اردو
Tuesday 30th of April 2024
0
نفر 0

پوری دنیا میں محرم کا آغاز، عزاداری کا سلسلہ شروع

پوری دنیا میں محرم کا آغاز، عزاداری کا سلسلہ شروع

کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہي ايران اسلامي کے تمام شہروں اور قريوں ميں جگہ جگہ سياہ پرچم اور بينر نصب کرديئے گئے ہيں جن پر سيد الشہدا حضرت امام حسين، اور حضرت اباالفضل العباس (ع) کے اسمائے گرامي درج ہيں۔

ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں ميں امام بارگاہوں، مساجد اور عام لوگوں کے گھروں ميں مجالس عزا کا انعقاد کيا جارہا ہے جن ميں مقررين اور علمائے کرام فلسفہ شہادت امام حسين عليہ السلام پر روشني ڈال رہے ہيں- قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ اور مشہد ميں امام رضا عليہ السلام کے روضہائے مقدس کے گنبد پر سياہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں اور ان روضوں ميں مجالس عزا کے بڑے بڑے اجتماع ہورہے ہيں جن ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگ شريک ہيں-
عراق کے مقدس شہروں کربلائے معلی اور نجف اشرف ميں بھي آج سے شہيدان کربلا کي عزاداري کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے- کربلائے معلي ميں نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام کے روضہ اقدس پر بھي سياہ پرچم نصب کرديا گيا ہے - اس کے علاوہ پورے شہر ميں جگہ جگہ سياہ پرچم لہرا رہے ہيں اور لوگ ماتمي دستوں کي شکل ميں نوحہ خواني اور سينہ زني کرتے ہوئے بارگاہ حسيني کي جانب جاتے دکھائي دے رہے ہيں-
ہمارے نمائندے کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام اور علمدار کربلا حضرت عباس عليہ السلام کے روضوں کے درميان، بين الحرمين کا علاقہ بھي عزاداروں سے مملو ہے - نجف اشرف ميں بارگاہ علوي بھي سياہ پوش ہے اور مجالس عزا کا انعقاد کيا جا رہا ہے-
عراق کا درالحکومت بغداد بھي سوگ ميں ڈوبا ہوا ہے اور گلي کوچوں سے نوحہ خواني اور سينہ زني کي آوازيں سنائي دے رہي ہيں-
ادھر پاکستان اور ہندوستان میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔ پوری دنیا میں اتوار کو یکم محرم الحرام ہے جبکہ یوم عاشور 4 نومبرمنگل کے روز ہے۔ پاکستان میں چاند نظر آنے کی پہلی شہادت اسلام آباد سے موصول ہوئی جبکہ کراچی میں بھی چاند دیکھا گیا۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انبیاءکرام اور غم حسین علیہ السلام
حضرت علی کی مشکلات‘ہمارے لیے عبرتیں
حضرت زہرا(س) کے معجزات
علم آیات و احادیث کی روشنی میں
لعان
قرآن اور امامت علی ( ع)
رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا زندگی ...
صلح حدییبہ
زندگي نامہ امام علي عليہ السلام
قرآن مجيد اور مالى اصلاحات

 
user comment