اردو
Tuesday 30th of April 2024
0
نفر 0

ولایت فقیہ کی مخالفت اسلام اور آئمہ ہدی کی تکذیب ہے۔

میں تمام ملت اور تمام انتظامیہ قوا کو یہ اطمینان دلاتا ہوں کہ اگر اسلامی حکومت ولایت فقیہ کی نگرانی میں رہی تو اس ملک اور مملکت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اہل قلم اور اہل بیان نہ ڈریں اسلامی حکومت اور ولایت فقیہ سے۔ولایت فقیہ کو جیسے اسلام نے مقرر فرمایا ہے جیسے آئمہ معصومین [ع] نے اسے جامعہ عملی پہنایا ہے وہ کسی کو صدمہ نہیں پہنچا سکتی۔ دکٹیٹر شپ وجود میں نہیں لاسکتی، جو کام قوم کے مفاد کے خلاف ہو اسے انجام نہیں دے سکتی۔ وہ کام جو حکومت یا صدر جمہوریہ یا کوئی دوسرا شخص ملک اور قوم کے مفاد کے خلاف انجام دینے کی کوشش کرے گا ولایت فقیہ اس پر کنٹرول کرے گی۔ اسے روکے گی۔ آپ اسلام سے نہ ڈریں فقیہ سے نہ ڈریں، ولایت فقیہ سے خوف نہ کھائیں۔ آپ بھی اسی قوم کے راستے پر چلیں اور اس قوم کے ساتھ ہو جائیں اپنا حساب و کتاب اس قوم سے الگ نہ کریں خود اکیلے بیٹھ کر پروگرام طے نہ کریں اپنے طور پر بیٹھ کر پروگرام نہ بنائیں۔ آپ کو قوم کے ساتھ ساتھ ہونا چاہیے۔ قوم کی لاج رکھنا چاہیے آپ اس قدر اسلامی حکومت پر اشکال نہیں کرنا چاہیے آپ جو اگر چہ اہل اسلام ہیں لیکن آپ کو اسلام کی نسبت صحیح معلومات نہیں ہیں۔ آپ مسلمان ہیں لیکن اسلامی احکام سے مطلع نہیں ہیں شیعہ ہیں لیکن آئمہ معصومین کی سیرت سے آگاہ نہیں ہیں اس قدر مخالفت نہ کریں۔ لوگوں نے اسلامی جمہوریت کو ووٹ دیا ہے آپ کو پیروی کرنا چاہیے اگر پیروی نہیں کی نابود ہو جائیں گے۔ قوم کے راستے کے بر خلاف، اسلامی راستے کے برخلاف کوئی راستہ انتخاب نہ کریں یہ گمان نہ کریں کہ جو پروگرام اسلام نے پیش کیا ہے وہ اسلام کی بدنامی کا سبب ہے۔ یہ منطق جاہل اور ناآشنا لوگوں کی منطق ہے۔ یہ نہ کہو کہ ہم ولایت فقیہ کو قبول رکھتے ہیں لیکن ولایت فقیہ کے ساتھ اسلام خراب ہو جائے گا۔ اس کا مطلب آئمہ کو جھٹلانا ہے۔ آپ بغیر شعور کے یہ بات کہہ رہے ہیں آئیں قوم کے شانہ بشانہ ہو جائیں جس نے اسلامی جمہوریت کو ووٹ دیا ہے اس قوم کے مقابلہ میں آپ کے اس چھوٹے سے گروہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے آپ بھی اکثریت کی اتباع کریں اور اسلام کے تابع ہو جائیں قرآن کی پیروی کریں پیغمبر اسلام{ص} کی اطاعت کریں۔ اس قدر مخالفت نہ کریں اور مجلس خبرگان سے کنارہ کشی نہ کریں یہ کنارہ کشی قوم سے کنارہ کشی ہے اسلام سے کنارہ کشی ہے مجلس خبرگان کی مخالفت قوم کی  مخالفت ہے اسلامی راستے کے خلاف ہے اپنے آپ کو قوم کے سامنے ذلیل نہ کرو آپ سے صحیح کاموں کی توقع ہے۔ سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں اور سوچ سمجھ کر بولیں۔


source : http://www.ahlulbaytportal.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن مجيد اور مالى اصلاحات
اخلاقی حالت
شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام
شہادت امام حسین (ع) کا اصلی مقصد
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
اھل بيت (ع) کي شان ميں کتب
عید زہراء ؐ کیوں مناتے ہیں ؟
حدیث معراج میں خواتین کے عذاب کا ذکر
حسنین کے فضائل صحیحین کی روشنی میں
عید سعید فطر

 
user comment