اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

اقوال حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

حدیث (۱)

قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام :

من تواضع فی الدنیا لاخوانہ فھو عند اللہ من الصدیقین و من شیعةعلی ابن ابی طالب حقا (۱)

ترجمہ ۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :

جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا،خدا کے نزدیک اس کا شمار صدیقین اور علی ابن ابی طالب(ع) کے شیعوں میں سے ھو گا ۔

حدیث (۲)

قال الامام الحسن العسکریعلیہ السلام:

ان اللہ جعل للشر اقفالا و جعل مفاتیح تلک الاقفال الشراب ، و الکذب شر من الشراب (۲)

ترجمہ ۔

حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں :

خدا وند عالم نے شر کے لئے بھت سے قفل قرار دئے ھیں۔ انکی کنجی شراب ھے اور جھوٹ بولنا شراب سے بھی بد تر ھے ۔

حدیث (۳)

قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:

رد المعتاد عن عادتہ کالمعجز(۳)

ترجمہ ۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :

لوگوں کی غلط عادتیں چھڑا دینا معجزہ سے کم نھیں ھے ،

حدیث (۴)

قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:

اشد الناس اجتھاد ا من ترک الذنوب (۴)

ترجمہ ۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :

تمام لوگوں میں مجاھد ترین شخص وہ ھے جو گناہ کو ترک کر دے ۔

حدیث (۵)

قال الامام الحسن العسکریعلیہ السلام:

لا تمار فیذھب بھاوٴک ، و لا تمازح فیجتر ء علیک ( ۵)

ترجمہ ۔

حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں :

جدال نہ کرو ورنہ احترام ختم ھو جائیگا ، اور ھنسی و مذاق نہ کرو ورنہ لوگ گستاخی سے پیش آئیں گے ۔

حدیث (۶)

قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:

لیست العبادة کثرة الصیام و الصلاة ، و انما العبادة کثرة التفکر فی امر اللہ ( ۶)

ترجمہ ۔

حضرت امام حسن عسکر ی علیہ السلام فرماتے ھیں :

کثرت روزہ و نماز کو عبادت نھیں کھتے بلکہ امر خدا میں تدبر و تفکر کرنا عبادت ھے ۔

حدیث (۷)

قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام:

من الفواقر التی تقصم الظھر جار ان رای حسنةً اطفاھا ، وان رایٰ سیئة افشاھا ( ۷)

ترجمہ

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :

کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ھمسایہ ھے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ھے تو چھپاتا ھے اور جب برائی دیکھتا ھے تو اسے فاش کرتا ھے ۔

حوالہ:

۱۔بحار ج۷۵ص۱۱۷

۲۔ وسائل الشیعہ ج۲ ص ۲۲۳

۳۔ بحار ج ۱۷ ص ۲۱۷

۴۔بحار ج ۷۸ ص ۳۷۳

۵۔تحف العقول ص ۸۸۶

۶۔تحف العقول ص ۸۹۰

۷۔تحف العقول ص ۸۹۰


source : http://www.alhassanain.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

چوتھے امام حضرت امام زين العابدين (ع)
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
بیعت عقبہ اولی
حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی چند احادیث
امام سجاد (ع) اور رمضان کي آخري رات
فرزند رسول امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت ...
امام محمد باقر علیہ السلام پہلی اسلامی یونیورسٹی ...
اھل بیت سے محبت کا تقاضا
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت اور عہد ...
ميري اہل بيت ميں حسن و حسين (ع) سے سب سے زيادہ محبت ...

 
user comment