اردو
Saturday 29th of June 2024
0
نفر 0

امام محمد باقر عليہ السلام کي سيرت کے نکات

دلوں ميں محبت:

امام محمد باقر(ع) اپني تمام تر عظمتِ علمي اور خدائي طاقت کے باوجود، جو کہ پروردگار نے آپ (ع) کو عطا کي تھي، متواضع ترين انسان تھے۔ جس شخص کي عظمت اور مقام کي بلندي ظالم حکمرانوں کو بھي تعريف و تحسين پر مجبور کر ديتي ہو، وہ اپني روزمرہ کي زندگي ميں سب سے زيادہ منکسر المزاج اور مخلوق کے ساتھ سب سے بڑھ کر مہربان اور نزديک تھا۔ وہ مشکل کاموں ميں اپنے غلاموں کي مدد کيا کرتے، اپنے کھيتوں ميں مزدوري کرتے اور اپني محنت کي کمائي کو ضرورت مندوں ميں تقسيم اور شيعوں کي مشکلات کو دور کرنے ميں خرچ کر ديتے تھے۔ آپ(ع) کي مہرباني، انکساري اور خوش اخلاقي سے شيعوں کي رغبت ميں زيادتي، دوستوں کي محبت ميں فزوني اور دلوں ميں نفوذِ اسلام کا سبب بنتي تھي، يہاں تک کہ دشمنوں کي دشمني اور مکارياں بھي دلوں ميں موجود آپ(ع) کي محبت ميں ذرہ برابر کمي کا باعث نہيں بن پاتي تھيں۔ 

باسعادت ہيں وہ لوگ جو جنہوں نے ہدايت پانے کے لئے آپ (ع) کا انتخاب کيا اور آپ (ع) کي پيروي ميں قدم بڑھائے! 

کرنيں بکھيرتا سورج:

آسمانِ امامت کے پانچويں ستارے، خليفہ وقت، ہشام بن عبد الملک کے حکم پر گرفتار ہوکر قيد ہوئے۔ آپ کے وجود کي کرنيں نہ ہشام کي جاہلانہ ملامتوں سے تاريک ہو سکتي تھيں اور نہ قيدخانے کي ديواريں ان کرنوں کو روشني بکھيرنے سے روک سکتي تھيں۔ آپ(ع) کا نور دوسرے قيديوں اور قيدخانے کے افسروں کو بھي روشني کي کرن دکھا ديتا تھا يہاں تک کہ قيدخانے کے تمام ساتھي آپ(ع) کے ديوانے ہوجاتے تھے۔ يہ خبر ہشام تک پہنچي تو اس نے مجبوراً بے بسي کا اظہار کر ديا اور حکم ديا کہ آپ(ع) کو عزت و احترام کے ساتھ مدينے واپس پہنچا ديا جائے۔ 

سلام و درودِ خدا ہو خاندانِ عصمت و طہارت کے روشن سورج، حضرت امام محمد باقر عليہ السلام پر! 


source : ttp://www.alhassanain.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت امام علی نقی علیہ السلام
امام حسن(ع) کی شہادت کے وقت کے اہم واقعات
امام مہدی علیہ السلام کے خاص نائبین
امام مہدی کی ولادت
حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام نے فرمایا
علی علیہ السلام؛ نومسلم ولندیزي خاتون کی نگاہ میں
پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، اسلامی ...
حدیث "لا نورث، ما ترکناہ صدقۃ" کا افسانہ ـ 2
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
امام حسین (ع) کے چند زرین اقوال

 
user comment