اردو
Sunday 30th of June 2024
0
نفر 0

امام مہدی علیہ السلام کے خاص نائبین

سب سے پہلے نائب خاص جناب عثمان بن سعید تھے ان کی کنیت ابوعمر اور لقب عمری تھا وہ قبیلہ اسد سے اور شہر سامرا میں مقیم تھے, لہذا بعض اوقات انہیں عسکری بھی کہا جاتاہے ۔ان کا پیشہ گھی (تیل) بیچنا تھا اس لئے انہیں سمّان بھی کہا جاتاہے۔ وہ امام نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے نائب بھی تھے اور امام حسن عسکری علیہ السلام کی جانب سے شیعوں کے چالیس افراد کی موجودگی میں امام غائب کی نیابت ان کے لئے معّین ہوئی۔( غیبت طوسی، ص۳۵۷.)

دوسرے نائب : پہلے نائب کے بیٹے تھے،اسی شہر میں زندگی کیا کرتے تھے اوران کا پیشہ بھی یہی تھا۔امام عسکری علیہ السلام اور ان کے والد کی جانب سے ان کا لوگوں کے درمیان تعارف کروایا گیا تاکہ وہ اپنے والد کے بعد ان کے جانشین ہوں اس کے علاوہ امام زمانہ علیہ السلام کی مختلف توقیعات میں انہیں والدکا جانشین اعلان کیا گیا ہے۔( غیبت طوسی، ص۳۶۲.)

تیسرے نائب:حسین بن روح نوبختی تھے، وہ نو بخت خاندان میں سے اور ایرانی تھے اور بغداد میں زندگی بسر کیا کرتے تھے ۔وہ نائب دوم کے وکلاء میں سے تھے اور امام زمانہ علیہ السلام کے حکم سے دوسرے نائب نے حسین بن روح کا لوگوں کے درمیان نائب کے طور پر تعارف کروایا۔( بحارالانوار،ج۵۱، ص۳۷۰۔۳۷۲)

چوتھے نائب: علی بن محمد سمری تھے۔ ان کا بھی تیسرے نائب کے ذریعے لوگوں کے درمیان تعارف ہوا یہ تعارف بھی امام زمانہ علیہ السلام کے حکم کے تحت ہوا۔( بحارالانوار،ج۵۱، ص۳۶۰۔۳۶۲.)

البتہ کئی قرائن اور بہت سے شواہد موجود تھے کہ جن کے ذریعے شیعہ یقین کیا کرتے تھے یہ شخص امام کا حقیقی نائب ہے اور سچ کہہ رہاہے۔( 


source : http://www.shiastudies.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رسول اسلام(ص) کی زندگی کے آخری لمحات
رسول خداحضرت محمد مصطفےٰ (ص)
حضرت امام علی نقی علیہ السلام
امام حسن(ع) کی شہادت کے وقت کے اہم واقعات
امام مہدی علیہ السلام کے خاص نائبین
امام مہدی کی ولادت
حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام نے فرمایا
علی علیہ السلام؛ نومسلم ولندیزي خاتون کی نگاہ میں
پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، اسلامی ...
حدیث "لا نورث، ما ترکناہ صدقۃ" کا افسانہ ـ 2

 
user comment