اردو
Thursday 26th of December 2024
0
نفر 0

جناب فاطمہ زہرا سے حضرت علی کی شادی

جنگ بدر میں مسلمانوں کی کامیابی کے بعد دوسرا مبارک واقعہ جو خانۂ حضرت محمد ۖ میں رونما ہوا ، وہ علی  کی شادی تھی جو آپۖ کی دختر، فاطمہ زہرا  سے ہوئی۔(١)

فاطمہ زہرا، پیغمبر اکرمۖ کے خاص اکرام و احترام کے لحاظ سے اور اپنی لیاقت اور ممتاز شخصیت و فضیلت کے اعتبار سے ایسی خاتون تھیں جن کے متعدد لوگ خواستگار تھے۔ پیغمبر اسلاۖم کے چند معروف اصحاب، جن میں بعض سرمایہ دار بھی تھے، ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن پیغمبرۖ نے

موافقت نہیں کی(٢) اور فرمایا: ''خدا کے فیصلہ کا منتظر ہوں''(٣) انھوں نے حضرت علی  کو مشورہ دیا کہ فاطمہ کی خواستگاری کے لئے جائیں۔

پیغمبر ۖ نے جناب فاطمہ کی رائے معلوم کرنے کے بعد علی کی خواستگاری کی موافقت کردی۔(٤)

______________________

(١) مجلسی، بحارالانوار، ج٤٣، ص ٩٧

(٢) مجلسی، گزشتہ حوالہ، ١٠٨؛ ابن واضح، تاریخ یعقوبی، ج٢، ص ٣٤.

(٣) ابن سعد، طبقات الکبریٰ، (بیروت: دار صادر)، ج٨، ص١٩.

(٤) مجلسی، گزشتہ حوالہ، ص ٩٣.

اور اپنی دختر سے فرمایا: ''تجھ کو ایسے شخص کی زوجیت میں دے رہا ہوں جو سب سے نیک اور اسلام لانے میں پیش قدم تھا''(١)اور علی  سے بھی فرمایا: ''قریش کے کچھ لوگ ہم سے نالاںہیں کہ کیوں اپنی دختر انھیں نہیں دی۔ میںنے ان کے جواب میں کہا: یہ کام خدا کے ارادہ سے ہوا ہے۔ فاطمہ کی ہمسری کے لئے علی کے علاوہ کوئی شائستگی نہیں رکھتا ہے''۔(٢)

یہ شادی نہایت ہی سادگی اور خوشحالی کے ساتھ تھوڑے سے مہر(٣) او رمختصر سے جہیز کے ساتھ انجام پائی(٤) جو اسلام میں ازدواجی روابط کے لئے معنوی قدر و قیمت کے اعتبار سے اعلیٰ ترین نمونہ سمجھی جاتی ہے۔


source : http://www.shianet.in
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مہدویت
امام حسن(ع) کی شہادت کے وقت کے اہم واقعات
امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
خوشبوئے حیات حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد آپ(ص) سے ...
امام باقر علیہ السلام کی شخصیت اور انکے علمی ...
حضرات آئمہ معصومین [ع]
امامت ائمۂ اطہار علیھم السلام کی نگاہ میں
حضرت علی کی شہادت اورامام حسن کی بیعت
حضرت امام حسن علیہ السلام

 
user comment