اردو
Friday 19th of July 2024
0
نفر 0

انسانی معاشرے کی راہ نجات اہلبیت اطہارہیں

انسانی معاشرے کی راہ نجات اہلبیت اطہارہیں

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نواب شاہ کی جانب سے عید غدیر و عید مباهلہ کی مناسبت سے امام بارگاہ یاد گار کربلا میں ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل، جے ایس اواور جعفریہ یوتھ کے کارکنان سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
اس موقع پر ذاکر اہلبیت محمود علی وسطڑو،قصیدہ خواں علی رضا آرائیں،مولانا محمد عالم مری،محمد حسین چانڈیو،میر سجاد علی مری اور دیگر نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ عید غدیر و عید مبا ہلا کی فضیلت وبرکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے، اس دن رسول خدا آخری حج کے موقع پر ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ اور دیگر مسلمانوں کے سامنے اپنے وصی اور جان نشین کا واضح اعلان کیا جبکہ مبا ہلہ کے روز دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑااور اسلام کو پنجتن پا ک کے صدقے سربلندی نصیب ہوئی - انہوں نے مزید کہا کہ روز غدیر و مباہلہ پیغمبر گرامی نے اپنے حقیقی جانشینوں کا تعارف کراکے یہ بات واضح کردی کہ انسانی معاشرے کی راہ نجات اہلبیت اطہارہیں ۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حیات طیبہ یا پاکیزہ زندگی (۱) / امام سجاد علیہ ...
حضرت امام علی علیہ السلام
ادب و سنت
عزاداری کیوں؟
حضرت علی (ع) کی وصیت دوست کے انتخاب کے بارے میں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے اہم واقعت
قتل امام حسین (ع) کا اصل ذمہ دار یزید
عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(

 
user comment