اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

حضرت محمد بن الحسن (عج)

آپ کے ”مہدی“ اور ”القائم المنتظر“ دو مشهور و معروف لقب ھیں ۔ آپ کی ولادت با سعادت ۱۵ شعبان المعظم  ۲۵۵ ھ کو فجر کے وقت سامراء میں هوئی۔

جب حکومت وقت نے آ پ کے پدر بزرگوار کی وفات کے وقت آپ کے بارے میں سنا تو آپ کو تلاش کیا گیا، لیکن آپ ان کی نظروں سے پوشیدہ رھے۔

آپ نے غیبت صغریٰ میں کچھ مخصوص افراد منتخب کئے جو شیعوں کے مسائل او رسوالات کو امام سے جا کر بیان کرتے اور ان کے جواب لاتے تھے۔

اور جب اس غیبت میں بھی خطرہ در پیش آیا تو پھر ملاقات کا یہ سلسلہ بھی بند هو گیا اور آپ مکمل طور پر پوشیدہ هوگئے یھاں تک کہ آپ کے نائیبین بھی نہ مل سکے، (اور امام علیہ السلام آج تک مخفی ھیں)

انشاء اللہ ایک روز آئے گا جب خداوندعالم آپ کو ظهور کا حکم دے گا اور آپ ظلم وجور سے بھری دینا کو عدل وانصاف سے بھر دیں گے جیسا کہ آپ کے جد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بہت سی احادیث میں اس طرف اشارہ فرمایا ھے

مثلاً:

”ان علیا وصیي ومن ولدہ القائم المنتظر المہدی الذی یملاء الارض قسطاً وعدلاً کما ملئت جوراً وظلماً“

(بے شک علی میرے وصی ھیں اور ان ھی کی اولاد میں سے مہدی منتظر هوں گے جو ظلم وجور سے بھری دنیا کو عدل وانصاف سے بھر دیں گے)

ایضاً:

”ابشروا بالمہدی رجل من قریش من عترتی تخرج فی اختلاف من الناس وزلزال، فیملاٴ الارض عدلاً وقسطاً کما ملئت ظلماً وجوراً“

(اے لوگو ! میں تم کو مہدی کے بارے میں بشارت دیتا هوں جو قریش سے هوں گے جب لوگوں میں اختلاف اور لغزشیں پائی جائیں اسی وقت ان کا ظهور هوگا اور وہ ظلم وجور سے بھری دنیا کو عدل وانصاف سے بھر دیں گے)


source : http://www.tebyan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علی(ع) اور عرفان حقیقی
امام حسن(ع) کی شہادت کے وقت کے اہم واقعات
امام باقر فقہا کی نظر میں
تسبیح حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا
نور علی نور
حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کے بعض کرامات
سیرت رسول ۖکا بنیادی ماخذ،قرآن
اے پردگار تو ہي ان ستمگروں سے ہمارا انتقام لے
امام محمد باقر علیہ السلام کی حیات طیبہ کے دلنشین ...
امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت

 
user comment