اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

امام محمد باقر(ع) كے مكتب فكر كے پروردہ افراد

امام محمد باقر (ع)كے مكتب فكر ميں مثالى اور ممتاز شاگردوں نے پرورش پائي تھى ان ميں سے كچھ افراد كى طرف اشارہ كيا جارہا ہے_

1_ابان ابن تَغلب: ابان ابن تغلب نے تين اماموں كى خدمت ميں حاضرى دى تھے_ چوتھے امام(ع) ، پانچويں امام(ع) اور چھٹے امام (ع) ابان اپنے زمانہ كى علمى شخصيتوں ميں سے ايك تھے، تغيرحديث، فقہ، قرائت اور لغت پر آپ كو تسلط حاصل تھا_ ابان كى فقہى منزلت كى وجہ ہى سے امام محمد باقر(ع) نے ان سے فرمايا كہ مدينہ كى مسجد ميں بيٹھو اور لوگوں كے لئے فتوى دو تا كہ لوگ ہمارے شيعوں ميں تمہارى طرح كے ميرے پيروكار كو ديكھيں_ 1

جب امام جعفر صادق [ع] نے ابان كے مرنے كى خبر سنى تو آپ نے فرمايا كہ خدا كى قسم ابان كى موت نے ميرے دل كومغموم كرديا ہے_ 2

2_زرارہ ابن اَعيُن: شيعہ علمائ، امام محمد باقر(ع) اور امام جعفر صادق _كے شاگردوں ميں سے چھ افراد كو برتر شمار كرتے ہيں اور زرارہ ان ميں سے ايك ہيں_ امام جعفر صادق _فرماتے ہيں كہ اگر برير ابن معاويہ، ابوبصير، محمد ابن مسلم اور زرارہ نہ ہوتے تو آثار نبوت مٹ جاتے، يہ لوگ حلال و حرام خدا كے امين ہيں_ 3 اور پھر فرماتے ہيں: برير، زرارہ ، محمد ابن مسلم اور احول، زندگى اور موت ميں ميرے نزديك سب سے زيادہ محبوب ہيں_

3_كُمَيت اسدى : ايك انقلابى اور با مقصد شاعر تھے ان كى زبان گويا آپ كى شاعرى دفاع اہل بيت(ع) كے سلسلہ ميں لوگوں كو جھنجوڑنے والى اور ( دشمنوں كو) اس طرح ذليل كرنے والى تھى كہ دربار خلافت كى طرف سے مستقل موت كى دھمكى دى جاتي_ كُمَيت امام محمد باقر (ع)كے شيدائي تھے اور محبت كے اس راستہ ميں انہوں نے اپنے كو فراموش كرديا تھا ايك دن امام (ع) كے سامنے امام كى مدح ميں كہے جانے والے مناسب اشعار پڑھ رہے تھے كہ امام(ع) نے كعبہ كى طرف

رخ كيا اور تين بار فرمايا: خدايا كُمَيت پر رحمت نازل فرما_ پھر كُمَيت سے فرمايا اپنے خاندان سے ميں نے ايك لاكھ درہم تمہارے لئے فراہم كئے ہيں_

كُمَيت نے كہا'' ميں سيم و زر كا طالب نہيں ہوں فقط اپنا ايك پيراہن مجھے عطا فرمائيں_ امام(ع) نے پيراہن ان كو ديديا _ 4

4_محمد بن مسلم فقيہ اہل بيت: امام محمد باقر اور امام جعفر صادق عليہما السلام كے سچے دوستوں ميں سے تھے آپ كوفہ كے رہنے والے تھے ليكن امام كے علم بيكراں سے استفادہ كرنے كے لئے مدينہ تشريف لائے_

عبداللہ ابن ابى يعفور بيان كرتے ہيں:'' ميں نے امام جعفر صادق _سے عرض كيا كہ كبھى مجھ سے سوالات ہوتے ہيں جن كا جواب ميں نہيں جانتا اور آپ تك بھى نہيں پہنچ سكتا_ آخر ميں كيا كروں؟ امام(ع) نے محمد ابن مسلم كا نام بتايا اور فرمايا كہ :'' ان سے كيوں نہيں پوچھتے؟'' 5

كوفہ ميں رات كے وقت ايك عورت محمد ابن مسلم كے گھر آئي اور اس نے كہا، ميرى بہو مرگئي ہے اور اس كے پيٹ ميں زندہ بچہ موجود ہے ہم كيا كريں؟

محمد ابن مسلم نے كہا:'' امام محمد باقر (ع)نے جو فرمايا ہے اس كے مطابق تو پيٹ چاك كركے بچہ كو نكال لينا چاہئے اور پھر مردہ كو دفن كردينا چاہئے_

پھر محمد ابن مسلم نے اس عورت سے پوچھا كہ ميرا گھر تم كو كيسے ملا؟ عورت بولي: '' ميں يہ مسئلہ ابو حنيفہ كے پاس لے گئي انہوں نے كہا كہ ميں اس بارے ميں كچھ نہيں جانتا، ليكن تم محمد ابن مسلم كے پاس جاؤ اور اگر وہ فتوى ديديں تو مجھے بھى بتادينا ... 

1:جامع الرواة جلد 1/9، معجم رجال الحديث جلد 1/147_

2:جامع الرواة جلد 1/ 9، معجم الرجال الحديث جلد 1/147_

3: جامع الرواة جلد 1/171_

4:سفينة البحار جلد 2/496، مناقب ابن شہر آشوب جلد 4/197_

5:جامع الرواة 2/164_


source : http://ahlulbaytportal.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام مہدی(عج) کے حضورمیں شرفیابی کا امکان اور ...
دربارِ یزید میں بنتِ زہرا کا انقلاب آفریں خطبہ
علم, فرمودات باب العلم حضرت علی{ع}
اقوال حضرت امام علی علیہ السلام
پیغمبراسلام(ص) کے منبر سے تبرک(برکت) حاصل کرنا
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت کے بعض ...
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
مجموعہ ٴ زندگانی چہارہ معصومین( علیہم السلام )
امام حسین (ع) عرش زین سے فرش زمین پر
انبیاء کا امام حسین پر گریہ کرنا

 
user comment