اردو
Thursday 14th of November 2024
0
نفر 0

جرمنی کے ایک معروف پروفیسر نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

پروفیسر روڈریک آگورٹمن نے ایران کے شہر کرج کی جامع مسجد رجائی میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام قبول کیا اور اپنا نام علی منتخب کیا۔
جرمنی کے ایک معروف پروفیسر نے شیعہ مذہب قبول کر لیا
روفیسر روڈریک آگورٹمن نے ایران کے شہر کرج کی جامع مسجد رجائی میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام قبول کیا اور اپنا نام علی منتخب کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پروفیسر روڈریک آگورٹمن نے ایران کے شہر کرج کی جامع مسجد رجائی میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام قبول کیا اور اپنا نام علی منتخب کیا۔
پروفیسر روڈریک آگورٹمن یورپ کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں جنہوں نے سوئٹزر لینڈ میں مائکروبایڈلاجی کے میدان میں کافی تحقیقات انجام دی ہیں اور انہیں ماہر اقتصادیات کہا جاتا ہے۔
پروفیسر نے اپنے شیعہ ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا: میں طالبعلمی کے زمانے سے ایرانی اور مسلمان اسٹوڈنٹس سے آشنا تھا اور یہی چیز باعث بنی کہ میں اسلام کے بارے میں تحقیق کروں۔
آگورٹمن نے کہا: میں پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام کا حقیقی چہرہ کچھ اور ہے۔
انہوں نے مسلمان ہونے سے پہلے تین مرتبہ قرآن کریم کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد دل و جان سے اسلام قبول کیا ہے۔
انہوں نے اپنے اس خوبصورت نام کے انتخاب پر کہا: چونکہ گزشتہ روز حضرت زینب (ع) کا یوم ولادت تھا اور ان کے باپ کا نام علی (ع) ہے اس لیے میں نے اس مناسبت سے اپنا نام علی انتخاب کیا ہے۔
کرچ کی جامع مسجد رجائی کے امام جماعت نے پروفیسر آگورٹمن کو کچھ تحفہ بھی دیا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مصائب امام حسن مجتبی علیہ السلام
اسلام سے قبل جزیرہ نما عرب کی دینی حالت
قرآن اتحاد مسلمين کي ترغيب ديتا ہے
زندگی نامہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
تلاوت قرآن کے آداب اور اس کا ثواب
فلسطین ارض تشیع
حسینی انقلاب
صحیفہ سجادیہ کی روشنی میں انسان کا قرآنی ...
آخرت میں ثواب اور عذاب
فاطمہ زہرا(س) حضرت علی(ع) کے گھر میں

 
user comment