حروف تھجی کی انداز، ادا ئیگی، احکام اور کیفیات کے اعتبار سے مختلف قسمیں ھیں ۔
حروف مد
واو ، ی ، الف ۔ ان حروف کو اس وقت حروف مد کھا جاتا ھے جب " واؤ " سے پھلے پیش " الف" سے پھلے زبر اور " ی " سے پھلے زیر ھو اور اس کے بعد ھمزہ یا کوئی ساکن حرف ھو جیسے سوء ۔ غفور۔جآء ۔ صآد ۔ جیٓء ( ج ی ء ) جیٓم وغیرہ ۔
بعد کے ھمزہ یا حرف ساکن کو سبب کھتے ھیں۔ مد کے معنی آواز کےکھینچنے کے ھیں ۔
حروف لین
" واو" اور " ی" سے پھلے زیر ھو تو ان دونوں کو حروف لین کھتے ھیں۔
" لین " کے معنی ھیں نرمی۔ ان حالات میں یہ دونوں حروف ، مد کو آسانی سے قبول کر لیتے ھیں جیسے خوفٌ ۔ طیر ۔
اگر حرف لین کے بعد کوئی حرف ساکن بھی ھے تو اس حرف پر مد لگانا ضروری ھے جیسےکٓھٓیٰٓعٓصٓ ( کآف ھا یا عین صاد) کہ اس کلمہ میں مثلا ًعین کی " ی " لین ھے اور اس کے بعد نون ساکن ھے جس کی بنا پر عین کی " ی " کو مد کے ساتھ پڑھنا ضروری ھے ۔
حروف شمسی
وہ حروف ھیں جن سے پھلے اگر الف " لام آ جائے تو ملا کر پڑھنے میں ساقط ھو جاتا ھے جیسے ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل ، ن ، ۔ ملا کر پڑھتے وقت ان کا الف لام ساقط ھو جاتا ھے جیسے و الطور ۔ و الشمس ، و التین و غیرہ ۔
حروف قمری
وہ حروف ھیں جن کے پھلے الف لام آجائے تو ملانے میں بھی پڑھا جاتا ھے مگر الف نھیں پڑھا جاتا جیسے ا، ب، ج، ح، غ، ف، ق، ک، م۔ و۔ ھ ، ی۔ کہ انکو ملا کر پڑھنے میں لام ساقط نھیں ھوتا جیسے و القمر، و الکاظمین، و المجاھیلن، و الخیل و اللیل و غیرہ ۔
source : tebyan