اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

امام خمینی(رہ) کی تحریک کا مقصد اسلامی اقدار کا احیاء تھا

امام خمینی(رہ) کی تحریک کا مقصد اسلامی اقدار کا احیاء تھا

کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ علوی گرگانی نے 7 فروری 2015 کو ایرانی پاسداران کے چند عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 36ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک دینے کے بعد کہا انقلاب اسلامی خدا کی ایک رحمت ہے جو ایرانیوں کو نصیب ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت کریں۔ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عہدیداروں کو خطاب کرکے کہا آپ فرزندان انقلاب ہیں آپ سے بہتر انقلاب کی حفاظت کون کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی آسانی سے کامیاب ہوا ہے اس کی کامیابی میں بہت سارے شہداء کا خون شامل ہے۔ انہوں نے کہا امام خمینی(رہ) کی انقلابی تحریک کا مقصد شہنشاہ ایران کو اقتدار سے الگ کرنا نہیں تھا بلکہ دین اسلام کو خطرات لاحق تھے۔ امام خمینی(رہ) نے اس انقلاب کے ذریعے اسلامی اور دینی اقدار کو زندہ کیا۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا آیت اللہ بروجردی کی رحلت کے بعد ایران کی طاغوتی حکومت نے اعلان کیا کہ ہمارے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے تو اس وقت امام خمینی(رہ) نے کمر ہمت باندھ کر اعلان کیا کہ اسلام ہمیشہ زندہ ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں انقلاب اسلامی کی قدر کرتے ہوئے الہی سنتوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا ہم سب انقلاب اسلامی کی خدمت کرنے والے ہیں میری آپ سے درخواست ہے مکتب رہبر انقلاب، اسلامی نظام اور مراجع تقلید کی پیروی کو سب سے مقدم جانئے۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی ہمارے پاس امانت ہے اس کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیجئے۔
یاد رہے کہ یکم فروری سے لیکر 11 فروری تک اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے پورے ایران میں جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور 11 فروری کو ایران کے ہر شہر میں بہت بڑی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بعثت ، ایک نئے انسان کی تعمیر کا پیغام ہے
امام موسی صدر: کربلا کے قاتلین امام حسین علیہ ...
قرآن مجید اور تسبیح سے استخارہ کرنے کی سند
مصحف امام علی علیہ السلام کی حقیقت کیا ہے؟
حق کو باطل سے پہچاننے کی صلاحیت
عبادات ميں سجدہ كى اہميت
حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت
امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ
اردو میں سات قرآنی کتب کی اشاعت
خودشناسى اور بامقصد زندگی

 
user comment