اردو
Thursday 14th of November 2024
0
نفر 0

اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

(۱) ” قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

لیس منا من لم یحاسب نفسہ کل یوم “ ( ۱) 

ترجمہ: 

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں : 

” جو شخص ھر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے وہ ھم میںسے نھیں ھے “۔ 

(۲) قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام: 

” ایاک ان تمنع فی طاعت اللھ، فتنفق مثلیہ فی معصیة اللہ “(۲) 

ترجمہ ۔ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں : 

” اطاعت خدا میں مال خرچ کرنے سے پرھیز نہ کرو ، ورنہ دو برابر خدا کی معصیت میں خرچ ھو جائے گا “۔ 

(۳) قال الامام موسیٰ الکاظمعلیہ السلام:

” ان الزرع ینبت فی السھل و لا ینبت فی الصفا فکذالک الحکمة تعمر فی قلب المتواضع و لا تعمر فی قلب المتکبر الجبار !“ (۳) 

ترجمہ ۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں : 

” جس طریقے سے زراعت نرم زمین میں ھوتی ھے نہ کہ سخت زمین میں، اسی طرح سے علم و حکمت متواضع انسان کے دل میں پروان چڑھتے ھیںنہ کہ متکبر و جبار کے “۔ 

(۴)قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

الموٴمن مثل کفتی المیزان کلما زید فی ایمانہ زید فی بلائہ “(۴) 

ترجمہ: 

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں : 

” مومن ترازو کے دو پلڑوں کے مانند ھے جتنا ایمان میں اضافہ ھو گا اتنا بلا و مصیبت میں بھی اضافہ ھو گا “۔ 

(۵) قال الامام موسیٰ الکاظم علیہ السلام:

المصیبة للصابر واحدة و للجازع اثنتان “(۵) 

ترجمہ ۔ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں : 

”صبر کرنے والوں کے لئے ایک مصیبت ھے لیکن جزع وفزع کرنے والوں کے لئے دو مصیبتیں ھیں “۔

حوالہ: 

۱۔اقوال الائمہ ج۱ ص۲۱۶ 

۲۔ تحف العقول ص ۳۰۵ 

۳۔تحف العقول ص ۲۹۶ 

۴۔ تحف العقول ص۸۴۴ 

۵۔ تحف العقول ص ۷۵۴


source : http://www.alhassanain.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام
جناب فاطمہ (ع) باپ كے بعد
امام حسین علیہ السلام صفات الہیہ کا مظہر
ائمہ عسکرئین کا عہد امامت اور علمی فیوض
مسئلہ ولی عہدی امام رضا(ع)
اہل بیت(ع) عالمی اسملبی کے شعبہ خواتین اور اطفال ...
حضرت امیر المؤمنین علیہ الصلوٰة والسلام کی والدہ ...
پیغمبر اسلام(ص)کے کلام میں مومن اور منافق کی ...
جو اُسوہِ رسول ہے
اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

 
user comment