اردو
Friday 19th of July 2024
0
نفر 0

کشمیر؛ جناب سیدہ(س) کے یوم ولادت پر خوبصورت تقاریب کا اہتمام

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم ولادت صدیقہ طاہرہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کشمیر میں اس حوالے سے مختلف جگہوں پر محافل و تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
کشمیر؛ جناب سیدہ(س) کے یوم ولادت پر خوبصورت تقاریب کا اہتمام

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم ولادت صدیقہ طاہرہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کشمیر میں اس حوالے سے مختلف جگہوں پر محافل و تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

کشمیر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پرجہاں روز جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد طول و عرض میں مختلف پروگرام منعقد ہوئے وہی کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر محافلیں منعقد ہوئیں جس کے دوران حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی نورانی زندگی کے مخلف پہلووں پر علماء کرام نے روشنی ڈالی اور اسے ایک پر وقار و پر مسرت دن سے تعبیر کیا۔ علماء کرام نے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پاک سیرت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کو تمام دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ اس سلسلے میں شمالی کشمیر کے ہائی گام سوپور نامی علاقے میں ایک پر وقار شبینہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل کا انعقاد اہلبیت ؑ فونڈیشن جموں کشمیر نامی تنظیم نے کیا تھا۔ جس میں عالمی شہرت یافتہ خطیب اور بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام رسول نوری صاحب نے سامعین کو اپنے خطاف سے نوازا ۔ انہوں نے اس عظیم اور ملکوتی وجود کی سیرت ؑ پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ماگام نامی علاقے میں بھی جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علہیا کی مناسبت سے یوم خواتین کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعتہ الزہرا قم ایران سے فارغ التحصیل معلمات نے سیرت فاطمہ زہرا کو اجاگر کیا اور خواتین کو حضرت زہرا ؑ کی زندگی کو نمونہ عمل بنا کر عملی میدان میں ان کے نقوش پر چلنے کی تاکید کی۔ خواتین سے مخصوص اس پروگرام میں انعامی مقابلے کے علاوہ ’’ حجاب اسلامی‘‘ سے متعلق تصویری نمایش کا بھی اہتمام عمل میں لایا گیا تھا۔ اس پروگرام کا انعقاد شہید مطہری ؒ فکری و ثقافتی مرکز کشمیر نے کیا تھا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ادب و سنت
عزاداری کیوں؟
حضرت علی (ع) کی وصیت دوست کے انتخاب کے بارے میں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے اہم واقعت
قتل امام حسین (ع) کا اصل ذمہ دار یزید
عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں

 
user comment