اردو
Friday 5th of July 2024
0
نفر 0

اسلام کی سب سے بڑی تبلیغ

کوئی انسان اس بات پر قادر نہیں کہ حضور اکرم (ص) کی ذات والا صفات کے پہلوؤں کو بطور کامل بیان کرسکے اور آپ (ص) کی سو فیصدی واقعی تصویر پیش کرسکے۔ حبیب خدا اور سرور انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سلسلہ میں  ہم جو کچھ جان سکے ہیں وہ آنحضرت (ص) کے حقیقی، باطنی اور معنوی وجود کی صرف ایک ہلکی سی جھلک ہے، لیکن اتنی ہی معرفت مسلمانوں کو شاہراہ کمال پر گامزن کرکے انہیں انسانی سعادت اور عظمت کی بلندیوں کی طرف متوجہ کرنے کے لئے کافی ہے، اسی طرح یہ معرفت اسلامی اتحاد کے سائے میں انہیں اس عظیم مرکز پر جمع کرسکتی ہے۔

دین مبین اسلام کی سب سے اہم تبلیغ یہی ہے کہ ہم آنحضرت (ص) کی ذات والا صفات کو حق و حقیقت کے متلاشیوں کے لئے واضح طور پر پیش کریں۔ کیا اچھا ہوتا کہ اس سے پہلے کہ اسلام دشمن عناصر مختلف حربوں کے ذریعہ آپ (ص) کے مقدس چہرے کو مخدوش کریں خود ماہر و حاذق مسلمان اپنے مختلف فنون و ہنر کے ذریعہ آنحضرت (ص) کی شخصیت کی تبلیغ کے لئے علمی، ثقافتی اور ہنری کام انجام دیتے۔ رسول اکرم (ص) کی شخصیت کو دنیا کے سامنے روشناس کرانا ضروری ہے اور صرف شخصیت بہ معنی زندگی ہی نہیں بلکہ آپ کے اخلاقیات، شیوہ حکومت، عبادت، سیاست، جہاد اور خاص کر  تعلیمات وغیرہ جیسے مختلف پہلو‌ؤں کو دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں صرف کتابوں پر ہی اکتفا نہ کی جائے بلکہ جدید ٹکنالوجی، ہنر و تکنیک اور دیگر نئے شیوں کا استعمال کیا جائے اور یہ کام صرف اسلامی جمہوریہ ایران میں محدود نہ رہے بلکہ عالم اسلام کے گوشے گوشے میں یہ عمل انجام دیا جائے۔


source : http://shiainislam.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام میں عورت کا مقام
قرآن مجيد اور مالى اصلاحات
خیانت
سورہ اخلاص کی تفسیر
ہماری زندگی میں صبر اور شکر کی اہمیت
آداب غدیر روایات کے تناظر میں
انبیاء کی خصوصیات
عزاداری کے آداب
امام زمانہ (علیہ السلام) کے انتظار کی خصوصیات
تربت حسینی کی فضیلت

 
user comment