اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

مستقل زندگي کا اصل مزہ

مستقل زندگي کا اصل مزہ

جب ايک جوان يہ فيصلہ کر ليتا ہے کہ اب اسے ايک خودمختار زندگي گزارني ہے تب اسے اس بات کا بھي خيال رکھنا چاہيۓ کہ اس مستقل زندگي کو گزارنے کے ليۓ اسے کن باتوں کا خيال رکھنا چاہيۓ اور وہ کون سي لازمي چيزيں اور خصوصيات ہيں جن کا اس کے پاس ہونا بےحد ضروري ہے - اس بات کا احساس ہونا چاہيے کہ ايک خودمختار زندگي کے ليۓ کن خوبيوں کا ہونا ضروري ہے اور اس زندگي ميں قدم رکھنے سے قبل اس کي اپني ذات ميں کونسي خصوصيات کا ہونا ضروري ہے -

خودمختاري ، انسان کے ليۓ ايک ضروري شے ہے - تقريبا تمام انسان ايک خودمختار زندگي گزارنے کے خواہش مند نظر آتے ہيں - اس کا مطلب يہ ہوا کہ متعلقہ فرد اپنے فيصلے خود کرنا چاہتا ہے ، اپني زندگي کو اپني مرضي سے جينا چاہتا ہے ، اپني غلطيوں سے سبق سيکھتے ہوۓ اپني زندگي ميں بہتري لانا چاہتا ہے - خودمختاري يعني اپنے ليۓ خود سے راستے کا انتخاب کرنا خواہ وہ تعليم ہو ، شغل ہو ، گھر بار ہو يا زندگي کے دوسرے اس طرح کے معاملات -

اگر آپ اس فکر ميں ہيں کہ مستقل طور پر خود جدا رہيں اور الگ سے زںدگي گزاريں تو آئندہ آپ کو ايسي بہت ساري باتوں کا سامنے کرنا پڑے گا جو ابھي تک آپ کے سامنے نہيں آئي ہيں - جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ زندگي بسر کرتے ہيں تو ايسي حالت ميں دوسري کي بہت ساري خواہشات کو آپ نہيں سنتے ہيں اور دوسرے لوگ آپ سے بہت ساري توقعات بھي وابستہ نہيں کرتے ہيں مگر جيسے ہي آپ الگ سے رہنا شروع کر ديتے ہيں تو دوسرے لوگ بہت سي اميديں آپ سے وابستہ کر ليتے ہيں - بعض کي خواہش ہوتي ہے کہ وہ بھي آپ کے ساتھ زندگي بسر کرنا شروع کر ديں - کيا ايسي حالت ميں آپ خود کو اس بات کے ليۓ تيار کر ليں گے کہ اپنے گھر ميں کسي دوسرے فرد کو رہنے کي اجازت ديں - ايسي حالت ميں آپ کو يہ فيصلہ کرنا ہو گا کہ کن لوگوں کو آپ اپنے گھر ميں آنے کي اجازت ديں اور کن لوگوں کو گھر ميں داخل مت ہونے ديں -

جب آپ مستقل طور پر الگ سے زندگي گزارنے لگيں تو اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچائيں ، اپنے ليۓ الگ سے ايک ٹائم ٹيبل بنائيں اور دوسروں کو اس بات کي ہرگز اجازت نہ ديں کہ وہ آپ کے وقت کو برباد کريں - ( جاري ہے )

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سمیہ، عمار یاسر کی والده، اسلام میں اولین شہید ...
"صنائع اللہ " صنائع لنا" صنائع ربّنا " ...
مجلسِ شبِ عاشوره
اولیائے الٰہی کیلئے عزاداری کا فلسفہ کیا ہے؟
امام محمد باقر (ع) كى سوانح عمري
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام)
قوم لوط (ع) كا اخلاق
عید مسلمان کی خوشی مگر شیطان کے غم کا دن ہے
علامہ اقبال کا حضرت فاطمة الزہراء (س) کی بارگاہ ...

 
user comment