اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب  ۳۱۳ ہیں۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں لکھی گئی کتابوں میں یہ ذکرملتا ہے کہ آپ کے ظہورکے وقت ان کے ۳۱۳خاص اصحاب ان سے آکر ملیں گے اورہرمشکل میں پہاڑکی طرح جم کرامام کے ساتھ رہیں گے یہ حدیث بحارالانوار،اثبات الہداة اور منتخب الاثر جیسی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں۔

حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب کی خصوصیتیں

۱۔  حضرت امام مہدی علیہ السلام ان کے انتظار میں ہیں ظہور کے وقت اس سے پہلے کہ وہ کعبہ کے پاس جائیں اور کعبہ سے لگ کرکھڑے ہوں اور اپنی بلند آواز کو پوری دینا کے لوگوں تک پہنچائیں، ذی طوی نامی جگہ پر اپنے ۳۱۳خاص اصحاب کے انتظار میں رکیں گے تا کہ وہ آکر امام سے مل لیں… وہاں سے پھر وہ امام کے ساتھ خانہ کعبہ کے پاس جائیں گے۔

۲۔  یہ ۳۱۳  اصحاب پوری دنیا سے جمع ہوں گے

 حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اللہ حضرت قائم کے لئے ،جنگ بدر میں لڑنے والوں کی تعداد۳۱۳ کے برابر انسانوں کو دور دور کے شہروں سے اکھٹا کرے گا۔

۳۔ وہ سب سے پہلے امام کی بیعت کریں گے

 روایات میں ہے کہ ظہور کے وقت جبرئیل کے بعد امام کی بیعت کرنے والے یہی وہی۳۱۳اصحاب ہوں گے ۔

اس بات پر توجہ رہے کہ ظہور کے وقت امام کے اصحاب کی تعداد ۳۱۳ہے لیکن وہ تعداد بڑھتی  رہے گی اور ظہور کے فورا بعد ہی ۱۰۰۰۰ تک  پہنچ جائے گی ۔

۴۔  وہ بہادر اور جاں نثارہوں گے

 حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ وہ ۳۱۳ اصحاب اتنے بہادر اور جاں نثارہوں گے کہ جب دشمن جمع ہوکر قائم آل محمد کو قتل کرنا چاہیں گے تو یہ ۳۱۳ اصحاب بہادری کے ساتھ حضرت کا دفاع کریں گے۔

۵۔  وہ زمین پر حاکم ہوں گے

 حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ”ایسا ہے جیسے میں امام قائم کو کوفہ کے منبر پر دیکھ رہا ہوں اور ان کے اصحاب،(جنگ بدرمیں مسلمانوں کی تعدادکے برابرہیں یعنی ۳۱۳ )  ان کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں یہ اصحاب اللہ کی طرف سے  زمین پر حاکم ہیں۔

۶۔  وہ امت معدودہ ہیں

  قرآن کریم کی آیت ہے کہ تم جہاں پر بھی ہوں گے اللہ تم سب کو جمع کرے گا اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم سورہ ہود میں امت معدودہ سے مراد حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب ہیں اللہ کی قسم وہ سب ایک پل میں اس طرح جمع ہوں جائیں گے ،جس طرح ہوا کے اثر سے بادل جمع ہوجاتے ہیں۔

۷۔  ۳۱۳ اصحاب میں سے ۵۰ عورتیں ہیں

  حضرت امام باقرعلیہ السلام نے فرمایاہے کہ اللہ کی قسم بادلوں کی طرح آنے والے ان ۳۱۳اصحاب میں پچاس عورتیں ہیں۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام مہدی(عج) کے حضورمیں شرفیابی کا امکان اور ...
دربارِ یزید میں بنتِ زہرا کا انقلاب آفریں خطبہ
علم, فرمودات باب العلم حضرت علی{ع}
اقوال حضرت امام علی علیہ السلام
پیغمبراسلام(ص) کے منبر سے تبرک(برکت) حاصل کرنا
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت کے بعض ...
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
مجموعہ ٴ زندگانی چہارہ معصومین( علیہم السلام )
امام حسین (ع) عرش زین سے فرش زمین پر
انبیاء کا امام حسین پر گریہ کرنا

 
user comment