اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

علامہ قاضی نادر حسین علوی ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

علامہ قاضی نادر حسین علوی ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کی ضلعی شوریٰ کے سابق سربراہ اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس سیکرٹری جنرل اور کابینہ کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں علامہ قاضی نادر حسین علوی اکثریت رائے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی (ر)کے فرمان پر ملتان میں ہفتہ وحدت انتہائی عقیدت اور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول کو مجلس وحدت مسلمین چوک دولت گیٹ پر اہل سنت برادران کے قافلوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ اس موقع پر سید دلاور عباس زیدی، انجینئرمہر سخاوت، وسیم عباس زیدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت زینب (س) عالمہ غیر معلمہ ہیں
پانچویں امام
حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شخصیت کے چند نمایاں نقوش
'' قرآن کریم میں قَسَموں (OATHS)کی أنواع ''
ماہ رمضان ، عظیم ترین مہینہ
ولادت امام جواد علیہ السلام
کيفيت حرکات‌
علمائے اہل سنت اور واقعہ غدیر
ماہ رمضان میں شب و روز کے اعمال
مشرکین مکه سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و ...

 
user comment