اردو
Tuesday 20th of August 2024
0
نفر 0

حضرت فاطمہ سے پيغمبر(ص) كى مہر و محبت

جناب فاطمہ (ع) كے ساتھ پيغمبر اعظم(ص) كى مہر و محبت اتنى شديد تھى كہ اس كوپيغمبر(ص) كى زندگى كى تعجب خيز باتوں ميں سمجھنا چاہئے_ رسول خدا (ص) تمام امور ميں معيار حق اور ميزان عدل و اعتدال تھے ان كى تمام حديثيں اور ان كے تمام اعمال يہاں تك كہ تقرير پيغمبر(ص) ( يعني: ہر وہ كام كہ جس كو ديكھ كر آپ(ص) اپنى خاموشى سے اس كى تصديق كرديتے) بھى شريعت كا حصہ اور حجت ہے ، اور ضرورى ہے كہ يہ چيزيں، سارى امت كے اعمال كا قيامت تك نمونہ قرار پائيں_ اس نكتہ پر توجہ كر لينے كے بعد ،جناب فاطمہ كى معنوى منزلت اوركرداركى بلندى كو زيادہ بہتر طريقہ سے سمجھا جاسكتا ہے _

پيغمبراكرم(ص) كے ہاں اور بھى بيٹياں تھيں (26) اور پيغمبر (ص) اپنے خاندان حتى غيروں كے ساتھ بھى بڑى مہربانى اور نيكى سے پيش آتے تھے ليكن فاطمہ سے آپ(ص) كو خصوصى محبت تھى اور فرصت كے مختلف لمحات ميں اس محبت كا صريحاً اعلان اور اس كى تاكيد فرماتے تھے _ يہ اس بات كى سند ہے كہ فاطمہ اور آنحضرت(ص) كے گھرانے كى سرنوشت ،اسلام كے ساتھ ساتھ ہے اور پيغمبر(ص) اور حضرت فاطمہ كا تعلق صرف ايك باپ اوربيٹى كا ہى نہيں ہے _ بلكہ پورى كائنات كے لئے پيغمبر اكرم(ص) كى عملى تبليغ كا شبعہ فاطمہ زہرا كى عملى سيرت سے ہى مكمل ہوتا ہے_

اس مقام پر پيغمبر(ص) كى حضرت فاطمہ سے مہر و محبت كے چند نمونوں كا ذكر كردينا مناسب ہے _ يہ نمونے ان نمونوں كے علاوہ ہوں گے كہ جو پہلے بيان ہوچكے ہيں_

1_ امام محمد باقر (ع) اور امام جعفر صادق _فرماتے ہيںكہ _ پيغمبر اكرم (ص) ہميشہ سونے سے پہلے فاطمہ كے چہرے كا بوسہ ليتے ، اپنے چہرہ كو آپ كے سينہ پر ركھتے اور فاطمہ (ع) كيلئے دعا فرماتے_(27)

2_ پيغمبراكرم (ص) نے فاطمہ كا ہاتھ اپنے ہاتھ ميں ليكر فرمايا:

'' جو انھيں پہچانتا ہے وہ تو پہچانتا ہے اور جو نہيں پہچانتا ( وہ پہچان لے كہ ) يہ فاطمہ محمد (ص) كى بيٹى ہيں ، يہ ميرے جسم كا ٹكر ااور ميرا قلب و روح ہيں_ جو ان كو ستائے گا وہ مجھے ستائے گا اور جو مجھے ستائے گا وہ خدا كو اذيت دے گا _''

3_ امام جعفر صادق _فرماتے ہيں :

'' رسول خدا،(ص) فاطمہ كو بوسہ ديتے تھے ، جناب عائشےہ نے اعتراض كيا ،تو پيغمبر(ص) نے جواب ديا ، ميں جب معراج پر گيا اور جنت ميں پہنچا تو ميں نے طوبى كے پھل كھائے اور اس سے نطفہ پيدا ہوا _ اور جب ميں زمين پر پلٹ كر آيا اور خديجہ (ع) سے ہمبستر ہوا تو فاطمہ كا حمل قرار پايا_ اس لئے جب ميںفاطمہ كو بوسہ ليتا ہوں تو مجھے ان سے شجرہ طوبى كى خوشبو محسوس ہوتى ہے_''


source : http://ahlulbaytportal.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زندگی نامہ حضرت امام حسین علیہ السلام
پیغمبر (ص) امامت کو الٰہی منصب سمجھتے ہیں
چنداقوال از حضرت امام جواد علیہ السلام
سيد المرسلين ص کي علمي ميراث کے چند نمونے ( حصّہ ...
خصائص اہلبیت (ع)
امام حسین (ع)کی زیارت عرش پر اللہ کی زیارت ہے
عورتوں کی تعلیم کے سلسلے میں حضرت زہرا کا کردار
فاطمہ (س) کی معرفت لیلۃ القدر کی معرفت ہے
ائمہ معصومین علیہم السلام نے ایسے دورحکومت -5
اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

 
user comment