اردو
Wednesday 17th of July 2024
0
نفر 0

امام رضا (ع)، اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام (ص)کی خوشنودی کا مظہر تھے

حضرت امام محمدتقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام (ص)کی خوشنودی کا مظہر تھےاور آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنود تھے۔

نے تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علماء ومورخین کابیان ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام 11 ذیقعدہ 153 ہجری قمری بروز جمعرات ، مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کی والدہ بیان فرماتی ہیں کہ جب امام رضا (ع) پیداہوئے توآپ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پرٹیک دئیے اور اپنا فرق مبارک آسمان کی طرف بلندکردیا آپ کے لبہائے مبارک جنبش کرنے لگے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے آپ خدا سے کچھ باتیں کررہے ہیں ، اسی اثناء میں امام موسی کاظم علیہ السلام تشریف لائے اورمجھ سے ارشادفرمایا کہ تمہیں خداوندعالم کی یہ عنایت وکرامت مبارک ہو،پھر میں نے مولود مسعود کو آپ کی آغوش میں دیدیا آپ نے اس کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی اس کے بعدآپ نے ارشاد فرمایا کہ”بگیر این راکہ بقیہ خدااست درزمین حجت خداست بعدازمن“ اسے لے لو یہ زمین پرخدا کی نشانی ہے اورمیرے بعدحجت اللہ کے فرائض کاذمہ دار ہے ابن بابویہ فرماتے ہیں کہ آپ دیگرآئمہ علیہم السلام کی طرح مختون اورناف بریدہ متولد ہوئے تھے۔ آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ اور پیغمبر اسلام کی فرمائش کے مطابق آپ کا نام علی رکھا اور آپ آل محمد میں تیسرے علی ہیں۔ آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر، زکی،ولی، رضی، وصی تھے اورمشہور ترین لقب رضا تھا۔

علامہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کو رضا اس لیے کہتے ہیں کیونکہ خداوعالم ،رسول اکرم اورآئمہ طاہرین،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے۔

حضرت امام محمدتقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ لقب خدا و رسول (ص) کی خوشنودی کامظہرہے اورخاص بات یہ ہے کہ آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنود تھے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حسینیت اور یزیدیت کی شناخت
امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...
حضرت ولی عصرؑ کی ولادت باسعادت
امام محمد باقر عليہ السلام کا عہد
قاتلین حسین (ع) کی حقیقت
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ پیغمبر خدا (ص) نے دایہ نہ ...
عصمت حضرت فاطمہ زہرا سلام الله عليہا
امام جعفرصادق (ع): ہمارے شیعہ نماز کے اوقات کے ...
حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں چالیس احادیث
دربار یزید میں امام سجاد(ع) کا تاریخی خطبہ

 
user comment