یہ سمجھتا ہے کہ امام سجاد نے صحیفہ کاملہ کے ذریعہ دعاؤں کی شکل میں ایک نصاب یا (Curriculum) بنایا، اس کو ایک جامع شکل میں امام باقر نے اپنی تعلیمات میں شامل کیا جو بالآخر امام صادق(ع) نے ایک جامعہ یا یونیورسٹی کے کلچر سے متعارف کروایا۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام عصر علیہ السلام کے تعرف میں امام حسن عسکری ...
امام حسن مجتبی (ع) کی سوانح عمری
ہر شخص اپنے امام کے ساتھ محشور ہوگا
امام حسن(ع) کی شہادت کے وقت کے اہم واقعات
امام حسین علیہ السلام اہل سنت کی نظر میں
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
اہل بیت علیہم السلام کی دعائوں میں حبّ خدا
سیرت پیغمبر (ص)
امام محمد تقی علیہ السلام کی سیاسی سیرت
حضرت علی (ع) کی وصیت دوست کے انتخاب کے بارے میں

 
user comment