اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

امام زین العابدین علیہ السلام کی حدیثیں

امام زین العابدین علیہ السلام کی حدیثیں

1. پاک و منزہ ہے وہ ذات جس نے اپنی نعمت کے اقرار کو حمد اور شکر سے عاجزی کے اقرار کو شکر قرار دیا۔

(بحارج ۷۸ ص ۱۴۲)

2. غوروفکرکرواورجس کے لئے پیداکئے گئے ہواس کے لئے عمل کروکیونکہ خدانے تم کوبیکاروعبث نہیں پیداکیاہے۔

(تحف العقول ص ۲۷۴) ۔

3. خبردارگنہگاروں کی صحبت نہ اختیارکرو،اورنہ ظالموں کی مددکرو،اورنہ بدکاروں کاپڑوس اختیارکرو، ان کے فتنوں سے بچو، ان کی قربت سے دوررہو، یہ جان لوکہ جوخاصان خداکی مخالفت کرے گا، اوردین خداکے علاوہ کسی اوردین کی پیروی کرے گا،اوراپنے امورمیں اپنی رای کومستقل سمجھے گا اورولی خداکے امرکواہمیت نہ دے گاوہ ایسی بھڑکتی ہوئی آگ میں ڈالاجائیگاجوان بدنوں کوکھالیتی ہے جن پران کی بدبختی غالب ہوتی ہے،لہذااے صاحبان بصیرت عبرت حاصل کرواورخدانے تم کوجوہدایت بخشی ہے اس پراس کی حمدکرواوریہ سمجھ لوکہ خداکی قدرت سے نکل کرکسی غیرکی قدرت میں نہیں داخل ہوسکتے، اورخدا تمہارے اعمال کودیکھتاہے اورپھرتمہاراحشربھی اسی کی طرف ہونے والاہے لہذاموعظوں سے نفع حاصل کرو،اورصالحین کے آداب اختیارکرو۔

(تحف العقول ص ۲۵۴) ۔

4. وہ خون کاقطرہ جوراہ خدامیں گرے، ۲ ۔ وہ آنسوں کاخطرہ جورات کی تاریکی میں بندہ سے صرف خداکے لئے گرے۔

(بحارج، ۱۰۰ ،ص ۱۰) ۔

5. تین چیزیں مومن کونجات دینے والی ہیں ۱ ۔ لوگوں کے بارے میں زبان روکنا،غیبت نہ کرنا۔ ۲ ۔ ایسے کام کرناجواس کے لیے دنیاوآخرت میں مفیدہوں۔ ۳ ۔ اپنے گناہوں پربہت رونا۔

(تحف العقول ص ۲۸۲) ۔

6. کسی سے دشمنی نہ کروچاہے تم کویہ گمان ہوکہ وہ تم کوضررنہیں پہونچائے گا، اورکسی کی دوستی ترک نہ کروچاہے تم کویہ گمان ہوکہ اس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

(بحارج ۷۸ ،ص ۱۶۰) ۔

7. معرفت اوردین مسلم کاکمال یہ ہے کہ لا،یعنی باتوں کوترک کردے، بہت کم لڑائی کرے، حلم صبر،اورحسن خلق کامالک ہو۔

(تحف العقول ص ۲۷۹) ۔

8. لوگوں سے بہت کم ضرورتوں کوطلب کرنا،نقدا(یہی) مالداری ہے۔(تحف العقول ص ۲۷۹) ۔

9. صالح وشائستہ افرادکے ساتھ نشست وبرخواست شایستگی کی دعوت دیتی ہے۔

(تحف العقول ص ۲۸۳)۔

10. خبرداربدکردارکی صحبت میں نہ رہنا،کیونکہ وہ تم کوایک لقمہ یااس سے کم پربیچ دے گا۔

(تحف العقول ص ۲۷۹) ۔

 


source : www.almonji.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بے فاﺋده آرزو کے اسباب
شیطان اور انسان
سمیہ، عمار یاسر کی والده، اسلام میں اولین شہید ...
"صنائع اللہ " صنائع لنا" صنائع ربّنا " ...
مجلسِ شبِ عاشوره
اولیائے الٰہی کیلئے عزاداری کا فلسفہ کیا ہے؟
امام محمد باقر (ع) كى سوانح عمري
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام)
قوم لوط (ع) كا اخلاق

 
user comment