اردو
Friday 19th of July 2024
0
نفر 0

ذہن و کلام انسان فضائل حضرت فاطمہ زہرا کے بيان سے عاجز ہے

آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے صديقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کے يوم ولادت کي مناسبت سے اپنے خطاب ميں فرمايا کہ انسان کا ذہن و زبان دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کے فضائل ،ان کي عظمت اور بلند مقام ومرتبے کو سمجھنے اور بيان کرنے قاصر ہے.

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس کے باوجود اس عظيم المرتبت بي بي اور آئمہ طاہرين کا کلام اور ان کي حيات طيبہ انسان کي دسترس سے باہرنہيں ہے بلکہ مادي دنيا کے جھوٹے نمونوں کے برخلاف آئمہ اطہار نے انسانوں کو صحيح، سچا اور صحيح زندگي گذارنے کا راستہ دکھايا ہے –

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آئمہ اطہار عليھم السلام  خود بھي ان فضائل و کمالات کي بلنديوں پر فائز رہے ہيں  اور دوسروں کو بھي ان کمالات کے حصول کي دعوت ديتے رہے ہيں –

آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے معاشرے کے سبھي لوگوں خاص طور پر خواتين کو شہزادي کونين عليھا السلام اور آئمہ اطہار کے بافضيلت راستوں پر چلنے کي تلقين فرمائي اور ايران ميں مختلف ميدانوں منجملہ آئيني تحريک سے لے کر اسلامي انقلاب اور مسلط کردہ جنگ کے دوران تک  ايراني خواتين کي مختلف ميدانوں ميں تقدير ساز موجودگي کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا ايراني خواتين کي يہ بھرپور اور موثر موجودگي اس بات کو ثابت کرتي ہے کہ مکمل طور پر باحجاب خواتين ان ميدانوں ميں اپنا بھرپورکردار ادا  اور پوري بہادري کے سا تھ اپنے فرائض پر عمل کرسکتي ہيں ،  جن کا بہترين اور جيتا جاگتا نمونہ  آج شہداء کي مائيں ہيں-

آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ پردہ يا حجاب عورت کي شخصيت کا باعث اور اور اس کي متانت و وقار کا سبب ہے - قائد انقلاب اسلامي  نے ايران کے عوام کي آگاہي،  شعور،  بصيرت اور ان کي اعلي سطحي فکر و تدبر کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ آج اسلامي جمہوريہ ايران کي توانائياں اور صلاحتيں مادي دنيا ميں اپنا لوہا منوا رہي ہيں اور خورشيد کي مانند نورافشاني کررہي ہيں-


source : http://www.abna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حیات طیبہ یا پاکیزہ زندگی (۱) / امام سجاد علیہ ...
حضرت امام علی علیہ السلام
ادب و سنت
عزاداری کیوں؟
حضرت علی (ع) کی وصیت دوست کے انتخاب کے بارے میں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے اہم واقعت
قتل امام حسین (ع) کا اصل ذمہ دار یزید
عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(

 
user comment