اردو
Monday 20th of May 2024
0
نفر 0

کشمیر میں یوم ولادت فاطمة الزہرا(س) کی تقریبات

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہر سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خاتون جنت جناب فاطمة الزہراؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر عالم اسلام بالخصوص رہبر معظم حضرت آیت اللہ الاعظمیٰ سی
کشمیر میں یوم ولادت فاطمة الزہرا(س) کی تقریبات

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہر سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خاتون جنت جناب فاطمة الزہراؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر عالم اسلام بالخصوص رہبر معظم حضرت آیت اللہ الاعظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی و مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ ؑ کی ولادت نہ صرف عالم نسواں کی نجات و ہدایت اور مقام و عظمت کی بحالی کا پیش خیمہ ہے بلکہ حضرت فاطمہؑ اسلام کی بقاءو سربلندی اور دائمی تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمانؑ کو عالمین کیلئے رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا تو جناب زہراؑ اپنے کردار و عمل اور فکر واحساس کی بناءپر خود رسول رحمت کیلئے رحمت ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ فاطمة الزہراؑ صنف نازک کے ہر کردار بیٹی، مادر، بہو اور زوجہ وغیرہ کی صورت میں کمال و عظمت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھیں جنہوں نے اپنی سیرت سے عالم نسواں کی نجات و ہدایت اور حقیقی مقام و منزلت کے لئے راہ عمل کا تعین کیا۔

آغا سید حسن نے لاہور پاکستان میں حالیہ خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وحشیانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ ان دھماکوں میں جان بحق درجنوں شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے آغا صاحب نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی جاری جنگ منطقی انجام تک لیکر ہی دم لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی قوتیں عرصہ دراز سے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اس ملک کو داخلی طورپر الجھا کے رکھا جائے اور دنیا کے محکوم و مظلوم مسلمانوں کے تئیں پاکستان اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی حیثیت میں نہ رہے۔

سیدة النساءالعالمین حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر یوم مادر کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی نوعیت کی تقاریب مکتبة الزہراؑ حسن آباد سرینگر ، جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام اور جامعہ مسجد بڈگام میں منعقد ہوئیں۔ مکتبة الزہرا ؑ حسن آباد سرینگر میں منعقدہ تقریب میں کئی حوزات علمیہ کی طالبات و معلمات نے شرکت کی۔ جن معزز معلمات نے سیرت فاطمہؑ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ان میں جامعة البنات کی خانم رابعہ جان ، جامعة الزہرا کی سیدہ زاہدہ اور حوزہ علمیہ مکتبة الزہرا کی سیرت فاطمہ شامل ہیں۔ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں معاونت امور فرہنگی کے اہتمام سے منعقدہ یوم مادر میں حوزہ علمیہ کی طلاب و اساتید کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر حوزہ علمیہ کے اساتید حجة الاسلام حاتم علی اور حجة الاسلام سید محمد حسین صفوی کے علاوہ حوزہ علمیہ کے کئی طلاب نے سیرت زہراؑ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ جامعہ مسجد بڈگام میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجة الاسلام آغا سید عقیل الموسوی الصفوی اور حجة الاسلام سید عابد حسین رضوی نے حضرت فاطمة الزہرا ؑ کی شان و عظمت اور فضائل پر سیر حاصل تقریریں کیں۔ علاوہ ازیں باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری سکول بڈگام میں بھی یوم مادر کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علی جو آئے تو دیوارِ کعبہ بھی مسکرائی تھی یا علی ...
امام موسیٰ کاظم کی ماں حضرت حمیدہ
نبي اکرم ص اور حضرت علي کي خلقت
موج الم اور امام حسین(ع)
امام رضا (ع) کی حدیث سلسلۃ الذہب کا مختصر تعارف
علی (ع) کی اسلامی خدمات
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی بعض کرامات
امام حسین (ع)کی زیارت عرش پر اللہ کی زیارت ہے
شیعیان علی جنتی مخلوق
امام رضا (ع) کی حدیث سلسلۃ الذہب کا مختصر تعارف

 
user comment