اردو
Friday 3rd of January 2025
0
نفر 0

ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں آج یکم ماہ رمضان، ہندوستان و پاکستان میں کل

ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں آج یکم ماہ رمضان، ہندوستان و پاکستان میں کل

ماہ خدا ماہ تزکیہ نفس کا ایران میں آج بروز سنیچر سے آغاز ہو گیا ہے جبکہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلا دیش میں کل بروز اتوار یکم ماہ مبارک رمضان ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رؤیت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں چاند نظر آگیا ہے اور آج بروز ہفتہ مطابق 27 مئی کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے۔ جبکہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق پاکستان میں جمعہ کو رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ملک بھر میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔ تاہم پاکستان کی روایات کے مطابق اس سال بھی اس ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکز پشاور کی جامع مسجد قاسم میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔

ادھررپورٹوں کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث دونوں ممالک میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب، خلیج فارس اورمشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بروز ہفتہ یکم رمضان المبارک ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تاریخ میں شیعہ کشی ) سنی علماء اور مولویوں کے ہاتھ ...
انسان کی روح پر روزے کے اثرات
قرآني آيات کي سمجھ
انسان قرآن کی نظر میں
اعلم الناس
قرآن کریم ہر طرح کی تحریف سے محفوظ ہے
بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہ
روزہ داروں کا انعام (حصّہ دوّم)
امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ
ولادت حضرت معصومہ (س) کے موقع پر پورے ایران میں ...

 
user comment