اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

امام زمانہ عج کے واسطہ فیض ہونے کی قرآنی دلیل

اس بات کی طرف توجہ دینی چاہئے کہ آیات قرآن سے آئمہ معصومین(ع) کے واسطہء فیص ہونے کو سمجھنے کے لئے ان آیات میں غوروفکر کی ضرورت ہے اور ایسا نہیں ہے کہ ہم آسانی سے اس حقیقت کو ان آیات سے سمجھ سکتے ہوں، بہرحال اس بارے میں بعنوان نمونہ ایک بحث کی طرف اشارہ کیا جاسکتاہے:

شفاعت:

قرآن کریم کی متعدد آیات میں شفاعت کی طر ف اشارہ کیا گیاہے ، شفیع کا معنی واسطہ ہے۔ اللہ تعالی نے اپنے اوردوسری موجودات کے درمیان کچھ شفیع یا واسطے قرار دئیے ہیں۔علامہ طباطبائی شفاعت کے معنی کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: '' شفاعت کی دو قسمیں ہیں :

تکوینی اور تشریعی۔‘‘شفاعت تکوینی، تمام وجودی اسباب سے صادر ہوتی ہیں اور تمام اسباب خدا کے نزدیک شفیع ہیں کیونکہ یہ اسبا ب ، خدا اور اپنے مسبب کے درمیان واسطے ہیں۔

لیکن شفاعت تشریعی جو تکلیف اور سزا وجزاء میں ہے اس کی پھر دو قسمیں ہیں : دنیا میں شفاعت اور آخرت میں شفاعت، جو خدا کے قرب اور گناہوں کے بخشے جانے کا سبب ہے۔‘‘ ( ترجمہ المیزان، ج۱، ص۲۶۰.) اس مطلب کے پیش نظر جن آیات میں شفاعت اور سببیت کی طر ف اشارہ ہواہے، ان سے مراد واسطہ فیض ہونا ہے ۔لیکن یہ واسطہ فیض ہونا تمام موجودات کو شامل ہے، جن کا مکمل مصداق آئمہ ہیں، کیونکہ وہ قرب وجودی اور اللہ تعالی کے قریب ہونے کے اعتبار سے تمام موجودات سے بالاتر ہیں۔ مثال کے طور پر اللہ تعالی سورہ یونس کی تیسری آیات میں فرماتاہے:(ثم استوی علی العرش یدبر الأمر ما من شفیع الاّ من بعد اذنہ)ترجمہ: پھر اسکے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا وہ تمام امور کی تدبیر کرنے والا ہے کوئی اسکی اجازت کے بغیر شفاعت کرنے والا نہیں ہے۔

اور سورہ بقرہ کی آیت ۲۵۵ میں فرماتاہے: (لہ ما فی السماوات وما فی الارض من ذاالذی یشفع عندہ الاّ باذنہ)ترجمہ:آسمانوں اور زمینوں میں جو کچھ بھی سب اسی کا ہے،کون ہے جو اسکی بارگاہ میں اسکی اجازت کے بغیر شفاعت کرے۔

مرحوم علامہ طباطبائی فرماتے ہیں کہ ان دو آیتوں سے مراد شفاعت تکوینی ہے۔( ترجمہ المیزان، ج۱، ص۲۴۲.)تفسیر عیاشی میں دوسری آیت کے ذیل میں امام صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ شفاعت کرنے والوں سے مراد ہم ہیں۔پس ہمیں آئمہ معصومین (ع)کی شفاعت کے ذریعے ہر نیکی اور خوبی ملتی ہے ۔


source : http://www.shiastudies.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد

 
user comment