اردو
Monday 6th of January 2025
0
نفر 0

فرشتوں کے ہم نشین بن جاؤ

فرشتوں کے ہم نشین بن جاؤ

صبر اور تقوی

سورہ آل عمران کی آیت نمبر 125 میں ارشاد ربانی ہے کہ

«بَلی إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا وَ یَأْتُوکُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هذا یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ به خمسه آلافٍ مِنَ الْمَلائِکَهِ مُسَوِّمِینَ»

ہاں اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو دشمن جب بھی تم پر اچانک حملہ کر دے تمہارا رب اسی وقت پانچ ہزار نشانزدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا

چنانچہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پہلے والی آیت میں مومنین کے لیۓ تین ہزار فرشتوں کی امداد کا وعدہ کیا گیا اور اس آیت میں ذکر ہے کہ اگر تم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہو اور صبر و تقوی کے اعلی درجہ پر پہنچ جاؤ تو تمہاری مدد کے لیۓ پانچ ہزار فرشتے بھیج دیۓ جائیں گے ۔ یعنی انسانی کمالات اور فضائل میں جتنی زیادہ پیشرفت ہو گی اللہ تعالی فرشتوں کے ذریعہ اتنی ہی زیادہ مدد فرمائیں گے ۔

اعتقادات میں ثابت قدمی

سورہ فصلت کی آیت نمبر 30 میں فرمان الہی ہے کہ

«إِنَّ الَّذِینَ قالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلائِکَةُ أَلاَّ تَخافُوا وَ لا تَحْزَنُوا وَ أَبْشِرُوا بِالْجَنَّهِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُون»

ترجمہ : " جو کہتے ہیں: ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر ثابت قدم رہتے ہیں ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں (اور ان سے کہتے ہیں) نہ خوف کرو نہ غم کرو اور اس جنت کی خوشی مناؤ جس کا تم سے وعدہ کیا تھا ۔ "

کون سی جامع اور جالب تعبیر ہے جو حقیقت میں تمام نیکیوں اور اعلی صفات کا احاطہ کرے ۔ سب سے پہلے اللہ سے دل لگانا اور اس پر پختہ ایمان لانا اور پھر تمام زندگی کو ایمان کی حالت میں خدا کی یاد میں گزارنا ہے ۔

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حدیث قرطاس
بے مروت آدمی
صفات خدا
تمباکو نوشی کے احکام
خالص عبادت کيسي ہوني چاہيۓ ؟
اھل سنت کی امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے بارے ...
اختیاری اور اضطراری افعال میں فرق
انسان کے لئے فرائض کا ھونا وجود قیامت کا اقتضاء ...
نظریہ ولا یت فقیہ
صفات ثبوتي و صفات سلبي

 
user comment