اردو
Wednesday 8th of May 2024
0
نفر 0

امام باقر فقہا کی نظر میں

اگر ہزاروں افراد بھی آفتاب کے منکر ہوں لیکن جب وہ طلوع ہو کر اپنی روشنی اور گرمی دیتا ہو تو خود اپنے بہترین وصف کو ظاہر کرتا ہے یعنی آفتاب آمد دلیل آفتاب ، جو لوگ تعصب کے پردوں میں آنکھیں بند کر لیں تو از خود آفتاب کی روشنی سے محروم رہیں گے اور جو اپنے تعقل کے آئینہ کو کھلا رکھیں تو انہیں فرق معلوم ہو جائیگا۔ انہی نا مساعد حالات میں یہ امر لائق ذکر ہے کہ ایسے محققین جو مذہب حقہ امامیہ پر سخت تنقید سے نہیں جھجکتے وہ بھی امام باقر (ع) کے آثار علمی کے قائل ہیں اور اپنا ہدیہئ عقیدت و اعتراف پیش کرتے ہیں ان میں چند قابل ذکر نام ذیل میں دیئے جاتے ہیں۔

١۔ حافظ ابو نعیم احمد بن عبداﷲ اصفہانی ، کتاب حلیۃ الدولیا و طبقات الاوصیاء

٢۔ علامہ سبط ابن جوزی، کتاب التذکرہ

٣۔ ابن کثیر ، کتاب البدایۃ و النھایۃ

٤۔ شمس الدین محمد بن احمد ، کتاب سیر العلوم النبلاء

٥۔ احمد بن حجر مکی المھیتمی ۔ کتاب صوائق محرقہ

آراء کا خلاصہ

ان فقہا کی آراء کا خلاصہ یہ ہے کہ :

\"\" ابو جعفر محمد بن علی پیکر علم و عمل و سیادت شرف و متانت اور شائستگی میں خلافت رسول اﷲ کے حقدار تھے۔۔۔۔۔۔ وہ شیعوں کے بارہ اماموں میں سے ایک تھے۔۔۔۔۔۔ اہل دانش محمد بن علی ابن الحسین کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ علم کو شگافتہ کرنیوالے اور دانش کو تقسیم کرنیوالے تھے۔۔۔۔۔۔ وہ پرچم علم و دانش کو بلند کرنیوالے، صاف قلب ، علم و عمل پاکیزہ اور نفس طاہر کے حامل تھے۔۔۔۔۔۔ عارفوں کی زبان ان کی تعریف سے قاصر ہے (مختلف کتب)\"\"۔

آپ کو باقر کہا جاتا ہے اس لئے کہ آپ نے علم کو شگافتہ کیا اور اس کی قیمت وجوہر کو حد تک پہونچایا ہے۔ محمد بن طلحہ شافعی کہتے ہیں: محمد بن علی دانش کو شگافتہ کرنے والے اور تمام علوم کے جامع ہیں ۔ آپ کی حکمت آشکار اور علم آپ کے ذریعہ سر بلند ہے۔ ۔۔۔۔۔۔

مذکورہ بالا اقوال بزرگ اسلامی دانشوروں کے اظہار کے بعض حصے ہیں جو آپ کے مقام کی بلندی و عظمت کی تشریح کرتے ہیں۔

صدر اسلام کے فقیہوں میں اکثر امام باقر (ع) اور صادق (ع) کے اصحاب تھے، زرارۃ بن اعین، معروف المکی، ابوبصیر الاسدی۔ فضیل بن یسار، محمد بن مسلم، (حوالہ: مناقب شہر آشوب) محمد بن مسلم ( صحیح مسلم میں) امام باقر سے ٣٠ ہزار حدیثیں اور بابر جعفی نے ٧٠ ہزار، شیخ الطائفہ محمد بن حسن طوسی نے اپنی کتاب رجال میں ٤٩٢ افراد کے نام نقل کئے ہیں جنہوں نے امام سے فیض حاصل کیا تھا۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ سے ...
کس نے چھلنی کیا برچھی سے جگر زینب(س) کا
کشمیر میں یوم ولادت فاطمة الزہرا(س) کی تقریبات
تسبیح حضرت زہرا (س)کی عظمت ، امام جعفر صادق کے ...
شب قدر کا امام زمانہ (عج) سے رابطہ
امام حسین علیہ السلام کی زیارت
ذکرِولادتِ امیرالموٴمنین
حضرت زہرا(س) کے معجزات
کلمه مولا کے معني

 
user comment