اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

قرآن میں وقت کی اہمیت کا ذکر

بےشک انسان کے پاس سب سے نفیس ترین اور سب سے قیمتی چیز وقت ہی ہے ۔ ہم اپنے عمل اور کوشش سے جو بھی حاصل کرنا چاہیں اس کی کامیابی کا راز وقت کے درست استعمال میں ہی پوشیدہ ہے ۔ یہ وقت افراد اور جامعہ دونوں کے لیۓ ایک حقیقی سرمایہ ہے ۔
قرآن میں وقت کی اہمیت کا ذکر

بےشک انسان کے پاس سب سے نفیس ترین اور سب سے قیمتی چیز وقت ہی ہے ۔  ہم اپنے عمل اور کوشش سے جو بھی حاصل کرنا چاہیں  اس کی کامیابی کا راز  وقت کے  درست استعمال میں ہی پوشیدہ ہے ۔ یہ وقت افراد اور جامعہ دونوں کے لیۓ ایک حقیقی سرمایہ ہے ۔

وقت کی اہمیت  کا اندازہ ہم اس سے لگا سکتے ہیں کہ خدا تعالی نے مقدس کتاب قرآن کریم کی ایک سورہ مبارکہ کا نام " العصر " یعنی زمان یا وقت  رکھا  اور قرآن میں اور بھی  جگہوں پر وقت کی قدر  کا ذکر ملتا ہے ۔

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ:

" قیامت کے دن انسان کی عمر سے عام طور پر اور اس کی جوانی  کے متعلق خاص طور پر پوچھا جاۓ گا کہ یہ کس راستے میں گزاری گئی ۔ "

 ایک اور جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ :

" اس سے پہلے کہ مصروف ہو جاؤ فرصت کو غنیمت جانو "

یہ مختصر طور پر بیان کی گئی باتیں وقت کی اہمیت کو ہی تو ظاہر کر رہی ہیں ۔  اس لیۓ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ خود کو منظم کرتے ہوۓ وقت کا صحیح  استعمال کریں ۔

وقت کی خصوصیات

٭ وقت بڑی تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے ۔  وقت  ایک تند و تیز ہوا کی مانند ہے جو بادل کی طرح تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے ۔  کبھی یہ خوشی کے ساتھ گزرتا ہے تو کبھی غم کے ساتھ  ۔ (نازعات/ یونس)

٭ وقت کبھی لوٹ کر  نہیں آتا ہے  ۔

٭ انسان کے ہاتھ میں سب سے زیادہ قیمتی چیز وقت کی صورت میں ہی ہے ۔

ہم پر لازم ہے کہ وقت کی ان خصوصیات کو درک کرتے ہوۓ ان کو اپنی زندگی کا کامیابی کے ساتھ حصّہ بنائیں


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن مجید کے کتنے سورے حیوانوں کے نام پر هیں؟
قرآن مجید ذریعہ نجات
امام عصر كی معرفت قرآن مجید كی روشنی میں
کیا شیطان (ابلیس) جنّات میں سے هے یا فرشتوں میں سے؟
قرآن مجید میں سورج کے طلوع اور غروب سے کیا مراد ...
اسلامی اتحاد قرآن و سنت کی روشنی میں
قرآنی لفظِ "سمآء"کے مفاہیم
قرآن و اھل بیت علیھم السلام
امامت قرآن اورسنت کی رو سے
اسلام پر موت کی دعا

 
user comment