اردو
Thursday 18th of July 2024
0
نفر 0

امام باقر عليہ السلام اور زمين کي گہرائي ميں سفر

فرمايا : ہم اس ظلمت اور زمين کي اس منزل پر ہيں جہاں ذولقرنين نے راستہ پيدا کيا تھا - ميں نے عرض کي : مجھے اجازت ديں گے کہ ميں اپني آنکھوں کو کھولوں ؟ آنحضرت عليہ السلام نے فرمايا : جي اجازت ہے - اپني آنکھوں کو کھولو ليکن تمہيں کچھ دکھائي نہيں دے گا ، جب ميں نے اپني آنکھوں کو کھولا
امام باقر عليہ السلام اور زمين کي گہرائي ميں سفر

فرمايا : ہم اس ظلمت اور زمين کي اس منزل  پر ہيں جہاں ذولقرنين نے راستہ پيدا کيا  تھا -

 ميں نے عرض کي : مجھے اجازت ديں گے کہ ميں اپني آنکھوں کو کھولوں ؟

آنحضرت عليہ السلام نے فرمايا : جي اجازت ہے - اپني آنکھوں کو کھولو ليکن تمہيں کچھ دکھائي نہيں دے گا ، جب ميں نے اپني آنکھوں کو کھولا  تو ميں نے ديکھا کہ ہر طرف ظلمت اور عجيب و غريب تاريکي نے ہر طرف کو گھير رکھا تھا - يہاں تک کہ ميں اپنے پاۆں  کے سامنے کچھ  نہيں ديکھ سکتا تھا -

اس کے بعد انہوں نے ميرا ہاتھ پکڑا اور تھوڑي دور چلنے کے بعد کہا کہ اب جانتے ہو تم کہاں ہو ؟

ميں نے کہا !  ميں نہيں جانتا -

انہوں نے فرمايا : اب تم آب حيات کے چشمے کے پاس ہو جس سے حضرت خضر عليہ السلام نے پاني پيا تھا -

اور اس کے بعد وہاں سے ہم نے حرکت کي اور ايک دوسرے طبقہ پر چلے گۓ  کہ جو ہماري زمين کي طرح کي جگہ تھي اور اس کے  بعد دوسري  منزل پر گۓ جو پہلے والي تاريک منزل کي طرح تھي - يہاں تک کہ ہم نے زمين کي پانچ منزلوں کي سير کي -

اس وقت حضرت باقر عليہ السلام نے فرمايا : اے جابر ! يہ زمين کي سلطنت تھي جسے تم نے ديکھا اور حضرت ابراھيم عليہ السلام نے اسے نہيں ديکھا تھا بلکہ انہوں نے صرف آسمان کي سلطنت کو ديکھا کہ جس کي بارہ منزليں ہيں -

اس کے بعد انہوں نے فرمايا  : ہم اھل بيت ميں سے ہر ايک نے ان منازل کي عصمت و طہارت کو طے کيا اور طے کر رہے ہيں يہاں تک کہ آخري امام ( بارھويں امام  ) کا ظہور ہو -  اور اس کے بعد انہوں نے فرمايا : اب اپني آنکھوں کو بند کر لو اور اس کے بعد انہوں نے ميرا ہاتھ تھاما  اور ہم  چل پڑے  اور کچھ ہي دير کے بعد ميں نے خود کو اسي منزل اور کمرے ميں پايا - اس کے بعد حضرت عليہ السلام نے اپنے لباس کو تبديل کيا اور پہلے والے لباس کو زيب تن کيا اور پھر اسي جگہ پر جا کر ہم بيٹھ گۓ -


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عصمت امام کا اثبات
حسین شناسی یعنی حق پرستی
عفو اہلبیت (ع(
فدک ، ذوالفقار فاطمہ (سلام اللہ علیہا)
ولایت علی ع قرآن کریم میں
قاتلان حسین(ع) کا مذہب
''عاشورا ''وجود میں آنے کے اسباب
فاطمہ علیھا السلام ،عالم ہستي کا درخشاں ستارہ
عزم راسخ اور سعی مستقل
نبی (ص) کی ذات محور اتحاد

 
user comment