اردو
Tuesday 20th of August 2024
0
نفر 0

دختر رسول ملیکتہ العرب کی بیٹی فاطمہ زہر اء عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں

علامہ جعفری نے کہا: دختر رسول ص ملیکتہ العرب کی بیٹی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔  ان خیالات کا اظہار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید حمید علی بھوجانی ہال ٹرسٹ کے زیر اہتمام ۳ روزہ مجالس عزاء بسلسلہ شہادتِ دختر رسول حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے حوالے سے اپنی پہلی مجلس کے دوران خطاب کے دوران کیا۔ 

اُنھوں نے کہا کے حضرت فاطمہ(س)مثالی بیٹی ،مثالی بیوی اور مثالی ماں ہیں اور دور جاہلیت میں ایک ایسی بیٹی جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیغام وحی اور ترویج اسلام میں آپ سلام اللہ علیہا اپنی والدہ گرامی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شانہ بشانہ رہیں اور والدہ گرامی کے انتقال کے بعد ایسی مثالی بیٹی بنی کے خود رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ سلام اللہ علیہا کو اُم ابیہا یعنی اپنے باپ کی ماں کا لقب دیافاطمہ (س) کی آمد نے تاریکی کو تنویر سے بدل دیا فاطمہ زہرا ء(س) باغ رسالت کا وہ تنہا ترین پھول ہے جس کی نظیر نا ممکن ہے اور اُس پر آشوب دور جس میں ظلم و تشدد کا دور دورہ اورانسانیت کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا جس زمانہ کے ضمیر فروش بے حیا انسان کے لبادہ میں حیوان صفت افراد انسان کو زندہ در گور کر کے فخر و مباہات کیا کرتے تھے جو عورت ذات کو ننگ و عار سمجھتے تھے یہ وہ تشدد آمیز ماحول تھا جس کی باقیات ہمیں آج بھی اپنے معاشرے میں نظر آتی ہیں جس میں حقوق نسواں کی بے حر متی کبھی اپنے معاشی معاملات کی درستگی خواتین کو فروخت کر کے تو کبھی غیرت کے نام پر قتل کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔ایسے ماحول میں آپ کی مثالی شخصیت صرف امت مسلمہ کیلئے نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک نمونہ عمل ہے بعد ختم مجلس دستہ امامیہ نوحہ خوانی کی ۔

 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زندگی نامہ حضرت امام حسین علیہ السلام
پیغمبر (ص) امامت کو الٰہی منصب سمجھتے ہیں
چنداقوال از حضرت امام جواد علیہ السلام
سيد المرسلين ص کي علمي ميراث کے چند نمونے ( حصّہ ...
خصائص اہلبیت (ع)
امام حسین (ع)کی زیارت عرش پر اللہ کی زیارت ہے
عورتوں کی تعلیم کے سلسلے میں حضرت زہرا کا کردار
فاطمہ (س) کی معرفت لیلۃ القدر کی معرفت ہے
ائمہ معصومین علیہم السلام نے ایسے دورحکومت -5
اقوال حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

 
user comment