اردو
Monday 20th of May 2024
0
نفر 0

سب کا احترام کریں

سب کا احترام کریں دنیا کی کسی بھی ثقافت نے کسی خاص گروہ کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ دوسروں کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں ۔ دوسروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں جو آپ دوسروں سے توقع کر رہے ہوتے ہیں ۔
سب کا احترام کریں

سب کا احترام کریں
دنیا کی کسی بھی ثقافت نے کسی خاص گروہ کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ دوسروں کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں ۔ دوسروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں جو آپ دوسروں سے توقع کر رہے ہوتے ہیں ۔


دوسروں کی قدردانی کریں
اپنے بول چال میں شائستگی لائیں ۔ براۓ مہربانی اور شکریہ جسے الفاظ کا اپنی گفتگو میں استعمال کریں ۔ ایسے الفاظ کے استعمال سے  دوسروں کے ساتھ تعلقات میں نزدیکی کا احساس ہوتا ہے ۔ اگر آپ سےکوئی غلطی سرزد ہو بھی گئی ہو تو فوری طور پر اس پر متعلقہ فرد سے عذر خواہی کریں ۔
ہمیشہ کوشش کریں کہ دوسروں کے مثبت پہلووں کو بیان کریں ۔ ہر انسان میں خوبی اور خامی موجود ہوتی ہے ۔  لوگوں کی خوبیوں کا تذکرہ کرنے کی کوشش کریں اور ان کی خوبیوں کو یاد رکھیں ۔


دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کریں
زندگی میں آپ جو بھی بوئیں گے اسی کو کاٹیں گے ۔ اگر آپ  کسی کی زندگی پر مثبت اثر چھوڑتے ہیں تو مستقبل میں آپ بھی حتمی طور پر اس سے مستفید ہوں گے ۔ اگر آپ کسی کو خوش کر پائیں تو آپ کو لازمی طور پر خوشی کا احساس ہو گا ۔  جب انسان دوسروں کی مدد کرتا ہے تب اس کے دل میں ایک سکون آتا ہے  جو روح کی تسکین کا باعث بنتا ہے ۔


جو وعدہ کریں اسے پورا کریں

بعض افراد مجبوری کی حالت میں وعدہ کر لیتے ہیں مگر جب عمل کرنے کا وقت آتا ہے تب وہ اپنے وعدے سے مکر جاتے ہیں ۔ اسی وجہ سے  ایسے افراد کی شخصیت پر سوالیہ نشان  لگ جاتے ہیں اور دوسروں کی نظر میں اس کی عزت و آبرو پامال ہو جاتی ہے ۔ اس لیۓ بہتر ہے کہ ایسی صورت میں ہی وعدہ کریں جب آپ کو یقین ہو کہ آپ اس وعدے کو پورا کرنے کے قابل ہیں ۔ ( جاری ہے )

 


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام کے مصائب کا ایک ہی حل
کیوں بعض قرآنی آیات متشابہ ہیں؟
والد ین کی خدمت جہاد سے بہتر ہے
انبیاء کی خصوصیات
حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام(حصہ ہفتم)
حضرت علی علیہ السلام کی صحابہ پر افضلیت
قرآن کا تقدس واحترام اور ہماری ذمہ داریاں
اولاد کی تربیت میں محبت کا کردار
مصلح عالم (۱)
عشق و ایمان

 
user comment