اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

قرآن اور امام حسین علیہ السلام

اگرقرآن سیدالکلام ہے (١)توامام حسین    سیدالشھدائہیں(٢)

اگر قرآن صحیفہ میںہم قرآن کے سلسلے میںپڑھتے ہیں''میزان القسط (٣)توامام حسین    فرماتے ہیں''امرت بالقسط''(٤)

اگرقرآن پروردگارعالم کاموعظہ ہے ''موعظة من ربکم''(٥) توامام حسین  نے روز عاشور ا فرمایا ''لاتعجلواحتیٰ اعظکم بالحق''(٦)  جلدی نہ کروتاکہ تم کوحق کی نصیحت وموعظہ کروں)

اگرقرآن لوگوںکورشدکی طرف ہدایت کرتاہے ''یھدی الیٰ الرشد ''(٧)توامام حسین   نے بھی فرمایا''ادعوکم الیٰ سبیل الرشاد ' ' (٨) (میںتم کو راہ راست کی طرف ہدایت کرتاہوں)

اگر قرآن عظیم ہے ''والقرآن العظیم' ' (٩) توامام حسین  بھی عظیم سابقہ رکھتے ہیں ، ' ' عظیم السوابق''(١٠)

اگر قرآن حق ویقین ہے ؛''وانہ لحق الیقین ''(١١) تو امام حسین کی زیارت میں  بھی ہم پڑھتے ہیں کہ :صدق وخلوص کے ساتھ آپنے  اتنی عبادت کی کہ یقین کے درجہ تک  پہونچ گئے ''حتی اتاک الیقین (١٢).

اگرقرآن مقام شفاعت رکھتا ہے ،''نعم الشفیع القرآن(١٣)تو امام حسین   بھی مقام شفاعت رکھتے ہیں ''وارزقنی شفاعة الحسین '' (١٤) اگر صحیفہ سجادیہ کی بیالیسویں دعا میں ہم پڑھتے ہیں کہ قرآن نجات کا پرچم ہے ؛''علم نجاة'' تو امام حسین  کی زیارت میں بھی ہم  پڑھتے ہیں کہ آپ بھی ہدایت کاپرچم ہیں ؛ ''انہ راےة الھدی(١٥)

اگرقرآن شفابخش ہے ''وننزل من القرآن ماھوشفائ (١٥)توامام حسین  کی خاک بھی شفاہے ''طین قبرالحسین  شفاء (١٦)

اگرقرآن منارحکمت ہے (١٧)توامام حسین    بھی حکمت الہٰی کادروازہ ہیںالسلام علیک یا باب حکمةرب العالمین(١٨)

اگرقرآن امربالمعروف کرتاہے ''فالقرآن آمروزاجر''(١٩)توامام حسین  نے بھی فرمایا : میراکربلاجانے کامقصدامربالمعروف ونہی عن المنکر ہے ''ارید ان آمربالمعروف وانھیٰ عن المنکر ''(٢٠)

اگرقرآن نورہے ''نوراً مبینا ً(٢١) توامام حسین بھی نورہیں''کنت نوراًفی اصلاب   الشامخة''(٢٢)

اگرقرآن ہرزمانے اورتمام افرادکیلئے ہے ''لم یجعل القرآن لزمان دون زمان ولا للناس دون ناس''(٢٣)توامام حسین  کے سلسلے میںبھی پڑھتے ہیںکہ کربلاکے آثارکبھی مخفی نہیںہوںگے''لایدرس آثارہ ولایمحیٰ اسمہ ''(٢٤)

اگرقرآن مبارک کتاب ہے ''کتاب انزلناہ الیک مبارک ''(٢٥)توامام حسین  کی شہادت بھی اسلام کیلئے برکت ورشد کاسبب ہے ''اللھم فبارک لی فی قتلہ''(٢٦)

اگرقرآن میںکسی طرح کاانحراف وکجی نہیںہے ''غیرذی عوج ''(٢٧)توامام حسین  کے سلسلے میںبھی ہم پڑھتے ہیںکہ آپ ایک لمحے کیلئے بھی باطل کی طرف مائل نہیںہوئے ''لم تمل من حق الیٰ الباطل ''(٢٨)

اگرقرآن کریم ہے ''انہ لقرآن کریم '' (٢٩)توامام حسین  بھی اخلاق کریم کے مالک ہیں''وکریم الخلائق''(٣٠)

اگرقرآن عزیزہے ''انہ لکتاب عزیز'' (٣١) توامام حسین  نے بھی فرمایا:کبھی بھی ذلت کو برداشت نہیںکرسکتا''ھیھات مناالذلة'(٣٢)

اگرقرآن مضبوط رسی ہیں''ان ھٰذا القرآن والعروة الوثقیٰ (٣٣)توامام حسین  بھی کشتی نجات اورمضبوط رسی ہیں''ان الحسین  سفینة النجاةوالعروةالوثقیٰ(٣٤)

اگرقرآن بین اورروشن دلیل ہے ''جاء کم بینة من ربکم''(٣٥)توامام حسین  بھی اسی طرح ہیں''اشھدانک علیٰ بینة من ربکم '' (٣٦)

اگرقرآن آرام سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہیے ''ورتل القرآن ترتیلاً(٣٧)توامام حسین  کی قبرکی زیارت کوبھی آہستہ قدموںسے انجام دینا چاہیے ' ' وامش بمشی العبیدالذلیل''(٣٨)

اگرقرآن کی تلاوت حزن کے ساتھ ہوناچاہیے ''فاقروہ بالحزن ''(٣٩)توامام حسین   کی زیارت بھی حزن کے ساتھ ہوناچاہیے''وزرہ و انت کثیب شعث''(٤٠)

ہاں کیوںنہ ہوحسین  قرآن ناطق اورکلام الہٰی کانمونہ ہیں۔

حوالہ جات :

(١)مجمع البیان ،ج٢ص٣٦١

(٢) کامل الزیارات

(٣) جامع الاحادیث الشیعہ ،ج ١٢ ص٤٨١

(٤)سورہ یونس  ٥٧      

(٥)لواعج الاشجان ص٢٦ ،

(٦) سورہ جن  ٢    

 (٧) لواعجالاشجان ص١٢٨

(٨)سورہ حجر ٨٧    

 (٩)بحار ، ج ٩٨ ص٢٣٩

(١٠)سورہ الحاقہ ٥١  

 (١١) کامل الزیارات ص ٢٠٢

(١٢)نھج الفصاحہ ،جملہ ص٦٦٢

(١٣ )زیارت عاشورا

(١٤)کامل الزیارات ،ص٧٠

(١٥)سورہ اسرائ٨٢

(١٦)من لایحضر ،ج٢ ص٤٤٦

(١٧) الحیاة،ج ٢ ص ٨٨ ١

(١٨)مفاتیح الجنان

(١٩)نہج البلاغہ خ ١٨٢

(٢٠) مقتل خوارزمی ج١ص١٨٨

(٢١) سورہ نساء ١٧٤

(٢٢) کامل الزیارات ص٢٠٠

(٢٣)سفینہ البحارج٢ص١١٣

(٢٤)مقتل مقرم

(٣٥)سورہ ص ٢٩

(٢٦)مقتل خوارزمی یہ پیغمبرکاجملہ ہے

(٢٧)سورہ زمر٢٨

(٢٨)فروع کافی ج٤ص٥٦١

(٢٩)سورہ واقعہ ٧٧

(٣٠)نفس المہموم ص٧

(٣١)فصلت ٤١

(٣٢)لہوف ص٥٤

(٣٣)بحارج٢ص٣١

(٣٤)پرتوی ازعظمت امام حسین  ص٦

(٣٥)سورہ انعام ١٥٧

(٣٦)فروع کافی ج٤ص٥٦٥

(٣٧)سورہ مزمل ٤

(٣٨)کامل الزیارات

(٣٩)وسائل ج٤ص٨٥٧

(٤٠ کامل الزیارات

 


source : http://www.altanzil.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد

 
user comment