اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ دختر رسول اسلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے انڈونیشیا کے شہر بنگیل (Bangil) میں آج بروز جمعہ کو شیعہ سنی عوام کی شراکت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کے شروع ہوتے ہی کچھ دیر بعد علاقے کے تشدد پسند وہابیوں نے جشن کے مقام کے باہر شیعہ مخالف نعرے بازیاں شروع کر دیں اور پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا!
انڈونیشیا سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، تشدد پسند وہابیوں نے حضرت زہرا(س) کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ جشن کے مقام کے اطراف میں گھیرا ڈال دیا۔ وہابیوں کا ماننا ہے کہ اس قسم کے پروگرام انڈونیشیا میں شیعت پھیلنے کا باعث بن سکتے ہیں!
یہ ایسے حال میں ہے کہ جشن منعقد کرنے والوں نے پہلے سے علاقائی حکام سے پروگرام کے انعقاد کی اجازت لے رکھی تھی اور یہ جشن ہر سال اس تاریخ کو اس مقام پر منعقد ہوتا تھا جبکہ تاہم کسی نے بھی اس کے انعقاد پر اعتراض نہیں کیا۔
آخر کار معترض وہابیوں کے تشدد پر اتر آنے کے خوف سے جشن کو قبل از وقت ہی ختم کر دیا گیا تاکہ مسلمانوں میں تشدد کی لہر پیدا نہ ہو جائے۔
جشن کے شروع ہوتے ہی کچھ دیر بعد علاقے کے تشدد پسند وہابیوں نے جشن کے مقام کے باہر شیعہ مخالف نعرے بازیاں شروع کر دیں اور پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا!
جشن کے شروع ہوتے ہی کچھ دیر بعد علاقے کے تشدد پسند وہابیوں نے جشن کے مقام کے باہر شیعہ مخالف نعرے بازیاں شروع کر دیں اور پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا!
source : abna24