اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

حضرت عیسی علیہ السلام کے اقوال

 

انسان کا سب سے بڑا دشمن فعل بد ہے اور سب سے بڑا خیرخواہ  کارنیک  ہے ۔ 

- انسان اپنے برے فعل کرنے کا ایک نہ ایک بہانہ ڈھونڈھ  لیتا  ہے ۔

- جب آدمی گناہ کرنے پر آمادہ ہوتا ہے تو اس کے خیالات کے سامنے سینکڑوں بچاؤ کی صورتیں خیر خواہی کے لباس میں آکر اسے گناہ پر ابھارتی ہیں مگر جونہی کہ وہ گناہ کر چکتا ہے وہ سب جھوٹے معاون دفعتاً غائب ہو جاتے ہیں اور ہر طرف اسے زنجیر کی آواز سنائی دیتی ہے ۔

- اگر کوئی شخص نیک کام کرے تو صرف گھر والوں کو معلو م ہوتا ہے ۔ مگر برے کام دور دور تک پہنچ جاتے ہیں ۔

- جب تک مچھلی نظر نہ پڑے بگلا بھگت ہے ۔

- ہر ایک سے بدی کرنا اور خود آدام میں رہنے کی توقع کرنا سخت غلطی ہے ۔

- انسان تنہائی میں فرشتے سے برتر یا حیوان سے برتر ہے اور یہ اس کے علم و عقل پر منحصر ہے ۔

- نیک کام کرنے سے دل کو دومرتبہ راحت ملتی ہے اول جب وہ کام کیا جاتا ہے دوئم جب اس کا اجر ملتا ہے

- انسان معاملات  سے پہچانا جاتا ہے ۔

- بیٹا  اپنے باپ کا راز ہے ۔

- زنا گناہوں کی ماں ہے ۔

 - شراب برائیوں کی ماں ہے ۔

 - صرف نیک ہی نہ بنو بلکہ کسی کے ساتھ نیکی بھی کیجئے ۔

 -قیامت کے روز یہ نہ پوچھا جائے گا کہ تم نے کیا کچھ پڑھا  ہے بلکہ یہ کہ تم نے کیا کچھ کیا ہے ۔

 - وہ شخص احمق نہیں جو ہل چلاتا ہے بلکہ احمق وہ ہے جو احمقوں والے کام کرے ۔

 - دکھ خودبخود پیدا نہیں ہوجاتا بلکہ عموماً یہ گناہ کی  پیداوار ہے ۔ گناہ چھوڑ دو دکھ خود بخود دور ہو جائے گا ۔

 - دنیا میں چھوٹے گناہ کو بھی بہت بڑا گناہ خیال کر ۔ گندم کے ایک دانے نے آدم کو فردوس سے نکال باہر کیا ۔

  - نیک دل لوگ  گائے کی مانند ہیں جو گھاس کھا کر دودھ دیتی ہے اور گنہگار سانپ کی مانند ہیں جو دودھ  پلانے پر بھی ڈنگ مارتا ہے ۔

 - انسان کے لئے سب سے ضرور ی چیز نیک چال چلن اور تعلیم ہے ۔ اس سے اتر کر صحت ۔ باقی مال و دولت ، جاہ و حشمت ، لیاقت و شہرت سب اس کے آگے ہیچھے ہیں۔

 - نالائق بیٹا چھٹی انگلی کی طرح ہوتا ہے اگر اسے کاٹا جائے تا درد ہوتا ھے  اور اگر رکھا جائے تو عیب دار ہوتا ھے  ۔

 - جو نیکی یا بدی ہم نے کی ہے وہ ضرور پھل لائے گی یہ علیحدہ  بات ہے کہ اس کا ثمر ہمیں اس جہاں میں ملے یا اگلے میں ۔

 - جب میں کہتا ہوں کہ یااللہ میرا حال دیکھ۔ حکم ہوتا ہے کہ اپنا نامہ اعمال دیکھ ۔

 - نیک کام کرتے وقت مذہب و ملت کا خیال مت کرو۔

 - لوگو! جب تک خدا کی راہ میں وہ چیزیں خرچ نہیں کروگے جو تم کو عزیز اور پیاری ہیں ۔ نیکی کے درجے کو ہرگز نہ پہنچو گے اور کوئی سی چیز بھی خرچ کرو۔

 - جب تو خیرات کرے تو تیرا  دایاں ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بائیاں ہاتھ نہ جانے ۔

 

 


source : http://shiainislam.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اقوال حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
علامہ امینی کا ایک نہایت دلچسپ مناظرہ
امام مہدی (ع) کے بارے میں علی (ع) کی چالیس حدیثیں
جرمنی کی 25 سالہ خاتون نے حرم امام رضا میں اسلام ...
نزولِ قرآن اور عظمتوں والی رات…. شبِ قدر
قرآن مجید میں بعض عورتوں کا تذکرہ
اہمیت زیارت اربعین
مدینہ میں تیاریاں
ازدواج حضرت علی (ع) و جہاد آنحضرت
بہترین ثواب

 
user comment