اردو
Friday 3rd of January 2025
0
نفر 0

قرآنی معلومات

پورا قرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔

قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔

قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔

قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔

قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔

قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔

قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔

قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔

قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔

قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔

قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔

قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔

قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔

قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔

قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔

قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔

قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔

 قرآن میں سب سے بڑي  سورہ ”بقرہ “ ہے۔

 قرآن میں سب سے چھوٹی سورہ ” کوثر “ ہے ۔

قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔

قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے

قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)

قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔

قرآن میں سب سے زیادہ حرف ”الف“استعمال ہوا ہے۔

 قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔

قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔

وسط کلمہ قرآن ”وَلْیَتَلَطَّفْ “ہے جو سورہ کہف آیہ ۱۹میں آیا ہے۔

 سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔

قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر

 قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)

 قرآنمیںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔

 قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔

قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔

 سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔

قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصر اور زلزال

قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)

 قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔

قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ، شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات، ن، ص،ق، اور لیل)

 قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)

 قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)

سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔

قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔

 سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔

 سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔

سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔

قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔

 ”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہوا ہے۔

امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔

سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱ حجاب سے متعلق ہے۔

آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر ۵۵ ہے۔

سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ (پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔

آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ ہے۔

سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فدک، معتبرترین تاریخی دستاویز
قرآن میں روزہ کا حکم
صالح ہادی کاانتخاب
قرآن کا سائنسی مزاج اور الہامی تر تیب
قرآن میں مخلوقات الٰہی کی قسمیں
قرآن کے بارے میں ایک ضروری یاد دہانی
فتح مکہ اور بعد کے چند اہم حالات
نزول وحی
نمائشی انفاق
قرآن کریم میں گفتگو کے طریقے

 
user comment