اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

مہمانداري

ايك چيز جس كا ہر خاندا كو كم يا زيادہ سامنا كرنا پرتا ہے وہ مہماندارى ہے بلكہ يوں كہنا چاہئے كہ مہماندارى زندگى كے لوازمات ميں سے ہے _ مہمان نوازى ايك اچھى رسم ہے اس كے ذريعہ دلوں ميں باہمى تعلق و ارتباط پيدا ہوتا ہے _ محبت و الفت ميں اضافہ ہوتا ہے _ نفرت و كدورت دور ہوتى ہے دوستوں اور عزيزوں كے يہاں آمد و رفت اور كچھ دير مل بيٹھنا ايك مفيد اورسالم تفريح شمار كى جاتى ہے _
پيغمبر اكرم (ص) فرماتے ہيں : مہمان كا رزق آسمان سے نازل ہوتا ہے اس كو كھلانے سے ميزبان كى گناہ بخش ديئےاتے ہيں'' _
امام على رضا (ع) فرماتے ہيں سخى لوگ دوسروں كے كھانے ميں سے كھاتے ہيں تا كہ ان كے كھانے ميں سے وہ كھائيں ليكن كنجوس دوسروں كے كھانے ميں سے نہيں كھاتے كہ كہيں ايسا نہ ہو كہ اس كے كھانے ميں سے وہ كھاليں _ 
حضرت رسول خدا (ص) كا رارشاد گرامى ہے : دوستوں كے ساتھ بيٹھنے سے ، محبت پيدا ہوتى ہے _ امام محمد تقى (ع) فرماتے ہيں : دوستوں كے پاس بيٹھنا ، دل كو تروتازہ اور عقل كو بار آور كرتا ہے ، خواہ تھوڑى دير ہى بيٹھا جائے _
زندگى كى اس متلاطم سمندر ميں انسان كے دل و دماغ كوآرام و سكون كى ضرورت ہوتى ہے _
اس سے بہتر سكون وآرام كس طرح مہيا ہوسكتا ہے كہ كچھ وفادار دوستوں اور رشتہ داروں كى محفل ميں بيٹھيں _ كچھ اپنا حال دل كہيں كچھ ان كى سنيں _ پر لطف گفتگو سے محبت و الفت كى محفل كو سجائيں _ اور وقتى طور پر زندگى كى مشكلات اور پريشانيوں كو بھلاديں_ تفريح بھى كرليں اور كھولى ہوئي طاقت بھى بحال كرليں ، دل بہلائيں اور دوستى كے رشتوں كو بھى مستحكم كرليں _
جى ہاں _ مہماندارى بہت عمدرہ رسم ہے اور شايد ہى كوئي اس كى خوبى سے انكار كرے _ البتہ اس سلسلے ميں دوبڑى مشكلات سامنے آتى ہيں كہ جس كے سبب اكثر لوگ جہاں تك ہوسكتا ہے اس سے بچنے كو كوشش كرتے ہيں اور انتہائي ضرورى حالات ميں ہى اس كو قبول كرتے ہيں _
پہلى مشكل : زندگى كى چمك دمك اور ايك دوسرے سے آگے بڑھ جانے كى بيجا ہوس نے زندگى كو دشوار بناديا ہے _
گھر كے ضرورى ساز وسامان جو ضرورتوں كو پورا كرنے كے لئے اور آرام كى خاطر ہوتے تھے ، اپنى حقيقى صورت سے خارج ہوكر خودنمائي اوراشياء ے تجمل كى شكل اختيار كرگئے ہيں _ اسى چيز نے مہماندارى اور دوستوں كى آمد و رفت ميں كمى پيدا كردى ہے _ شايد كم ہى لوگ ہوں گے جو دوستوں اور رشتہ داروں كے آنے جانے كو پسند نہ كرتے ہوں _ ليكن چونكہ حسب دلخواہ شان و شوكت كے اسباب فراہم كرنے اور معيار زندگى اونچا كرنے پر قادر نہيں ہيں اور اپنے معيار زندگى كو سطحى سمجھتے ہيں اس لئے دوستوں سے ميل جول ركھنے سے بھاگتے ہيں _ ايك غلط خيال انسان كے ہاتھ پاؤں باندھ كر اس كى دنيا و آخرت كو تباہ كرديتا ہے _
خاتون عزيز كيا دوست احباب آپ كے گھر كى شان و شوكت اور سجاوٹ كو ديكھنے كے لئے آپ كےگھر آتے ہيں _ اگر يہى مقصد ہے تو بہتر ہے كہ دو كانوں ، شوروم اور ميوزيم جائيں _ كيا آپ نے اشيائے تجمل كى نمائشے لگاركھى ہے اور اپنے خودنمائي كے لئے ان كو اپنے گھرآنے كى دعوت ديتى ہيں؟ ايك دوسرے كے يہاں آمدو روفت ، آپسى تعلقات اور محبت كى خاطر اور تفريح كى غرض سے كى جاتى ہے نہ كہ فخر و مباہات اور خودنمائي كے لئے _ مہمان اپنا شكم پركرنے اور خوبصورت مناظرہ كا نظارہ كرنے كے لئے آپ كے گھر نہيں آتے ہيں بلكہ دعوت كو ايك قسم كى عزت افزائي سمجھتے ہيں _ وہ خود بھى اس قسم كى رقابتوں اور تجمل پرستى سے تنگ آگئے ہيں اور سادگى كو پسند كرتے ہيں ليكن ان ميں اتنى ہمت نہيں ہے كہ اس غلط رسم كا خاتمہ كرسكيں اور خود كو اس اختيارى قيد و بند سے آزاد كرليں _ اگر آپ ان كى سادگى كے ساتھ خاطر تواضع كريں تو نہ صرف يہ كہ ان كو برا نہيں لگے گا بلكہ خوش ہوں گے اور بعد ميں اس سادہ روش كى پيروى كركے بغير كسى تكلف اور پريشانى كے آپ كى بھى پذيرائي كريں گے _ ايسى صورت ميں آپ نہايت سادگى كے ساتھ دوستوں كے يہاں آمد ورفت كا سلسلہ جارى ركھ سكتى ہيں اور انس و محبت كى نعمت سے بہرہ مند ہوسكتى ہيں _ لہذا اس مشكل كو آسانى كے ساتھ حل كيا جا سكتا ہے البتہ كسى قدرہمت و جرات كى ضرورت ہے

دوسرى مشكل

مہماندارى كوئي آسان كام نہيں ہے _ بلكہ خواتين كے مشكل كاموں ميں سے ہے _ كبھى ايسا ہواہے كہ بيوى چند گھنٹوں كے اندر اندر كچھ مہمانوں كى خاطر تواضع كا انتظام كرنے پر مجبور ہے اسى سبب سے كھانے مرضى كے مطابق تيار نہيں ہوسكے ايسى حالت ميں ايك طرف مياں ناراض ہوتا ہے كہ ميں نے پيسہ خرچ كيا اور اس كے باوجود ميرى عزت مٹى ميں مل گئي _ دوسروں طرف بيوى ناراض ہے كہ ميں نے اتنى زحمت اٹھائي اس كے باوجود مہمانوں كے سامنے ميرى بے عزتى ہوگئي وہ لوگ مجھے بد سليقہ اور پھر ہٹز سمجھيں گے _ ان سب سے بدتر يہ كہ شوہر كى جھك جھك كے جواب ميں كيا كہوں ان ہى ، اسباب كى بناء پر كم ہى ايسى محفليں ہوتى ہيں جو بغير كسى ہنگامے اور الجھن و پريشانى كے اختتام پذيرہوں _ اور يہ امر باعث بنتا ہے كہ بہت سے لوگ مہماندارى سے گريز كرتے ہيں اور اس كے تصور سے ہى لرزتے ہيں _

ہم مانتے ہيں كہ مہماندرى آسان كام نہيں ہے ليكن اصل مشكل اس وجہ سے پيدا ہوتى ہے كہ ميزبان خاتون ، مہماندارى كے طور طريقوں سے اچھى طرح واقف نہيں اور چاہتى ہے كہ صرف دوتين گھنٹے كے اندر بہت سے مشكل اور دشوار كاموں كوانجام دے لے _ اگر مدبر اورتجربہ كارہے تو بہت خوبى اور آسانى كے ساتھ بہترين طريقے سے دعوت كا انتظام كرسكتى ہے _ اب ہم آپ كے سامنے مہماندارى كے دو نمونے پيش كررہے ہيں ، ان ميں سے جو آپ كہ بہتر معلوم ہوا سے منتخب كرسكتى ہيں :_
پہلا نمونہ : مياں گھر ميں داخل ہوتا ہے اور بيوى سے كہتا ہے شب جمعہ دس آدمى رات كے كھانے پر آئيں گے _ بيوى جسے گہ گزشتہ دعوتوں كى تلخياں ياد ہيں مہمانوں كا نام سن كرہى اس كا دل دھڑكنے لكتاہے اور وہ اعتراض كرتے ہيں _ مرد دلائل كے ذريعہ اور خوشامد كركے اس كوراضى كرتا ہے كہ يہ دعوت كرنا ضرورى تھا_ جس طرح بھى ہو اس دعوت كا انتظام كرو _ اس وقت سے جمعرات تك پريشانى اور اضطراب ميں گزرتے ہيں _ يہاں تك كہ جمعرات كادن آپہونچا _ اس روز دعوت كاانتظام كرنا ہے مياں يا بيوى سامان خريد نے كے لئے گھر سے باہر جاتے ہيں _ راستے ميں سوچتے ہيں كہ كيا كيا چيزيں خريد نا چاہئے _ آخر كاركئي طرح كى چيزيں خريد كردو پہر تك گھر آتے ہيں _ بيوى كا كام دوپہر كے بعد شروع ہوتاہے _ دوپہر كا كھانا بھى كھايا يا نہيں كھايا ، اٹھ كر كام ميں مشغول ہوجاتى ہے _ ليكن كام كوئي ايك دوتوہيں نہيں _ اپنے آپ كوگوناگوں كاموں كے انبار ميں گھر اپاتى ہے _ كيا كيا كرے اور كيانہ كرے _ مثلاً سبزياں صاف كرنا اور كاٹنا ہے_ آلو اور پياز سرخ كرنا ہے _ دال چننا ہے _ چاول چن كے بھيگنے كو ركھنا ہے _ گوشت كو صاف كركے قيمہ بنانا ہے _ دو تين قسم كے كھانے پكانا چاہتى ہے _ مرغ بھوننا ہے _ كباب بنانا ہے _ سالن پكانا ہے _ پلاؤ پكانا _ چائے كا سامان ٹھيك كرنا ہے _ برتن دھونا ہے _ ڈرائنگ روم كو ٹھيك ٹھاك كرنا ہے _ يہ سارے كام يا تو خود تنہا انجام دے يا كسى كى مدد لے بہر حال عجلت اور پريشانى كى حالت ميں كاموں ميں مشغول ہے _ مگر چھرى نہيں مل رہى ہے ادھر تلاش كرتى ہے _ سالن ہے تو ديكھتى ہے پياز نہيں _ چاول چڑھا ديا تو معلوم ہوانمك ختم ہوگيا ہے كسى كو نمك اور پياز خريدنے بھيجتى ہے _ كھانا پكانے كے لئے جس چيز كى ضرورت ہوتى ہے اس كو ڈھونڈنے ميں كچھ وقت صرف ہوتا ہے _ كبھى نوكر پر چيختى چلاتى ہے _ كبھى بيٹى كو ڈانٹتى پھٹكارتى ہے _ كبھى بيٹے كو برا بھلا كہتى ہے _ كھانا پكانے كے دوران اسٹو كاتيل يا گيس ختم ہوجاتى ہے _ اے خدا اب كيا كرے ؟
اسى حالت ميں دروازے كى گھنٹى بجتى ہے اور ايك ايك كركے مہمان آنا شروع ہوجاتے ہيں بيچارہ شوہر جو اپنى بيوى كى پريشانى اور اضطراب سے آگاہ ہے ، دھڑكتے دل سے مہمانوں كا استقبال كرتا ہے _ دعا سلام كے بعد چائے لانے جاتا ہے تو ديكھتا ہے ابھى تو چائے كا پانى بھى پكنے كو نہيں ركھا گيا ہے _ بيٹے يا بيٹى كو ڈانٹتا ہے كہ ابھى تك چائے كا پانى ابلنے كو كيوں نہيں ركھا گيا _ چائے تيار ہوئي تو معلوم ہوا كہ ابھى دودھ نہيں پكايا گيا ہے يا چائے كہ برتن نہيں نكالے گئے ہيں _ خداخدا كركے چند بار اندر باہر كے چكّر لگانے كے بعد چائے كى چند پيالياں مہمانوں كے سامنے ركھى جاتى ہيں _ نظريں مہمانوں پر ہيں ليكن دل باورچى خانے ميں لگا ہوا ہے كيونكہ معلوم ہے كہ باورچى خانہ ميں كيا ہنگامہ برپا ہے _
دوستوں كى پر لطف باتوں كا جواب پھيكى مسكراہٹ سے ديا جاتا ہے ليكن دل اس دعوت كے انجام سے خوفزدہ ہے _ سب سے بدتر توجب ہوتا ہے كہ مہمانوں ميں عورتيں بھى ہوں _ يا مدعو حضرات رشتہ داروں ميں سے ہوں ايسى حالت ميں ہر ايك مہمان پوچھتا ہے كہ آپ كى بيگم كہاں ہيں؟ شوہر جواب ديتا ہے كام ميں مشغول ہيں ، ابھى آتى ہيں _ كبھى بيوى مجبوراً كاموں كے بيچ ميں سے اٹھ كر ذرا دير كے لئے مہمانوں كے پاس چلى آتى ہے _ لرزتے دل اور خشك ہونٹوں كے ساتھ سلام اور مزاج پر سى كرتى ہے ليكن كيا كچھ دير ان كے پاس بيٹھ سكتى ہے ؟ فوراً عذركركے واپس آجاتى ہے _ آخر كار كھانا تيا رہوتا ہے ليكن وہ كھانے جو اس صورت سے تيار كئے گئے ہوں ان كا حال تو ظاہرہى ہے _ كھانا پكانے سے فرصت ملى تو اب سلام بنانے كا كام باقى ہے _ دہى كى بورانى بنانى ہے _ چٹنى اچاربرتنوں ميں نكالنا ہے _ كھانے كے برتنوں كو صاف كرنا ہے _ بدبختى تو يہ ہے كہ سامان اور برتنوں كى بھى كو ئي خاص جگہ نہيں ہے ہر چيز كوادھر ادھر سے تلاش كرنا ہے _ خير صاحب كھانا لگايا جاتا ہے _ مہمان كھانا كھاكررخصت ہوتے ہيں _ ليكن نتيجہ كيا ہوتا _ كسى چيز ميں نمك تيز ہے كسى ميں نمك پڑاہى نہيں ہے _ كوئي چيز جل گئي _ كچھ كچارہ گيا _ گھبراہٹ كے مارے بعض ڈشنر كو لانا ہى بھول گئيں _ بيوى تقريباً بارہ بجے رات كو كاموں سے فراغت پاتے ہے ليكن تھكى پريشان _ دو پہر سے اب تك ايك لمحہ بھى سر اٹھانے كاموقعہ نہيں ملا _ اتنى بھى فرصت نہيں ملى كہ مہمانوں كے پاس بيٹھ كر ان سے ذرا دير باتيں كرتى _ حتى كہ ٹھيك سے سلام اور احوال پرسى بھى كرسكى ليكن مرد كو سوائے پريشانى اور غم و غصہ كے كچھ ہاتھ نہ لگا _ اتنا پيسہ خرچ كرنے كے بعد بھى كھانا ٹھيك سے نہيں پكا _ دعوت كركے پشيمانى اٹھانى پڑى ، ممكن ہے غم و غصہ كى شدت سے جھگڑا كرے اور تھكى ہارى بيوى كو سخت سست كہے _ اس طرح كى دعوت سے نہ صرف يہ كہ مياں بيوى كو كوئي فائدہ نہيں ہوتا بلكہ اكثر اوقات شديد اختلاف اور كشمكش كا باعث بنتا ہے اگر خيريت گزرگئي توطے كرليتے ہيں كہ آئندہ كبھى ايسا شوق نہيں كريں گے _
مہمان بھى چونكہ ميزبانوں كى پريشانى اور اضطرابى كيفيت سے باخبر ہوجاتے ہيں ان كو بھى اچھا نہيں لگتا اور كھانے پينے ميں ذرا بھى لطف نہيں آتا _ اپنے دل ميں كہتے ہيں كاش ايسى محفل ميں نہ آئے ہوتے بلاوجہ ہى ميزبان كو ہمارى وجہ سے پريشانى اٹھانى پڑى _
يقين سے قارئين كرام ميں سے كسى كو بھى ايسى دعوت اچھى نہيں لگے گى جو درد سر بن جائے اور آپ بھى اس ميں شركت سے گريز كريں گے _
كيا آپ جانتى ہيں ان تمام پريشانيوں كى وجہ كيا ہے ؟
اس كى وجہ صرف زندگى بدنظمى اور مہماندارى كے فن سے عدم واقفيت ہے ورنہ مہماندارى اتنا بھى دشوار كام نہيں ہے _
اب ايك اور نمونہ پر توجہ فرمايئے
مرد گھر ميں داخل ہوتا ہے بيوى سے كہتا ہے ميں نے جمعہ كى رات كو دس افراد كو كھانے كيدعوت دى ہے _ بيوى جواب ديتى ہے بہت اچھا كيا _ كيا كيا چيزيں تياركروں ؟ اس كے بعد دونوں باہم مشورہ كركے كھانے كى فہرست تيار كرتے ہيں اس كے بعد نہايت صبر و حوصلہ كے ساتھ دعوت كے لئے جن چيزوں كى ضرورت ہے اس كو مع مقدار كے ايك كا غذ پرنوٹ كرليتے ہيں _ ايك مرتبہ پھر اچھى طرح اس فہرست كو پڑھ ليتے ہيں كہ كہيں كوئي چيز رہ تو نہيں گئي _ دوبارہ اس كا جائزہ لينے كے بعد ان ميں سے جو چيزيں گھر ميں موجود ہيں ان كو كاٹ كر جن چيزوں كو خريدنا ہے اس كو ايك الگ كاغذ پر لكھ ليتے ہيں _ اولين فرصت ميں ان چيزوں كو خريد كرركھ ليتے ہيں ، جمعرات كے دن كہ ابھى مقررہ دعوت ميں ايك روز باقى ہے ، بعض كام انجام دے لئے ، مثلاً مياں بيوى اور بچوں نے فرصت كے وقت تعاون سے كام ليتے ہوئے گھر كى صفائي كر ڈالى _ سبزياں صاف كركے ركھ ليں _ چاول، دال كو چن ليا نمك دان ميں نمك بھر كے اس كى جگہ پر ركھ ديا _ ضرورت كے برتنوں كو نكال كے دھوليا _ مختصر يہ كہ جو كام پہلے سے انجام ديئےا سكتے ہيں ان كو تفريح كے طور پر سب نے مل كركرليا _ (بعض ڈشنر مثلاً فرينى يا دوسرى كوئي ميٹھى ڈش ايك دن پہلے تيار كركے فريج ميں ركھى جا سكتى ہے _ كبابوںكا قيمہ پيس كر فريج ميں محفوظ كيا جا سكتاہے ) جمعہ كى صبح كوناشتے سے فراغت كے بعد بعض كام انجام دے لئے مثلاً گوشت كے ٹكڑے كاٹ لئے _ مرغ كوصاف كركے بھوں ليا _ پياز كاٹ كے سرخ كرلى _ كھانوں كے مصالحے پيس لئے چاول بھكوديئے مختصر يہ كہ كچھ كام دو پہر سے پہلے انجام دے لئے _ ظاہر ہے ، جب يہ سارے كام صبر و حوصلے كے ساتھ انجام ديئےائيں گے تو بيوى كيلئے چنداں مشكل نہ ہوگى كہ باقى كاموں كو بھى انجام دے اور امور خانہ دارى كے دوسرے كاموں كو بھى آسانى سے كرسكے _ دو پہر كا كھانا كھانے كے بعد تھوڑا سا آرام كركے بقيہ كاموں ميں مشغول ہوگئيں _ كام زيادہ نہيں ہے كيونكہ اكثر كاموں كو توپہلے ہى كركے ركھ ليا ہے _ ساراسامان بھى ترتيب و سليقہ ہے ركھا ہے _ ايك دو گھنٹے كے اندر بغير كسى چيخ پكار اور دوڑبھاگ كے باقى كام انجام دے لئے _ اس طرح سے كہ رات كے لئے كوئي كام باقى نہ بچا _ اس كے بعد خود صاف ستھرے كپڑے پہن كرتيار ہوگئيں _ مہمانوں كے آنے كا وقت ہواتو پہلے سے چائے كا پانى ابلنے كو ركھديا _ اگر مہمان رشتہ دار اور محرم ہيں تو ان كے استقبال كيلئے خود آگےبڑھيں اور بغير كسى فكر و تردد كے ان كى خاطر مدارات ميں لگ گئيں _ بيچ ميں كبھى كبھى باورچى خانہ كا بھى ايك چكر لگاليا _ كھانے كے وقت نہايت اطمينان كے ساتھ سارا كھانا تيار ہے اگر ضرورى ہواتو شوہر اور بچوں سے بھى اس وقت مدد لے لى _ جلدى سے آسانى كے ساتھ كھانا چن ديا گيا _ مہمان بھى انتہائي خوشى و سكون كے ساتھ كھانا كھانے ميں لذت محسوس كريں گے اور اس طرح مسرت و انبساط كے ماحول ميں دعوت ختم ہوگئي _
نتيجہ : مہمان لذيذ اور مزيدار كھانوں كى لذت كے ساتھ ساتھ ، انس و محبت كى نعمت سے بھى لطف اندوز ہوں گے اور پر مسرت ماحول ميں فرحت حاصل كريں گے _ اس رات كى خوشگوار يادوں اور ميزبان كے بشاش چہرہ كو فراموش نہيں كريں گے _ ميزبانوں كى گرمجوشى اورخاتون خانہ كے سليقے كى تعريف كريں گے _ مياں بھى نہايت اطمينان و سكون كے چند گھنٹے مہمانوں كے ساتھ گزاركرسالم اور بہترين تفريح كرليتا ہے ،چونكہ اپنے دوستوں كى اچھى طرح سے خاطر مدارات كر سكاہے اس لئے خوش و خرّم ہے اور ايسى باسليقہ بيوى كے وجود پر جس نے اپنے ذوق و سليقہ سے ايسى عمدہ دعوت كا اہتمام كيا ہے فخركرتا ہے اور ايسى لائق بيوى اور گھر سے اس كى دلچسپى اور زيادہ بڑھ جاتى ہے _
بيوى نے بھى چونكہ صبر و سكون كے ساتھ دعوت كا انتظام كيا تھا اس لئے وہ بھى تھكن سے چور، چور نہيں ہے غصہ اور پريشانى كے عالم ميں نہيں ہے اپنے شوہر اور مہمانوں كے سامنے سربلند ہے اور خوش ہے كہ بغير كسى پريشانى اور الجھن كے مہمانوں كى اچھى طرح سے خاطر تواضع كى گئي _ اپنى لياقت اور سليقے كا ثبوت دے كر اپنے شوہر كے دل كو اپنے بس ميں كرليتى ہے _ ان دونوں نموں كو ملاحظہ كرنے كے بعد آپ غور كريں كہ كون سا طريقہ كا رد رست تھا اور آپ كس كا انتخاب كريں گى _

امين خانہ

گھر كے اخراجات كا انتظام عموماً مرد كے ذمہ ہوتا ہے _ مرد شب و روز محنت كركے اپنے خاندان كى ضروريات پورى كرتا ہے _ اس دائمى بيگارى كو ايك شرعى اور انسانى فريضہ سمجھ كروں و جانسے انجام ديتا ہے _ اپنے خاندان كے آرام و آسائشے كى خاطر ہر قسم كى تكليف و پريشانى كو خندہ پيشانى سے برداشت كرتا ہے اور ان كى خوشى ميں لذت محسوس كرتا ہے _ ليكن گھر كى مالكہ سے توقع ركھتا ہے كہ پيسے كى قدروقيمت سمجھے اور بيكار خرچ نہ كرے _ اس سے توقع كرتا ہے كہ گھركے اخراجات ميں نہايت دل سوزى اور عاقبت انديشى سے كام لے _ يعنى زندگى كى ضروريات اور اہم چيزوں كى درجہ بندى كركے ، ضرورى خرچوں مثلاً خوراك ، ضرورى پوشاك ، مكان كا كرايہ ، سجلى ، پانى ڈاكٹر و دوا كے اخراجات كو تمام دوسرے امور پر ترجيح دے اور نيم ضرورى چيزوں مثلاً گھر كے سامان و غيرہ كو دوسرے نمبر پر ركھے اور غير ضرورى چيزوں كو تيسرے نمبر پرركھے ، فضول خرچى ، اسراف اور بيجا بخششوں كو وہ ايك قسم كى ناقدرى اور ناشكرى سمجھتا ہے _
مرد كو اگر بيوى پر اعتماد ہوجائے اور سمجھ لے كہ اس كى محنت كى كمائي كو فضول خرچيوں ميں نہيں اڑايا جائے گا تووہ فكر معاش اور آمدنى بڑھانے ميں زيادہ دلچسپى لے گا اور خود بھى تن پرورى اور فضول خرچى سے گريز كرے گا ليكن اگر اپنى محنت كى كمائي كو برباد ہوتے ديكھتا ہے كہ گھر والى غير ضرورى لباس اور اپنى آرائشے اور زيب وزينت كے اسباب كو تمام ضرورى چيزوں پر مقدم سمجھتى ہے اور مشاہدہ كرتا ہے كہ رات دن محنت كركے جو كچھ كماكرلاتاہے وہ غير ضرورى اشياء پر خرچ ہوجاتا ہے اور ضرور ى اخراجات كے لئے ہميشہ پريشان رہنا پڑتا ہے اور قرض لينے كى نوبت آجاتى ہے اور اس كى خون پسينے كى كمائي مال غنيمت كى طرح بيوى بچوں كے ہاتھوں لٹا ى جارہى ہے ايسى صورت ميں گھر پر سے اس كا اعتماد اٹھ جاتا ہے اور محنت مشقت كرنے سے بيزار ہوجاتا ہے _ اپنے دل ميں سوچتا ہے كہ كوئي ضرورت ہى نہيں ہے كہ ميں اس قدر زحمت اٹھاكركماكے لاؤں اورناقدرى كرنے والوں كے حوالے كردوں كہ فضول خرچيوں ميں پيسے اڑاديں _ ميں ضروريات زندگى مہيا كرنے اور عزت و آبرو قائم ركھنے كے لئے محنت كرتا ہوں ليكن ميرے گھروالوں كو سوائے فضول خرچى اور ہوا وہوس كے اور كچھ فكر ہى نہيں ہے _

ممكن ہے رفتہ رفتہ افكار كے نتيجہ ميں وہ بھى عياشى اور فضول خرچى كرنے لگے اور آپ كى زندگى كا شيرازہ بكھر جائے
خواہر عزيز اگر آپ كا شوہر جو كچھ كماكرلاتاہے وہ سب آپ كے حوالے كرديتا ہے تو يہ نہ سمجھئے كہ اس كى حقيقى مالك آپ ہوگئيں _ بلكہ شرعاً اور قانوناً آپ كا شوہر مالك ہے _ آپ گھر كى امين ہيں اس لئے تمام اخراجات اس كى مرضى و اجازت سے انجام پانے چائيں _ اس كى مرضى كے بغير آپ كو حق نہيں كہ كسى كو كوئي چيز دے ديں يا كسى كے يہاں تحفہ و سوغات لے جائيں _ حتى كہ اپنے يا اس كے رشتہ داروں كو بھى اس كى مرضى كے بغير تحفے تحائف نہ ديں _ آپ اپنے خاندان كى امانت دار ہيں اور اس سلسلے ميں آپ پر ذمہ دارى عائد ہوتى ہے اگر آپ خيانت كريں گى تو روز قيامت اس سلسلے ميں آپ سے بازپرس ہوگى _
پيغمبر اسلام صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : بيوى اپنے شوہر كے اموال كى نگہبان اور امانت دار ہوتى ہے اور اس سلسلے ميں اس كى ذمہ دارى ہوتى ہے _
ايك امور موقع پر آپ ارشاد فرماتے ہيں : تم ميں سے بہترين عورت وہ ہے جو اپنے بدن ميں خوشبو لگائے _ مزيدار كھانے تيار كرے _ گھر كے اخراجات ميں كفايت شعارى سے كام لے _ ايسى خاتون كا شمار خدا كے كاركنوں اور عمال ميں ہوگا اور جو شخص خدا كے لئے كام كرے اسے ہرگز شكست اور پشيمانى كا سامنا نہيں كرنا پڑے گا _
ايك عورت نے حضرت رسول خدا (ص) سے سوال كيا كہ شوہر كے تئيں بيوى كے كيا فرائض ہيں؟ آپ نے فرمايا: ا س كى مطيع ہو _ اس كے كہنے كى خلاف ورزى نہ كرے اور بغير اس كى اجازت كے كوئي چيز كسى كو نہ دے _ 
آنحضرت (ص) كا ارشاد گرامى ہے : تم ميں سے بہترين عورت وہ ہے جو كم خرچ ہو _ 

خواتين كے مشاغل

يہ صحيح ہے كہ خاندان كے اخراچات پورے كر نا مردوں پرواجب ہے اور خواتين كى اس سلسلے ميں شرعاً كوئي ذمہ دارى نہيں ہے ليكن عورتوں كو بھى كوئي نہ كوئي كام يا مشغلہ اپنانا چاہئے
اسلام ميں بيكار اور خالى بيٹھے رہنے كى مذمت كى گئي ہے _
حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں : خداوند عالم زيادہ سونے اور زيادہ فراغت كو ناپسند فرماتا ہے _
امام جعفر صادق عليہ السلام ايك اور موقعہ پر فرماتے ہيں : زيادہ نيند ، انسان كے دين ودنيا كو تلف كرديتى ہے _
خواتين عالم كى سردار حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا بھى گھر ميں كام كرتى تھيں اور محنت مشقّت كرتى تھيں _
انسان خواہ ضرورت مند ہو يا آسودہ حال ، اس كو كسى نہ كسى كام اور مشغلے ميں لگے رہنا چاہئے ، اور اپنے اوقات كو بيكار و بے مصرف برباد نہيں كرنا چاہئے ، بلكہ كام كرے اور دنيا كو آباد كرے اگر ضرورت مند ہے تو اپنى آمدنى كو اپنے گھريلو اخراجات پر خرچ كرے اور اگر ضرورتمند و نادار نہيں ہے تو حاجتمند وں كى امداد اور نيك كاموں ميں خرچ كرے _ بيكاري، تھكن او ررنج و غم پيد اكرتى ہے _ بہت سى جسمانى و نفسياتى بيمارياں اور اخلاقى بدعنوانياں اسى كے سبب ظہور ميں آتى ہيں _
خواتين كے بہترين مشغلے ، گھر كر ہستى كے كام، شوہر كى ديكھ بھال ، اور بچوں كى پرورش و غيرہ جيسے امور ہيں جو كہ گھر كے اندر ہى انجام پاتے ہيں _ ہنرمند خواتين اپنے حسن تدبر اور سليقے سے اپنے گھر كو بہشت برين ، نيك بچوں كى تعليم و تربيت گاہ اور زندگى كى دوڑ ميں مشغول اپنے محنتى شوہر كے لئے بہترين آسائشے گاہ بنا سكتى ہيں اور يہ كام نہيات عظيم اور قابل احترام ہے _
رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : عورت كا جہا د يہى ہے كہ وہ شوہر كى ديكھ بھال اچھى طرح كرے _
حضرت ام سلمہ نے آنحضرت (ص) سے پوچھا كہ : عورت كے گھر ميں كام كرنے كى كس قدر فضيلت ہے ؟
فرمايا : ہر وہ عورت جو امور خانہ دارى كے سلسلے ميں اصلاح كى خاطر اگر كوئي چيز ايك جگہ سے اٹھاكر دوسرى جگہ ركھ دے ، خدا اس پر رحمت كى نظر فرمائے گا اور جو شخص خدا كا منظور ہوجائے ، عذاب الہى ميں گرفتار نہيں ہوگا ''_
حضرت ام سلمہ نے عرض كيا : يا رسول اللہ ميرے ماں باپ آپ پر قربان ، عورتوں كے ثواب كے متعلق مزيد تفصيل بتايئے
رسول خدا (ص) نے فرمايا: جب عورت حاملہ ہوتى ہے خدا اس كو اس شخص كا سا اجر عطا فرماتا ہے جو اپنے نفس اور ماں كے ساتھ خدا كى راہ ميں جہاد كرتا ہے جس وقت بچے كو جہنم ديتى ہے ، اس سے خطاب ہوتا ہے كہ تمہارے گناہ معاف كرديئےئے اپنے اعمال پھر سے شروع كرو _ جب اپنے بچے كو دودھ پلاتى ہے ، ہر مرتبہ دودھ پلانے كے عوض اس كے نامہ اعمال ميں ايك غلام آزاد كرنے كا ثواب لكھا جاتا ہے _
گھر كے كام كاج پنٹانے كے بعد خواتين كو فرصت كے اوقات بھى ميسر آتے ہيں _ ان خالى اوقات كو بھى بيكار صرف نہيں كرنا چاہئے _ ان اوقات كا بہترين طريقے سے مصرف كريں او راپنے لئے كچھ مشاغل منتخب كرليں اور اپنے آپ كو مشغول ركھيں _ مثلاً مفيد كتابيں پڑھ سكتى ہيں _ سودمند موضوعات پر تحقيق و جستجو كركے اپنى معلومات ميں اضافہ كرسكتى ہيں _ اپنى تحقيق و مطالعہ كے نتائج كو مقالہ يا كتاب كى صورت ميں قلمبند كرسكتى ہيں تا كہ دوسرے اس سے استفادہ كريں _ مختلف ہنروں مثلاً مصوّرى ، خطاّطى ، كشيدہ كاري، سلائي ، بنائي جيسے كاموں ميں اپنے وقت كا مفيد و كارآمد بناسكتى ہيں _ ان كاموں كے ذريعہ معاشى طور پر اپنے خاندان كى مدد بھى كرسكتى ہيں اور معاشرہ كى اقتصاديان ميں بھى اہم كردار ادا كرسكتى ہيں كاموں ميں مصروف رہ كر بہت سى نفسياتى بيماريوں ، اور اعصابى كمزوريوں سے بھى كسى حد تك محفوظ رہ سكتى ہيں _
امير المومنين حضرت على (ع) فرماتے ہيں خدا اس مومن كو ، جو ايماندارى كے ساتھ كسى پيشےيا كام ميں مشغول رہتا ہے ، پسند فرماتا ہے '' _
بہر حال يہ چيز خود خواتين كے حق ميں ہے كہ كسى نہ كسى كام يا مشغلے ميں مصروف رہيں اور ان كے لئے بہترين كام وہ ہيں جنھيں گھر كے اندر انجام دے سكيں تا كہ امور خانہ دارى اور شوہرو بچوں كى ديكھ بھال بھى اچھى طرح اور آسانى كے ساتھ كرسكيں _
البتہ بعض خواتين پسند كرتى ہيں يا اس بات كى ضرورت محسوس كرتى ہيں كہ گھر كے باہر كوئي كام كريں خواتين كے لئے بہترين اور سب سے مناسب و موزون پيشے ٹيچنگ اور نرسنگ كے ہيں _ كنڈرگارڈن ميں چھوٹے چھوٹے بچوں كى تربيت اور اسكول و كالج ميں لڑكيوں كو پڑھانا اور ان كى تربيت كرنا ايك نہايت قابل قدر كام ہے جو خود عورت كے نازك و لطيف وجود سے بھى مطابقت ركھتا ہے _ يا عورتوں كے امراض كى ڈاكٹر بنيں يا نرسنگ كے پيشے كا انتخاب كريں _ اس قسم كے پيشے خواتين كى مہربان اور لطيف و نازك طبيعت سے مناسبت ركھتے ہيں نيز ان كى انجام دہى ميں غير مردوں كے ساتھ زيادہ ربط ضبط ركھنے كى ضرورت نہيں پڑتى يا بہت كم ہوتى ہے _
جو خواتين گھر سے باہر كام كرنا چاہتى ہيں ان كو مندرجہ ذيل نكات پر توجہ كرنى چاہئے :
1_ شغل كے انتخاب ميں اپنے شوہر سے صلاح و مشورہ ليجئے اور اس كى اجازت كے بغير كام نہ كيجئے يہ امر خاندان كے سكون كو درہم برہم كرنے كا سبب بنتا ہے _ آپ اور آپ كے بچوں كى زندگياں تخل ہوجاتى ہيں _ يہ حق شوہر كو حاصل ہے كہ اجازت دے يا نہ دے اور اس قسم كى عورتوں كے شوہر كو نصيحت كى جاتى ہے كہ اگر ان كى بيويوں كے شغل ميں كوئي حرج نہ ہو تو ہٹ دھرمى سے كام نہ ليں اور اجازت دے ديں كہ وہ اپنى پسند كے مطابق كام كرے _سماجى خدمت بھى انجام دے اور گھر كى اقتصادى مدد بھى _
2_ گھر سے باہر اور جہاں كام كرتى ہوں اپنے مكمل اسلامى حجاب و پردے كا لحاظ ركھيں _ بغير كسى آرائشے كے سادہ طريقے سے كام پر جائيں _ حتى الامكان غير مردوں سے خلط ملط ہونے اور ان سے ربط ضبط ركھنے سے اجتناب كريں _ آفس ، كام اور خدمت كى جگہ ہے نہ كہ خود نمائي اور باہمى مقابلےكى انسان كى شخصيت كى تعمير لباس اور زيورات سے نہيں بلكہ متانت و سنجيدگى اور اپنے كام ميں مہارت ركھنے اور فرائض كى انجام دہى سے ہوتى ہے _ اپنے عمل و كردار سے ايك مسلمان خاتون كے وقار و سنجيدگى كا تحفظ كيجئے خود بھى با عزت طور سے رہئے اور اپنے شوہر كے لطيف احساسات و جذبات كو بھى مجروح نہ كيجئے _ اپنے بھڑ كيلے خوبصورت كپڑوں ، زيورات اور سامان آرائشے كو گھر ميں اپنے كيلئے استعمال كيجئے _
3_ جب آپ گھر سے باہر كام كرتى ہيں اسى كے ساتھ آپ كے شوہر اور بچے آپ سے يہ بھى توقع كرتے ہيں كہ خانہ دارى اور شوہر و بچوں كے كاموں كى طرف سے غفلت نہ برتيں _ اپنے شوہر كے تعاون و مدد سے گھر كى صفائي ، كھانا پكانے ، برتنوں اور كپڑوں كى دھلائي _ اور گھر كے ديگر كاموں كا انتظام كيجئے _ اور مناسب مواقع پر سب مل كر ان كاموں كو انجام ديجئے _ آپ كے گھر كا انتظام اور دوسرے لوگوں كے گھروں كى مانند ، بلكہ ان سے بہتر طريقے سے انجام پانا چاہئے _ گھر كے باہر كام كرنے كا مطلب يہ نہيں ہونا چاہئے كہ گھر كے كاموں ميں آپ ہاتھ نہ لگائيں اور آپ كے شوہر و بچے پريشان رہيں ، گھر آپ كى آسائشے گاہ ہے اور اپنى آسائشے گاہ كى جانب سے غفلت نہ برتيں _
كام كرنے والى خواتين كے شوہروں كوبھى نصيحت كى جاتى ہے كہ گھر كے كاموں اور بچوں كى پرورش ميں اپنى بيويوں كے ساتھ لازمى طور پر تعاون سے كام ليتے ہوئے مدد كريں _ ان سے اس بات كى توقع نہ كريں كہ نوكرى بھى كرے اور گھر كے كام بھى اكيلے انجام دے _ اس قسم كى توقع كرنا نہ تو شرعاً ہى جائز ہے اور نہ ہى انصاف پسند ضمير اسے گوارا كرے گا اور نہ ہى ازدواجى زندگى كے اصولوں اور محبت ووفادارى كى روے جائز ہے _
انصاف كا تقاضا تو يہ ہے كہ گھر كے كاموں كو آپس ميں بانٹ ليں اور ان ميں سے ہر يك حالات اور وقت كى مناسبت سے گھر كے كاموں كى ذمہ دارى لے اور اسے انجام دے _
4_ اگر آپ بچے والى ہيں تو اسے يا تو نرسرى ميں داخل كيجئے يا كسى قابل اعتبار اور ہمدرد و مہربانشخص كے پاس چھوڑ كراپنے كام پرجايئے بچے كو گھر يا كمرے ميں تنہا چھوڑ كر كام پر جانا بيحد خطرناك كام ہے _ مختلف احتمالى خطرات كے علاوہ ، تنہائي ميں بچہ ڈرسكتا ہے اور نفسياتى بيماريوں كا شكارہوسكتا ہے _
5_ اگر آپ اپنے پيشے كو تبديل كركے دوسراكام اختيار كرنے كى ضرورت محسوس كرتى ہيں تواپنے شوہر سے ضرور صلاح و مشورہ كيجئے _ اور اس كى اجازت ورائے سے كام كيجئے _ اگر وہ موافقت نہ كرے تو اس كام كو اختيار نہ كيجئے _ وہ موافقت كردے تو كوشش كيجئے كہ ايسے كام كا انتخاب كريں جس ميں غير مردوں سے كم سے كم رابطہ قائم ركھنا پڑے كيونكہ يہ چيز نہ تو آپ كے ہى حق ميں سودمند ہے نہ ہى سماج كے لئے _ ہر حال ميں اپنے اسلامى حجاب كا ہميشہ دھيان ركھئے نيز ہميشہ گھر سے باہر سادہ اور بغير كسى ميك اپ اور آرائشے كے نكليئےاپنے فرصت كے اوقات كو ضائع نہ كيجئے

خانہ دارى كے كم كاج اتنے زيادہ ہوتے ہيں كہ ايك خاتون اگر ان فرائض كو اچھى طرح سے انجام دينا چاہے تو اس كا زيادہ تروقت اسى ميں صرف ہوجاتا ہے خصوصاً اگر چھوٹے بڑے تلے اوپر كے كئي بچے بھى ہوں_ اس كے باوجود عورتوں كو تھوڑى بہت فرصت توملى ہى جاتى ہے _
ہر شخص اپنے فرصت كے اوقات كو مختلف طريقے سے گزارتا ہے _ كچھ خواتين ان اوقات كو يونہى برباد كردتى ہيں اور كوئي سودمند كام انجام نہيں ديتيں _ يا بغير كسى مقصد كے سڑكوں كے چكر لگاتى رہتى ہيں يا كوئي دوسرى عورت مل جاتى ہے اس سے باتوں ميںمشغول ہوجاتى ہيں _
يا ايسے گانے سنتى ہيں كہ جن سے سوائے تضيع اوقات ، اعصابى كمزورى اور اخلاقى گراوٹ كے اور كوئي نتيجہ برآمد نہيں ہوتا _ اس قسم كے لوگ يقينا نقصان اٹھاتے ہيں كيونكہ اول تو فرصت كے اوقات بھى انسان كى عمر ميں شمار ہوتے ہيں اور ان كو تلف كردينا پشيمانى كا باعث ہوتا ہے _ انسان كى زندگى اتنى مختصر ہوتى ہے كہ ابھى آنكھ كھولى نہيں كہ بند كرنے كا وقت آجاتا ہے _ حيرت كامقام ہے اگر تھوڑا سا پيسہ كھوجاتا ہے تو ہم افسردہ و غمگين ہوجاتے ہيں ليكن عمر عزيز كو تلف كركے ہميں
كوئي غم محسوس نہيں ہوتا ايك عاقل انسان اپنى گراں بہا عمر كے گھنٹوں بلكہ لمحوں كو بھى غنيمت سمجھ كر ان سے زيادہ استفادہ كرتا ہے _ فرصت كے اوقات كو كس قدر مفيد و با مقصد بنايا جاسكتا ہے دوسرے يہ كہ بيكار بيٹھنا خود نقصان وہ ہے اور اس كے برے نتائج بر آمد ہوتے بہت سى نفسياتى اور اعصابى بيمارياں ، جن كى اكثر عورتوں كو شكايت رہتى ہے ، خالى اور بيكار رہنے كے سبب پيدا ہوجاتى ہيں _ بيكار آدمى كا ذہن ادھر ادھر بھٹكتارہتا ہے اور غم و غصہ پيدا كرتا ہے _ غم و غصہ اعصاب كو كمزور اور روح كو بے چين كرتا ہے _ وہ انسان خوش نصيب ہے جو كام ميں غرق رہتا ہے اور وہ انسان بد قسمت ہے جو خالى بيٹھا رہتا ہے اور اپنى خوش بختى اور بدبختى كے بارے ميں سوچتا رہتا ہے كاموں ميں مشغول رہنا بہت فرحت بخش عمل ہے _ بيكار لوگ زيادہ تر مضمحل اور افسردہ رہتے ہيں _ كيا يہ چيز باعث تاسف نہيں تاسف نہيں كہ انسان اپنى قيمتى زندگى كو بيكار برباد كردے اور اس سے كوئي نتيجہ حاصل نہ كرے
پيارى بہنو آپ بھى اپنے فرصت كے اوقات سے اگر چہ كم اور مختصر ہى كيوں نہ ہوں ، بيشمار فائدے اٹھاسكتى ہيں ، علمى و ادبى كام كرسكتى ہيں _ اپنے ذوق كے مطابق اور اپنے شوہر سے مشورہ كركے ايك مضمون كا انتخاب كرليجئے اس مضمون سے متعلق كتابيں فراہم كيجئے اور فرصت كے لمحات ميں ان كا مطالعہ كيجئے اور روز بروز اپنے علم اور معلومات ميں اضافہ كيجئے _
مضمون كا انتخاب ،خود آپ كے ذوق سے تعلق ركھتا ہے _ فزيكس، كميسٹري، ہيئت ونجوم ، سائيكلوجى ، سوشيالوجى ، قانون، تفسير قرآن، فلسفہ و كلام، علم اخلاق ، تاريخ و ادب ، ان ميں سے كسى بھى مضمون يا كسى دوسرے مضمون كا انتخاب كرسكتى ہيں اور اس پر تحقيق و مطالعہ كرسكتى ہيں _ جب اپ كتاب پڑھنے كى عادى ہوجائيں گى تو كتاب كے مطالعہ ميں آپ كو لذت محسوس ہوگى اور اس حقيقت كو درك كرليں گى كہ كتابوں ميں كس قدر دلچسپ اور عمدہ مطالب موجود ہيں _
اس طرح آپ بہترين طريقے سے سرگرم عمل بھى رہ سكتى ہيں اور تفريح كا لطف بھى لے سكتى ہيںروز بروز آپ كے فضل و كمال ميں اضافہ ہوگا اور اگر ہمت سے كام لے كر اس عمل كو جارى ركھا تو اس سبجيكٹ ميں مہارت پيدا كرسكتى ہيں اور قابل قدر علمى و ادبى خدمات انجام دے سكتى ہيں _ مقالے لكھ كر اخبار ووسائل ميں شائع كر اسكتى ہيں _ مفيد كتابيں لكھ سكتى ہيں تا كہ آپ كى ذہنى و قلمى كاوشوں سے دوسرے بھى استفادہ كريں اس وسيلے سے آپ كى شخصيت ميں نكھار پيدا ہوگا اور آپ كا شمار ايك قابل فخر ہستى ميں ہوگا _ اس كے ذريعہ آپ كى آمدنى بھى ہوسكتى ہے _
يہ خيال نہ كريں كہ امورخانہ دارى كے ساتھ ساتھ اتنے بڑے كام انجام نہيں ديئےا سكتے _ يہ خيال صحيح نہيں ہے _ اگر كوشش و ہمت سے كام ليں تو يقينا كاميابى آپ كے قدم چومے گى _ يہ نہ سوچيں كہ عظيم خواتين نے جو گران قدر آثار و كتب بطور يادگار چھوڑى ہيں وہ بيكار رہتى تھيں _ جى نہيں وہ بھى گھر كے كام كاج انجام ديتى تھيں ليكن اپنے خالى اوقات كو يونہى تلف نہيں كرتى تھيں _
مسنر ڈورتھى جو گراں قدر كتاب كى مصنّفہ ہے اور اس كى كتاب بہت مقبول ہوئي اور بڑى تعدا د ميں فروخت ہوتى ہے ، ايك گھر يلو خاتون تھى _ اپنے امور خانہ دارى كو بخوبى انجام ديتى تھى اور سائينسى تحقيقات ميں اپنے شوہر كى مدد بھى كرتى تھى اور خود بھى مطالعہ و تاليف ميں مشغول رہتى _ وہ لكھتى ہے : ميں نے اس كتاب كا بڑا حصہ ، روزانہ جب ميرا چھوٹا بچہ سوجاتا تھا ، تو دو گھنٹے كى مہلت ملنے پر لكھا ہے بہت سے ضرورى مطالعہ ميں اس وقت انجام ديتى تھى جب ميں بيوٹى سيلوں ميں اپنے بال سكھانے كيلئے بال سكھانے والى مشين كے نيچے بيٹھتى تھى _ 
مشہور و معروف دانشوروں اور مصنفوں كى صف ميں ايسى عظيم خواتين بھى ملتى ہيں جنھوں نے زبردست علمى خدمات انجام ديئےيں اور عظيم آثار بطور يادگار چھوڑے ہيں _ آپ بھى اگر ہمت و استقامت سے كام ليں تو مردوں كے دوش بدوش ترقى كرسكتى ہيں _ اگر آپ كے شوہر محقق و دوانشور ہيں تو آپ علمى كاموں ميں ان كى مدد كرستى ہيں يا مشتركہ طور پرتحقيق و مطالعہ كا كام كرسكتي
ہيں كيا يہ افسوسناك بات نہيں كہ ايك پڑھى لكھى خاتون ، ازدواجى زندگى ميں قدم ركھنے كے بعد اپنى سالہا سال كى محنت كو يونہى گنوادے اور پڑھنے لكھنے سے دستبردار ہوجائے حضرت على (ع) فرماتے ہيں _'' علم و دانش سے بہتر كوئي خزانہ نہيں''
حضرت امام باقر(ع) فرماتے ہيں : جو شخص اپنے شب و روز كو علم حاصل كرنے پر صرف كرے ، خدا كى رحمت اس كے شامل حال رہے گى _
البتہ اگر آپ كو مطالعہ كا شوق نہيں ہے تو كوئي ہنر يا دستكارى سيكھ ليجئے _ اور فرصت كے وقت اس ميں مشغول رہئے _ مثلاً سلائي ، كڑھائي ، بنائي، ڈرائنگ، كپڑوں اور كاغذوں كے پھول بنانا و غيرہ كارآمد ہنرہيں _ ان ميں سے جو آپ كو پسند ہو اس ميں مہارت پيدا كيجئے _ اور اسے انجام ديتى رہئے _ اس طريقے سے آپ كا وقت فالتو باتوں ميں ضائع نہ ہوگا _ آپ كا ذوق و ہنر بھى ظاہر ہوگا اس سے آپ كى آمدنى بھى ہوسكتى ہے اور اپنے گھر كے بجٹ ميں مدد كرسكتى ہيں _
اسلام ميں دستكارى كے كاموں كو عورتوں كے لئے اچھامانا گيا ہے _ حضرت رسول خدا (ص) فرماتے ہيں :'' سوت كاتنے كا كام عورتوں كى سرگرمى كے لئے اچھا ہے '' _ 


source : http://www.alhassanain.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دور حاضر کی دینی تحریکیں
نیک گفتار
اسلامی بیداری 1
ہندو مذہب میں خدا کا تصور و اجتماعی طبقہ بندی
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اسباب
مثالی معاشرے کی اہم خصوصیات۔
مردوں کے حقوق
یوم قدس کی تاثیر
اسلامی جہاد اور عوامی جہاد میں فرق

 
user comment