1۔ آنسو بہاؤ اور خوب بہاؤ یہ سوچ کر نہیں کہ ہماری خواہشات پوری نہیں ہوتیں بلکہ یہ سوچ کرکہ ھم اپنی خواہشات کے کس قدر غلام ہیں۔
2۔ آنکھ دل کا دروازہ ہے اس کی حفاظت کرو کہ تمام آفات اس راہ سے داخل ہوتیں ہیں-
3۔ ہر شئے کا حسن ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فورا ً کی جائے-
4۔ انسان کو دریا کی طرح سخی ، سورج کی طرح شفیق اور زمین کی طرح فراخ ہونا چاہے-
5۔۔ نعمت کا نا مناسب استعمال خدا کی ناشکری ہے ۔
6۔ دوسروں کے آرام میں اپنا سکون تلاش کرنا بھی بڑائی ہے-
7۔ تمہیں ان دنوں پہ رونا چاہیے جو نیکی کے بغیر گزرے ہوں-
8۔ تم اپنے نفس کی تمنا پوری کرنے میں مصروف ہو اور وہ تمہیں تباہ کرنے میں مصروف ہے _
9 ۔ کارخانہ قدرت پر غور کرنا بھی عبادت ہے ۔
source : http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=95989